قانون اور انصاف کی وزارت

قانونی امور کے محکمہ نے سائبر جاگرکتا مہم کا اہتمام کیا

Posted On: 24 NOV 2022 7:00PM by PIB Delhi

قانونی امور کی محکمہ سائبر سیکورٹی سیل نے ایک عوامی بیداری مہم کے ذریعہ سائبر ہائجن کو پھیلانےکے لئے 07نومبر سے 18 نومبر 2022 تک سائبر جاگرکتا (بیداری )دیوس کا اہتمام کیا اسکے علاوہ ڈیجیٹل شعبہ میں زد پذیر سے متعلق محکمہ کے اسٹاف اور افسروں کو آگاہ کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ وہ موجودہ رجحانات کے خود باخبر ہوسکیں۔

ڈیجیٹل کایا پلٹ کی اہمیت کے پیش نظر اور ڈیجیٹل اسپیس میں سبھی کی سرگرم اور محفوظ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے قانونی امور کے محکمہ نے تمام سیکشنز میں کیا کریں کیا نہ کریں سرکولیٹ کرکے اور کاریڈور میں سائبر سیکورٹی ٹرپ سے متعلق بین الاقوامی پوسٹروں سے کثیر رخی راؤنڈس میں سائبر جاگرکتا دیوس منایا۔

محکمہ کے افسروں اور اسٹاف کے لئے سائبر سیکورٹی بیداری ورکشاپ کا اہتمام 11 نومبر 2022 کو کیا گیا تھا ،جس میں مہمان مقررین  سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ ،سائبر سیکورٹی قانون سے متعلق انٹر نیشنل کمیشن  کے بانی  اور سائبر لاء یونیورسٹی کے فاؤنڈر اور چانسلر ڈاکٹر پروین دگل اور الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں نیشنل انفارمیٹک سینٹر کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل جناب وی ٹی وی رمنا نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مقررین سائبر سیکورٹی سے متعلق قوانین پر تبادلہ خیال کیا اور معاشرہ میں سائبر جرائم کے مضمرات اور اثرات سے متعلق سامعین کو روشناس کرایا۔ ورکشاپ کے ایک حصے کے طورپر بعد میں سوال وجواب کا ایک اجلاس بھی ہوا۔

سائبر جاگرکتا سرگرمیوں کے حصے کے طور پر سوشل میڈیا مہم پرتوجہ دی گئی اور مائی جی او وی کے اشتراک سے ایک سائبر کوئز کا آغاز کیا گیا تاکہ سائبر سیفٹی ، سائبر ہائجن ، سائبر دھوکہ دہی ،جعلسازی، دبنگئی ،اور وائرس حملوں سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ آخری صارف کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا مواد کے بارے میں نیٹیزنز میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، وزارت قانون و انصاف کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہترین طریقوں کو پھیلا دیا گیا ہے۔

****

U.No:12940

ش ح۔ح ا۔س ا



(Release ID: 1878787) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi