وزارت اطلاعات ونشریات

اِفی ’غیر دریافت شدہ منی پور‘ کو دریافت کرنے کا امکان فراہم کرتا ہے


منی پور اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ سوسائٹی فلم سازی کی منزل کے طور پر منی پور ریاست کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے

Posted On: 24 NOV 2022 6:59PM by PIB Delhi

ترپن ویں اِفی (آئی ایف ایف آئی)  میں منی پور حکومت کا ریاستی پویلین ’منی پور اَن ایکسپلورڈ‘ فلم سازوں، اداکاروں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کو ریاست میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے راغب کر رہا ہے۔ بہت سے فلم ساز ریاستی پویلین کا دورہ کر کے ان سہولیات کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں جو یہ خوبصورت ریاست انہیں فراہم کرے گی۔

اس سال اِفی  منی پوری سنیما کی گولڈن جوبلی بھی منا رہا ہے۔ 9 اپریل 1972 کو پہلی منی پوری فیچر فلم ماتمگی منی پور ریلیز ہوئی۔ اس کی ہدایت کاری دیب کمار بوس نے کی تھی۔ وسائل کی کمی، مطلوبہ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی عدم موجودگی اور سامعین تک مؤثر طریقے سے پہنچنے کے لیے آؤٹ ریچ میکانزم کی کمی کو دیکھتے ہوئے منی پوری سنیما کا پانچ دہائیوں کا سفر حیران کن اور جرأت مندانہ رہا ہے۔

اِفی  میں پہلی بار، ریاستوں میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے، کئی ریاستی حکومتوں نے فلم بازار میں اپنے پویلین لگائے ہیں۔ بہار، منی پور، پنجاب، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مہاراشٹر، تمل ناڈو، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، گجرات، چھتیس گڑھ، دہلی اور پڈوچیری جیسی ریاستوں نے اپنے اپنے پویلین لگائے ہیں۔

منی پور پویلین کا تھیم ’منی پور اَن ایکسپلورڈ‘ ہے، اس کا انتظام بنیادی طور پر منی پور اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے کیا ہے۔ یہ ابھرتے ہوئے فلمسازوں کو ’دی لینڈ آف جیول‘ یعنی زیورات کی سرزمین، منی پور کے تاریخی، آثار قدیمہ، ثقافتی اور قدرتی ورثے کو تلاش کرنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ اس کا مقصد فلم سازوں کو راغب کرنا اور ریاست کو فلم سازی کی ترجیحی منزل کے طور پر تیار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/manipur-1528A.jpg

پویلین قدرتی حسن کی جلوہ نمائی کرتا ہے، جیسے لوکتک جھیل اور کیبل لامجاؤ نیشنل پارک، جو دنیا کا واحد تیرتا ہوا قومی پارک ہے۔ پویلین ثقافتی عجائبات کی بھی نمائش کرتا ہے جیسے کہ آئما مارکیٹ جو دنیا کی واحد مارکیٹ ہے جسے مکمل طور پر خواتین چلاتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/manipur-2EPOP.jpg

منی پور اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے سکریٹری سنزو باچاسپتیمیم نے روشنی ڈالی کہ منی پوری ثقافت میں کہانی سنانے کی بھرپور روایت ہے۔ انہوں نے ’کھونگ جوم پرو‘ کی مثال دی جو کہ صدیوں پرانی بالڈ گانے کی روایت ہے۔

سن 2020 میں، منی پور کی حکومت ریاستی فلم سازی کی پالیسی لے کر آئی۔ دیگر چیزوں کے علاوہ اس پالیسی کا مقصد فلم سازی کے عمل میں مقامی لوگوں اور حصص داروں کی دلچسپی کو جگہ دینا ہے۔

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12916



(Release ID: 1878665) Visitor Counter : 135