وزارت اطلاعات ونشریات

تریپن (53)آور چیلنج فلم کے لئے گزشتہ پانچ دنوں میں جو کچھ وقوع پذیر ہوا وہ اپنے آپ میں بھارت میں فلمی صنعت کے لئے بنیاد رکھنے جیسا ہے۔ شارٹس ٹی وی کے سی ای او کا بیان


’’پانچ میں سے ہر واحد فلم میں کچھ نہ کچھ ہے جو کہ قطعی طور پر دلچسپ ہے‘‘

بروز اتوار (27 نومبر)کو رات نو بجے شارٹس ٹی وی پر سبھی پانچ فلمیں دکھائی جائیں گی

Posted On: 24 NOV 2022 9:47PM by PIB Delhi

گوا میں ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹویل اِفی میں 75 کریٹیو مائنڈس آف ٹومارو پروگرام کے حصے کے طور پر 53 آور چیلنج فلم ریلیز کی گئی ۔جس کے فاتح کا آج اعلان کیا گیا۔ 75 کریٹیو مائنڈس 1 ہزار سے زیادہ درخواست دہندگان کی طرف سے سلیکٹ کی گئی ہیں۔ جنھیں 15 میں سے ہر پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں سے ہر ٹیم نے محض 53 گھنٹوں میں انڈیا @100 کے اپنے نظریہ پر ایک مختصر فلم پروڈیوس کی۔ شارٹس ٹی وی کے اشتراک سے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے افی 53 کے زمرے کو اختیار دیا گیا ہے۔

کریٹیو مائنڈس یعنی اختراعی ذہن کی تعریف کرتے ہوئے شارٹس ٹی وی کے سی ای او کارٹرپلچر نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں جو کچھ واقع پذیر ہوا وہ اپنے آپ میں بھارت میں فلمی صنعت کے لئے بنیادی رکھنے جیسا ہے۔ 4 نومبر کو 75 کریٹیو مائنڈس کے لئے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا اور آخری بیس دنوں میں انھوں نے زوم پر رابطہ کیا اور ایک پوری فلم شوٹ کی۔

پِلچر نے سامعین کو بتایا کہ کس طرح 5 ٹیموں نے 2047 میں ہندوستان کو دیکھنے کے چیلنج کی مختلف انداز میں تشریح کی۔ "ایک مستقبل کی ٹیکنالوجی کے بارے میں تھا اور یہ کہ یہ رشتوں اور رشتوں کی اہمیت کو کس طرح ختم کرتی ہے، دوسرا نیو انڈیا کے بارے میں تھا اور ایک ایسی عورت کے بارے میں تھا جس کے شوہر کے گھر والے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی منگنی میں ناک کی انگوٹھی پہنیں، اور اس کا ایک دلچسپ اور امید افزا بیان ہے۔ تیسری فلم ایک دلچسپ فلم ہے  جہاں سبھی والدین سنگل والدین ہوتے ہیں، اور بچہ یہ تلاش کرتا ہے کہ ماں یا باپ کا ہونا ممکن ہے۔ ایک اور فلم ایک ایسی دنیا کے بارے میں ایک خوبصورت فلم ہے جہاں کاغذی کرنسی غائب ہو چکی ہے۔

پلچر نے بتایا کہ فلمیں حیرت انگیز طور پر اچھی طرح سے سامنے آئی ہیں ۔ ان میں سے ہر ایک کے پاس کچھ نہ کچھ تھا جو بالکل حیرت انگیز تھا۔ بہت سے ڈائریکٹرز ملک کے ان حصوں سے ہیں جنہیں نمایاں نہیں کیا جا سکا۔

پِلچر نے کہا  کہ وہ فلمیں دیکھنے سے پہلے خوفزدہ تھے۔ ’’میرے لیے یہ بہت خوفناک ہے کہ پانچ فلموں میں میرا نام ہونا اور نہ جانے کیا ہو رہا ہے۔ وہ سب خوفزدہ  ہوسکتے ہیں۔‘‘ پھر بھی آج صبح جب انہوں نے فلم دیکھی تو جیوری کو 5 حیرت انگیز فلمیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے، کیونکہ ان میں سے ہر ایک میں کچھ نہ کچھ منفرد پہلو تھا۔

