وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کی - رائل اینفیلڈ موٹر سائیکلنگ مہم آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد میں پورے شمال مشرقی بھارت کا دورہ کرے گی
24 دن | 15 موٹر سائیکلیں | 7 ریاستیں | 3500 کلومیٹر مہم جوئی کا مقصد بحریہ کے بارے میں بیداری بڑھانا، بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیاحت، کھیل اور مہم جوئی کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
Posted On:
25 NOV 2022 3:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25نومبر، 2022/ بھارتی بحریہ کی موٹر بائیک ٹیم، 'دی سی رائیڈرز، رائل اینفیلڈ کے ساتھ شراکت میں، جو دنیا کی سب سے پرانی موٹرسائیکل برانڈ ہے اور 1901 سے موٹر سائیکلیں بنا رہی ہے ، 'آزادی کا امرت مہوتسو جشن' کے ایک حصے کے طور پر، آزادی کے 75ویں سال کی یاد میں ایک 25 نومبر سے 14 دسمبر تک شمال مشرقی بھارت کی ساتوں ریاستوں کا دورہ کرے گی۔
اس مہم کو گوہاٹی میں ساؤتھ پوائنٹ اسکول سے بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پندرہ سی رائیڈرز، 350 سی سی والی رائل اینفیلڈ میٹیور موٹر سائیکل پر سات شمال مشرقی بھارت کی ریاستوں میں 24 دن کے اندر 3500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوئے۔
یہ مہم دو مرحلوں میں ہوگی اور شمال مشرقی بھارت کی سات ریاستوں میں کچھ مشکل ترین اور انتہائی خطرناک راستوں سے گزرے گی۔ موٹر سائیکل سوار بھارت- بنگلہ دیش کی سرحد سے گزرتے ہوئے، تاریخی اوناکوٹی مجسمے، کیبل لامجاؤ نیشنل پارک سے گزرے گی جو دنیا میں واحد تیرتا ہوا نیشنل پارک ہے ۔ یہ ٹیم مشہور ہارن بل فیسٹیول کا بھی مشاہدہ کرے گی۔ یہ مہم راجدھانی شہروں گوہاٹی، شیلانگ، ائیزال ، امپھال، کوہیما سے گزرے گی اور اونچائی والی سیلا اور بوملا دروں سے بھی گزرے گی۔
مہم کے دوران، کیپٹن سومیت پوری کی قیادت میں دا سی رائدرز کی ٹیم مختلف اسکولوں میں طلباء کے ساتھ بات چیت کرے گی اور انہیں بھارتی بحریہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے مہم جوئی کے جذبے سے متعارف کرائے گی۔ اس منفرد شراکت داری کا مقصد نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے اور یہ 15 دسمبر 22 کو گوہاٹی میں اختتام پذیر ہوگی۔
گزشتہ برسوں میں، رائل اینفیلڈ نے بھارتی مسلح افواج کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ مہم اس اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہوگا۔
۔۔۔
ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔
U – 12948
(Release ID: 1878872)
Visitor Counter : 191