وزارت آیوش

آیوش کی وزارت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے


دونوں وزارتوں نے عوامی حفظان صحت کے نظام کے لیے آیوش کے سیکٹر  میں ثبوت پر مبنی تحقیق اور سائنسی مداخلت کو فروغ دینے کی خاطر ہاتھ ملایا  ہے ۔

Posted On: 25 NOV 2022 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25نومبر، 2022/ حکومت ہند میں آیوش کی وزارت اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی زمینی سائنس کی وزارت  کے تحت سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) نے آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ آیوش کےسیکٹر میں تعاون، ہم آہنگی اور سائنسی مداخلت کے لیے ثبوت پر مبنی تحقیق کے امکانی شعبے کی نشاندہی کرے گا اور صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نظام میں اس کے نفاذ کی جستجو کرے گا۔

مفاہمت نامے پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور ڈی ایس ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر نے وزارت آیوش کے سینئر عہدیداروں اور ڈی ایس ٹی کے سائنسدانوں کی موجودگی میں دستخط کئے۔

اس موقع پر ویدیا راجیش کوٹیچا نے وزارت آیوش کے ساتھ نئی دواؤں کی ترقی میں کام کرنے اور علاج کے میکانکی پہلوؤں کی توثیق کے لیے اپنا تعاون دینے کے عہد کےلیے ڈی ایس ٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر، سکریٹری، ڈی ایس ٹی نے کہا، "روایتی علم اور جدید سائنس بالخصوص صحت کی سائنس میں اشتراک کر رہے ہیں۔ جب ہم سائنسدانوں اور آیوش کے طبی پریکٹیشنرس کو لاتے ہیں، تو ہمیں اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسا حل تلاش کر سکیں گے جو کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ملک کے بہترین پروگراموں میں سے ایک بن جائے گا۔"

مفاہمت نامے کے ذریعے آیوش کی وزارت اور ڈی ایس ٹی نے آیوش کے تصورات، طریقہ کار اور مصنوعات کی سائنسی توثیق پر مشترکہ طور پر تحقیق و ترقی کی سرگرمیاں شروع کرنے، معلومات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے اور آیوش سے متعلق بنیادی تصورات اور اصولوں کو سمجھنے کے لیے جدید سائنس کے اطلاق کو لانے پر اتفاق کیا ہے۔

آیوش کی وزارت آیوش سے متعلق ایسے نظاموں کی نشاندہی کرے گی جن کے لیے جدید سائنس میں بنیادی تصورات، طریقہ کار، نئے آلات کی ترقی وغیرہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا، ڈی ایس ٹی، سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) کے ذریعے، مناسب طریقے سے تیار کیے گئے منصوبوں اور باہمی سرگرمیوں کے ذریعے ضرورت والےشعبوں میں نفاذ میں تعاون کرے گا۔

صنعت، آر اینڈ ڈی کے اداروں (سرکاری /نجی) اور سرکاری ایجنسیوں/محکموں کے ساتھ شراکت داری کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ، مفاہمت نامہ آیوش سے متعلق آر اینڈ ڈی کی سرگرمیوں کے تحت طلب کردہ تجاویز پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا جو انفرادی یا قومی سائنسدانوں کے گروپ سے طلب کی گئی ہیں اور جو تعلیمی اداروں، تحقیقی تنظیموں، سرکاری ایجنسیوں اور صنعتوں میں تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں سرگرم ہیں۔

  ۔۔۔

                 

ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔                                                

U 12950



(Release ID: 1878905) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Malayalam