پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کل (26 نومبر، 2022) یوم آئین کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت کے آئین کے دیباچے اور کوئز کی آن لائن قرأت کے پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
25 NOV 2022 4:49PM by PIB Delhi
سمودھان دیوس (یوم آئین) بھارت کے آئین کو اختیار کرنے کی یاد منانے اور آئین کے بانیوں کی شراکت کا احترام اور اعتراف کرنے کے لیے ہر سال نومبر 26 کو منایا جاتا ہے۔
اس سال بھی 26 نومبر کو مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں / محکموں سمیت ملک بھر میں یوم آئین بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ان تقریبات کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔ پارلیمانی امور کی وزارت نے اس قومی پروگرام میں ایک فعال شراکت دار کی حیثیت سے دو ڈیجیٹل پورٹلوں کی تجدید اور اپ ڈیٹ کیا ہے، ایک انگریزی اور 8 ویں شیڈول میں مذکور 22 دیگر زبانوں میں آئین کے دیباچہ کی قرأت کے لیے (https://readpreamble.nic.in) اور اور دوسری "بھارت کے آئین پر آن لائن کوئز (https://constitutionquiz.nic.in) خاص طور پر یوم آئین، 2022 کے لیے۔
پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج (25.11.2022) 22 سرکاری زبانوں اور انگریزی (https://readpreamble.nic.in) میں آئین کے دیباچہ کو پڑھنے اور "بھارت کے آئین پر آن لائن کوئز" (https://constitutionquiz.nic.in) کے تجدید شدہ پورٹلوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا۔

اس تقریب میں پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب جی سرینواس، پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش اور وزارت کے دیگر افسران / عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ جناب پرہلاد جوشی نے ان پورٹلز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو 23 زبانوں میں سے آئین کے دیباچہ کو ان کے لیے موزوں زبان میں پڑھنا چاہیے۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر عوام بشمول حکومت ہند کی وزارتیں / محکمے، ریاستی / یونین ٹریٹری حکومتیں، اسکول / کالج / یونیورسٹیاں / ادارے وغیرہ پورٹل (https://readpreamble.nic.in) پر جاسکتے ہیں اور دیباچہ پڑھ سکتے ہیں اور سیلف سائنڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے اس پر زور دیا کہ اسے ایک عوامی مہم بنانے اورجن بھاگیداری کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے بھارت کے آئین (https://constitutionquiz.nic.in) پر ایک اور پورٹل آن لائن کوئز کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔ یہ ایک آن لائن کوئز ہے جس میں بھارتی آئین اور اس کی جمہوریت کے بارے میں بہت آسان اور بنیادی سوالات ہیں جس میں کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے اور شرکت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔ کوئز کا مقصد بھارتی آئین کی بنیادی اقدار / اخلاقیات کو مقبول بنانا ہے نہ کہ ان کے علم کی جانچ کرنا۔ یہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات اور اقدامات کے مطابق پہلا یوم آئین 26 نومبر 2015 کو منایا گیا جبکہ بابائے آئین ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125 ویں جینتی 2015 میں منائی گئی۔
وزیر موصوف نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ہمارے آئین کی تشکیل میں ان کے بے مثال تعاون کے لیے زبردست خراج عقیدت پیش کیا جس نے اب تک ایک عظیم جمہوریت کے طور پر بھارت کی تقدیر کی رہنمائی کی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے آئین نے آخری قطار میں، دبے کچلے اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ آئین کے بنیادی خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ دستاویز شہریوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کے علاوہ انصاف، مساوات اور آزادی کی ضمانت دیتی ہے۔
اس موقع پر جناب جوشی نے میڈیا کے توسط سے بڑے پیمانے پر عوام پر زور دیا کہ وہ بنیادی حقوق کے بجائے بنیادی فرائض کے تئیں فعال طور پر عزم بستہ رہیں کیونکہ ایک شخص کے بنیادی حقوق دوسرے شخص کے بنیادی فرائض کی شاخیں ہیں۔
انھوں نے یہ بھی اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ تقریبات میں شامل ہوں اور فیس بک@MOPAIndia، ٹویٹر@mpa_india کا استعمال کرتے ہوئے#SamvidhanDiwas اور ٹیگ کرتے ہوئے اپنے سرٹیفکیٹ شیئر کریں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 12955
(Release ID: 1878886)