انعام جیتنے والی فلم ڈیئر ڈائری فلم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پلچر نے کہا کہ یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے ، جس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی اور بیس سال پہلے 2047 میں اس کی بہن گھر آئی اور اسی جگہ گئی اور اس کی بہن نے احساس کیا کہ ہندوستان خواتین کے لئے ایک بہتر مقام بن گیا ہے۔ فلم کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ بہت گہری سچائی بتا سکتی ہے اور ان ذہنوں تک پہنچ سکتی ہےاور سوچ فراہم کرتی ہے، اور ہمیں دور بھیجنے کے بجائے پاس آنے کے لئے ترغیب دیتی ہے۔

پلچر نے بتایا کہ پانچ ٹیموں نے جس ڈھنگ سے رقم بھیجنا پسند کیا وہ مختلف تھا کیونکہ ایک ٹیم نے مقامی ٹیلنٹ پر خرچ کیا اور ایک نے آلات ہائر کئے اور ایک ٹیم نے ٹیکنالوجی پر خرچ کیا۔ انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح 53 آورس نے پیش رفت کی دباؤ بڑھایا ، ٹیم کے ساتھیوں کے درمیان ان سبھی کے ساتھ رشتے زیادہ مضبوط بنے جو اپنے طور پر اسکل یا ہنر مندی سیکھ رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کے ساتھ جو ان کے ٹیم کے ساتھی ہیں۔ انھوں نے   ایک دوسرے کے ساتھ آسانی سے کام کرنے کے رشتے کو فروغ دے کر اور ہر ایک ہزار ڈالر کے بجٹ کے ساتھ محدود دنوں میں شوٹنگ کی ، بغیر راتوں میں سوئے گزشتہ 53 آور میں شرکاء کے درپیش چیلجنوں کے بارے میں بات کی۔

پِلچر نے 53 گھنٹے کے چیلنج کے خیال کا سہرا مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر کو دیا۔ ’’یہ مکمل طور پر یہ ان کی ذہنی روشن خیالی  تھی، اور اس چیلنج میں جس طرح سے چیزیں نکلی ہیں اس کے ساتھ یہ ایک حیرت انگیز خیال ثابت ہوا۔‘‘

پلچر نے کہا کہ 75 کریٹیو مائنڈس آف ٹومارو پروگرام ایک شاندار تقریب ہے، ہم نے ہندوستان اور دنیا کو ایک جگہ لانے میں پانچ دن سے زیادہ مدت تک کام کیا ہے۔ اور اس طرح کام کیا ہے  جو شاید اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا ہو۔

75 کریٹیو مائنڈس کے  لیے آگے بڑھتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سبھی  5 فلمیں 27 نومبر 2022 بروز اتوار رات 9 بجے شارٹس ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح شارٹس ٹی وی نے اکیڈمی کے ساتھ ہندوستان میں شارٹ فلم فیسٹیول کے داخلے  کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے، بشمول یہ 5 فلمیں جو آسکر نامزدگی کے لیے اہل ہوں گی۔ تمام 75 کریٹیو مائنڈس کے کردار  35 سال سے کم عمر کے تھے، اور ان میں سے زیادہ تر پہلے سے ہی ایسے فلم ساز تھے جن کو اب  تک کوئی بڑا موقع حاصل  نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شارٹس ٹی وی کا مقصدوہی ہے جو  75 کریٹیو مائنڈز آف ٹومارو پروگرام کا ہے، تاکہ باصلاحیت لوگوں کوفلم صنعت میں  ایک موقع، ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

*****

ش ح۔ ح ا۔س ا

U.No:12924



(Release ID: 1878755) Visitor Counter : 300


Read this release in: Tamil , Marathi , English , Hindi