وزارت اطلاعات ونشریات

ترپن ویں اِفی میں ’بہار کو دریافت کریں‘

Posted On: 24 NOV 2022 6:54PM by PIB Delhi

ترپن ویں اِفی (آئی ایف ایف آئی) میں بہار پویلین نے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو بدھ اور مہاویر کی سرزمین کے تاریخی، آثار قدیمہ، ثقافتی اور قدرتی ورثے کو تلاش کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

اس سال اِفی میں، ایک پہل کے طور پر، کئی ریاستی حکومتوں نے ریاستوں میں فلم سازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے فلم بازار میں اپنے پویلین لگائے ہیں۔ منی پور، پنجاب، اترپردیش، اتراکھنڈ، مہاراشٹر، تمل ناڈو، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، گجرات، چھتیس گڑھ، دہلی اور پڈوچیری جیسی ریاستوں نے اپنے اپنے پویلین لگائے ہیں۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے افتتاح کے موقع پر بہار پویلین کا دورہ کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/bihar-19JKQ.jpg

اس سے قبل معروف اداکار جناب پنکج ترپاٹھی، جنہوں نے بہار کے پویلین کا افتتاح کیا تھا، اِفی میں اپنی آبائی ریاست کی نمائندگی دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فلم سازی کی بے پناہ صلاحیت ہے جس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/bihar-2Y1H9.jpg

بہار حکومت کی ایک اہلکار، محترمہ بندنا پریشی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بہار میں شوٹنگ کے لیے فلم سازوں کو راغب کرنے کی خاطر متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے سکیورٹی کے بہتر منظر نامے اور تیز رفتار رابطے اور مضبوط انفراسٹرکچر کی دستیابی کا ذکر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/bihar-3WJ8U.jpg

’ایکسپلور بہار‘ پویلین میں موجود ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا کہ بہار کی غربت زدہ ریاست کے طور پر دقیانوسی تصور کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ درحقیقت بہار کا بنیادی ڈھانچہ ریل، سڑک یا ہوائی رابطہ اور بنیادی ڈھانچے کی دیگر اقسام کے لحاظ سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ’ایکسپلور بہار‘ پویلین اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ مرکزی دھارے کی فلم انڈسٹری کے کئی نامور اداکار، ہدایت کار، تکنیکی ماہرین بہار سے ہی ہیں۔

یہ توقع کی جاتی ہے کہ کامیاب فلم ساز، اداکار جنہوں نے بہار سے ہجرت کی ہے اور بالی ووڈ انڈسٹری یا دیگر علاقائی فلمی صنعت میں خود کو قائم کیا ہے، وہ اپنے وطن واپس آنے اور مضبوط فلم سازی کی صنعت کے قیام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ترغیب حاصل کریں گے۔

پویلین ثقافتی، قدرتی اور آثار قدیمہ کے عجائبات کو نمایاں کرتا ہے، جیسے سون پور مویشیوں کا میلہ جو ایشیا کا سب سے بڑا مویشی میلہ ہے اور ہرمندر تخت شری پٹنہ صاحب جو سکھ برادری کے لیے مقدس ترین زیارت گاہوں میں سے ایک ہے۔

پویلین، بہار میں فلم سازی کے ورثے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ رچرڈ ایٹنبرو کی آسکر ایوارڈ یافتہ ’گاندھی‘ کے کچھ انتہائی مشہور مناظر صدیوں پرانے پٹنہ کلکٹریٹ میں فلمائے گئے تھے۔

فلم ’جانی میرا نام‘ (1970) کا مشہور گانا ’او میرے راجہ‘ راجگیر کے مختلف مقامات پر شوٹ کیا گیا تھا۔

’مانجھی - دی ماؤنٹین مین (2015)‘، ہندی زبان کی سوانح عمری پر مبنی فلم دسرتھ مانجھی پر مبنی ہے جو گیا، بہار کا ایک غریب مزدور تھے۔

’انڈیاز موسٹ وانٹیڈ‘ کے کئی مناظر پٹنہ میں شوٹ کیے گئے ہیں، یہ 2019 کی ہندی زبان کی ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری راج کمار گپتا نے کی ہے، اور اس میں ارجن کپور نے اداکاری کی ہے۔

حال ہی میں، ’گرائنڈنگ ہیومینٹی‘ نامی فلم کی مکمل شوٹنگ بہار میں ہوئی ہے۔ ’گرائنڈنگ ہیومینٹی‘ 2022 کی ہندی زبان کی فلم ہے جس کی ہدایت کاری روچن وینا چین پوری نے کی ہے۔

حکومت بہار کے آرٹ، کلچر اور نوجوانوں کے امور کا محکمہ جلد ہی بہار ریاستی فلم سازی کی پالیسی شائع کرے گا۔ اس پالیسی میں، دیگر چیزوں کے علاوہ، ایک ’سنگل ونڈو کلیئرنس میکانزم‘ شامل ہوگا، جس سے فلم سازوں کو بہت کم وقت میں مختلف اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12915



(Release ID: 1878664) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Marathi