مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

جناب اشونی ویشنو نے سی – ڈی او ٹی کیمپس دہلی  میں اینٹر پرینیور شپ  سیل اینڈ سینٹر آف انوویشن  کا افتتاح کیا


وزیر محترم نے سی- ڈوٹ کے جاری ٹیکنالوجی سے متعلق پروگراموں کا جائزہ لیا اور دیسی 5 جی اور جدید ترین سیکورٹی منصوبوں کی ترقی کے کام میں مصروف تحقیق کاروں کے ساتھ گفتگو کی

سی –ڈوٹ سے تعلق رکھنے والی تحقیق سے جڑی برادری کے تحقیق و ترقی سے متعلق اقدامات کی ستائش کی اور سی- ڈوٹ کو ٹیلی کام کے میدان میں عالمی قیادت کے لائق بنانے کی کوششوں کو حکومت کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی

وزیر محترم نے مقامی تحقیق و ترقی ،تعلیمی برادری ،صنعتی دنیا اور اسٹارٹ اپس کے درمیان وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت والے وژن کو آگے بڑھانے کے لئے وسیع تر باہمی تعاون اور تال میل کے حصول پر زور دیا

Posted On: 23 NOV 2022 6:05PM by PIB Delhi

مواصلات ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی ،ریلویز کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج سینٹر فار ڈیولپمینٹ آف ٹیلی میٹکس (سی- ڈی او ٹی) ، ٹیلی مواصلات ، تحقیق و ترقی مرکز ،حکومت ہند کے ڈیلی کیمپس میں اینٹرپرینورشپ سیل اور  سینٹر آف انوویشن (سی او آئی) کا افتتاح کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YJXE.jpg

جناب اشونی ویشنو سی –ڈوٹ ، ڈیلی کیمپس میں اینٹرپرینورشپ سیل اور سینٹر انوویشن کا افتتاح کرتے ہوئے

 

سی او آئی کو، آئی او ٹی / ایم ٹو ایم ، اےآئی / ایم ایل ، 5 جی وغیرہ  جیسے ٹیلی کام  سے جڑے مختلف شعبوں میں مقامی اختراع کاری اور کاروباریت تحریک دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا ۔اس کے لئے اسٹارٹ اپس کی مجموعی ٹیکنالوجیکل فریم ورک کو مضبوط کرنے میں ، جس کو تحقیق و ترقی ،تعلیمی برادری ، صنعتی دنیا اور اسٹارٹ اپس سے تقویت حاصل رہی ہے ،اہم کردار ادا کرنے کے لئے ہمت افزائی کی گئی ۔اس سے ملک کے اندر ڈیزائن ، ترقی کو مہمیز دینے اور کم لاگت والے اور عالمی سطح پر مسابقتی ٹیلی مواصلاتی نظام کو نصب کرنے کا کام کیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے سی ڈوٹ کے اس وقت جاری ٹیکنالوجی پروگراموں کا جائزہ بھی لیا جن میں 5 جی ، کوانٹم  کی ڈسٹریبیوشن (کیو کے ڈی) اور جدید ترین سکیورٹی پروجیکٹ شامل ہیں ۔انہوں نے ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کی ڈیزائننگ اور تیاری کے کام میں مصروف نوجوان انجینئرں اور تحقیق کاروں کے ساتھ گفتگو کی ۔سی- ڈوٹ سے تعلق رکھنے والے انجینئروں نے مختلف ٹیکنالوجی کی لیباریٹریوں میں وزیر موصوف کے سامنے اعلیٰ درجے کی ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کا مظاہر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J3R3.jpg

سی- ڈوٹ کے جاری ٹیکنالوجی پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے جناب اشونی ویشنو

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XTES.jpg

سی- ڈوٹ میں تحقیق کاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو

 

سی- ڈوٹ کے تحقیق کاروں سے اپنے خطاب کے دوران ،وزیر موصوف نے ایک مکمل طور پر اندرون ملک تیار کردہ پورے کا پورا 4 جی نظام تخلیق کرنے کے سلسلے میں سی-ڈوٹ کی ٹیم کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف کی ۔ان کوششوں میں سی-ڈوٹ کے کور اور مقامی صنعتی شراکتداروں سے آر اے این سے طاقت حاصل رہی تھی۔انہوں نے اس حصولیابی کی ،ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک مضبوط اور ٹھوس قدم کی حیثیت سے تعریف کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VMX9.jpg

سی –ڈوٹ میں تحقیق کاروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو

 

وزیر محترم نے مکمل طور پر اندرون ملک تیار شدہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ چلنے والے عالمی معیار کے 5جی نیٹورکس کے تیار کرنے میں سی-ڈوٹ اور مقامی ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کی صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔انہوں نے مقامی تحقیق اور اختراع کے کام کو بے مثال حمایت دئے جانے کے حکومت کے وژن کو اجاگر کیا۔انہوں نے سی- ڈوٹ کو ٹیلی کام کے میدان میں عالمی قیادت کے لائق بنانے کی کوششوں کو حکومت کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

جناب ویشنو نے ہندوستان میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن  یونین (آئی ٹی یو) کے علاقائی دفتر کے شروع کئے جانے کے بارے میں بھی ذکر کیا جو ٹیلی مواصلات کے ابھر کر سامنے آنے والے میدانوں میں تحقیق اور اختراع کاری کے فروغ کا باعث بنے گا اور مختلف عالمی ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے معیارات کے ارتقا کی سمت میں ملکی صلاحیتوں کے ذریعہ وسیع تر تعاون کے لئے بڑے مواقع پیدا کرنے کی راہ بھی ہموار کرےگا۔

ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی- ڈوٹ میں وزیر محترم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سی- ڈوٹ کا دورہ کرنے کے لئے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکالا اورانہوں نے  تحقیق کاروں کا ایسی ہدایات کے ذریعہ حوصلہ بڑھایاجس سے  ملک میں جامع ٹیلی مواصلاتی نظاموں کی ڈیزائننگ اور تیاری کے لئے       خاکہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

 

***********

ش ح ۔   س ب ۔ م ش

U. No.12896



(Release ID: 1878500) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi