وزارت اطلاعات ونشریات

'تھری آف اَس'، کونکن کے علاقے میں قائم تعلقات پر مبنی ایک ڈرامہ ہے: ہدایت کار اویناش ارون


یہ فلم کونکن سیاحت کے لیے ایک خوبصورت اشتہار بن جائے گی - شیفالی شاہ

Posted On: 24 NOV 2022 8:55PM by PIB Delhi

'تھری آف اَس'، مہاراشٹر کے کونکن علاقے میں قائم  تعلقات پر مبنی ایک ڈرامہ ہے، جس کے ہدایت کار اویناش ارون ہیں، اور اس میں شیفالی شاہ، جیدیپ اہلاوت اور اداکار - نغمہ نگار سوانند کرکیرے نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ ہدایت کار ، اویناش ارون نے کہا، "میں نے اپنے بچپن کے 3-4 سال کونکن میں گزارے اور وہاں فطرت کے ساتھ میرا پہلا رابطہ ہوا۔ میں نے ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے اپنے اندر بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے، خاص طور پر یہ فلم ،کیونکہ میں بچپن سے ہی اس خطے سے وابستہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ فلم مراٹھی فلم کِلّا کی ہدایت کاری کے 8 سال بعد بنائی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3ofus-1PA4D.jpg

گوا میں 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کے موقع پر پی آئی بی کے ذریعہ آج منعقد 'ٹیبل ٹاک' اجلاس میں سے ایک میں میڈیا اور فیسٹول کے مندوبین سے بات چیت کرتے ہوئے، جے دیپ اہلاوت نے کہا، "فلم میں دکھائے گئے جذبات الفاظ میں ناقابل بیان ہیں۔  اویناش اور میں نے فلم اسکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے اور پتال لوک میں ایک ساتھ کام کیا ہے، اس لیے ہم ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "جہاں تک فلم کا تعلق ہے، میں یہاں ہر چیز کو بیان نہیں کر سکتا ،کیونکہ اس کا تجربہ صرف اسکرین پر ہونا چاہئے"۔

شیفالی شاہ، جو کہ جلسہ، ہیومن، ڈارلنگز، یا دہلی کرائم 2 میں اپنی ناقابل یقین یکے بعد دیگرے پرفارمنس کے ساتھ سارا سال فلمی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتی رہی ہیں، نے کہا کہ یہ فلم اتنی ہی شادی کے بارے میں ہے، جتنی کہ یہ زندگی کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اسکرپٹ اصل میں مجھے ون لائنر کے طور پر بتایا گیا تھا۔ مضبوط کرداروں سے تبدیلی کے لیے، میں ایک کمزور اور نحیف خواتین کا کردار ادا کرتی ہوں۔ یہی کردار کی خوبصورتی ہے۔ لیکن صرف اس لیے کہ میں مضبوط ہوں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں کمزور نہیں ہو سکتی۔ دونوں باتیں خوبصورت ہیں، دونوں میں سے کسی ایک کو کیوں چننا چاہیے؟ طاقت اور کمزوری ہم میں سے ہر ایک کے اندر رہتی ہے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3ofus-2P7YI.jpg

سینماٹوگرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیفالی شاہ نے تبصرہ کیا کہ یہ حیرت انگیز ہے،  چونکہ اس فلم کے ہدایت  کار  فوٹوگرافی کے بھی ہدایت  کار  ہیں، اس لیے انھوں نے فلم کو پینٹنگ کی طرح شوٹ کیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ "یہ فلم  کونکن سیاحت کے لیے ایک خوبصورت اشتہار بن جائے گی۔"

اداکار-نغمہ نگار سوانند کرکیرے نے کہا کہ فلم میں ایک کمزور شیفالی،  دلچسپ جئے دیپ اور سوانند کرکیرے، جو اچھا نہیں گا سکتےکو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کسی کے لیے بھی ایک خواب  کاسٹ ہے۔"

یہ فلم اِفّی  میں انڈین پینورما 2022 کے لیے منتخب کردہ 25 فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12927



(Release ID: 1878753) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Hindi