وزارت اطلاعات ونشریات
او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور روایتی سنیما تھیٹئر کو ایک ساتھ رہنا ہوگا: ڈائریکٹرمہیش نارائنن
’اری پپپو‘ - مزدور طبقے کے مسائل پر ایک مہاجر کی کہانی
Posted On:
24 NOV 2022 8:43PM by PIB Delhi
نئی دلی، 24نومبر، 2022/ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور روایتی سنیما تھیئٹر ایک ساتھ ہی موجود رہیں گے یہ بات اری یپپو فلم کے ڈائریکٹر مہیش نارائنن نے کہی جو انڈیا کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے انڈین پینورما سیکشن میں دکھائی جا رہی ہے۔ وہ فلم فیسٹیول کے موقع پر پی آئی بی کے زیر اہتمام ایفی ٹیبل ٹاک میں میڈیا اور مندوبین سے گفتگو کر رہے تھے۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/OTT-19OAF.jpg)
اس موضوع پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے، مہیش نارائنن نے کہا کہ پہلے دنوں میں آزاد فلم سازوں کے پاس اپنی فلموں کو نشر کرنے کے لیے دوردرشن کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔ یکن اب بہت سے ایسے پلیٹ فارم ہے جو ان کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی نہ کسی طرح فلم ساز کسی مخصوص پلیٹ فارمز کے ذریعے موجود رہ سکتا ہے۔ لیکن ہر پلیٹ فارم ہر فلم کو قبول نہیں کرتا۔ اس کا کافی زیادہ انحصار اس بات پر ہے کہ اُس کون سے اداکار ہیں اور فائنانس اور بجٹ کے بارے میں انہیں کس طرح کی سہولیات حاصل ہیں۔ "۔
ڈائریکٹر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اجتماعی طور پر سنیما دیکھنا ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم فیسٹیول کی خوبصورتی فلموں کو اجتماعی طور پر دیکھنا ہے۔ میرے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے فلم بنانا بہت مشکل ہے۔ تھیئٹروں میں، لوگ ایک مخصوص فلم دیکھنے کے لیے اسکرین کے سامنے بیٹھنے کے لیے ایک خاص وقت لگاتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’لیکن ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں، لوگوں کے پاس جو کچھ وہ دیکھ رہے ہیں اسے چھوڑنے، آگے بڑھانے، ریوائنڈ کرنے یا تبدیل کرنے کے متعدد متبادل ہوتے ہیں۔ فلم سازوں کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے فلمیں بنانا ایک چیلنج بھرا کام ہے‘‘۔
فلم ایری یپپو کے بارے میں، مہیش نارائنن نے کہا کہ یہ مزدور طبقے اور ان کے مسائل کے بارے میں ایک مہاجر کی کہانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ بھی بتاتا ہے کہ کس طرح وبائی امراض نے فیکٹریوں میں کام کرنے والے ہنرمند مزدوروں کے ساتھ سلوک کیا گیا اور ان کی زندگیوں میں پیش آنے والے نازک مسائل کے ساتھ حالات کیسے بدلتے ہیں۔‘‘ یہ فلم ہمارے وقت کی جدید ٹیکنالوجی کی سماجی مطابقت کے بارے میں ہے جو دو افراد کے تعلقات کے درمیان مداخلت کرتی ہے، یہ ایک مرد اور عورت کے تعلقات کے پیچیدہ موضوع پر ایک بھرپور فلم ہے۔
فلم کی شوٹنگ دہلی میں کوویڈ وبائی مرض کے دوسرے مرحلے کے دوران ایک محدود عملے کے ساتھ کی گئی تھی، جس کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کی بھارتی گیر نوعیت کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے مہیش نارائنن نے کہا کہ اگرچہ کہانی کیرالہ کے ایک مہاجر جوڑے کے بارے میں ے ، لیکن اس کے کردار ملیالم، ہندی اور تمل جیسی کئی زبانیں بولتے ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر شیبن بیکر، اداکارہ دیویا پربھا پی جی اور سنیماٹوگرافر سانو جان ورگیس نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔
خلاصہ
ایری یپپو دہلی کے قریب طبی دستانے بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر جوڑے ہریش اور ریشمی کی کہانی ہے۔ وہ بہتر زندگی کے لیے بیرون ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ کوویڈ وبا کے لاک ڈاؤن کے دوران، جب فیکٹری کارکنوں کے درمیان ایک جعلی ویڈیو دوبارہ سامنے آتی ہے، تو اس سے مشکلات کی ایک دور شروع ہو جاتا ہے جس سے اس جوڑے کی ملازمت اور شادی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے بارے میں
مہیش نارائنن بھارت کے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلم ایڈیٹر، مصنف، ہدایت کار، سنیماٹوگرافر اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کی فلمیں لوکارنو، ماسکو، روٹرڈیم، گوا اور شنگھائی فلم فیسٹیول میں دکھائی جا چکی ہیں۔ شیبن بیکر ایک ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم پروڈیوسر ہے جن کی ملیالم میں ایک درجن سے زیادہ فلمیں ہیں جیسے ٹیک آف، چارلی، ایری یپپو اور باکس آفس پر بہت کامیاب فلم جیسے تھینرمتھن دننگل اور سپر سارنیا۔
*****
ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔
U – 12921
(Release ID: 1878754)
Visitor Counter : 218