وزارت اطلاعات ونشریات

’لٹل ونگز‘ نامی فلم  اس بات کی ایک   امتیازی کوشش ہے کہ یہ دکھایا جائے کہ کس طرح باپ یعنی مردوں کے  غلبے والے  نظام نے خواتین کو کس طرح   دبا رکھا ہے


’فلم ہر اس عورت کی نمائندگی کرتی ہے جو خاموشی سے، پھر بھی فرض شناسی کے ساتھ  باپ یعنی مردوں کے غلبہ والے  نظام کا شکار ہے": ڈائریکٹر نوین کمار متھایا

Posted On: 23 NOV 2022 9:38PM by PIB Delhi

’الفاظ نئے ہونے چاہئیں

مطلب نیا ہونا چاہیے

اور، ذائقہ نیا ہونا چاہئے

جب آپ کوئی نظم پڑھتے ہیں

مشہور تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کی مشہور سطروں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمل فلم 'لٹل ونگز' کے ڈائریکٹر نوین کمار متھایا نے اپنی فلم پیش کرنے کی فطری خواہش کے بارے میں جذباتی انداز میں بات کی، جو ایک ایسے موضوع سے متعلق ہے جسے  بار بار بتایا گیا ہے  اور معاشرے میں اس کی خطرناک اور ناگزیر موجودگی کی وجہ سے ا س کی   اہمیت کو ابھی بھی برقرار رکھا گیا ہے۔’جب آپ کوئی کہانی سنانا چاہتے ہیں یا کوئی تصور پیش کرنا چاہتے ہیں جسے ہزار بار بتایا گیا ہے، تو آپ کو اسے منفرد انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے‘‘

گوا میں 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں نوین کمار نے فلم اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ٹیبل ٹاک اجلاس میں  بات چیت کرتے یہ بات کہی جس کا اہتمام  پی آئی بی کی طرف سے کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/wings-1TGOS.jpg

میری فلمیں باپ یعنی مردوں کے غلبے والے نظام کی سماجی برائیوں سے  تعلق رکھتی ہیں جن معاشرے میں گہری جڑیں ہیں۔ نوین کمار متھیا نے کہا کہ  ایک نئے انداز سے اسے بتاناچاہتا  ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ اس کی فلم  میں ایک مرد کے پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ہر اس عورت  کی نمائندگی کرتی ہے جوخاموشی سے پھر بھی فرض شناسی سے مردوں کے غلبے والے نظام کو جھیل رہی ہے۔

اس  طرح کی فلم بنانے کے پیچھے تحریک لینے کی تفصیلات بتاتے ہوئے نوین کمار نے کہاکہ سات سال پہلے انہوں نے ایک شادی شدہ   جوڑے کے بارے  میں ایک مختصر کہانی پڑھی تھی جسے تمل مصنف  گندھارون نے لکھا تھا۔ حالانکہ وہ خود کہانی بھول گئے ہیں۔ لیکن انہوں نے  کہانی  میں موضوعات اور سیکوئنسیز کا ذکر کیا کہ کس طرح کہانی میں ان موضوعات اور سیکوئنز میں ان کی زندگی اور ان کے اطراف    مختلف فورموں میں  بار بار پیش آتے رہے۔  انہوں نے کہا کہ کس طرح   ان کے چاروں  طرف  جوڑوں نے  ان کے اندر ایک خواہش جگائی کہ  اس طرح کے موزوں کو اپنایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/wings-2F9ET.jpg

’لٹل ونگز‘کے تخلیقی ڈائریکٹر راجیش نے کہا کہ یہ  ایک ایسی فلم ہے جو ایک دیہاتی جوڑے کی کہانی بیان کرتی ہے، جو    سماجی رسم و رواج سے  مجبور ہوکر ایک بے سہارا زندگی گزار رہے ہیں۔ ، "بھوک اور پدرانہ نظام کے ساتھ مل کر فلم کا لہجہ طے کرتا ہے جہاں مرد کا مرکزی کردار، جو مفلوج ہے اور اس کی فرض شناسی بیوی نے اس کی دیکھ بھال کی ہے، لیکن وہ اس تاج کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے جو اسے مردوں کے غلبہ والے نظام سے ملی ہے۔

فلم میں، ایک بوڑھی عورت، جو ایک تلخ ازدواجی زندگی میں پھنسی ہوئی ہے، کو اس وقت کنارہ  پرلگادیا جاتا ہے جب اس کا شوہر اپنے پالتو مرغ کو کھانے کے لیے نکلتا  ہے۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ خواتین اکثر اپنے جذبات اور معاشرے میں رائج بعض عقائد کے درمیان جاری جنگ  میں ہار جاتی ہیں، نوین کمار کہتے ہیں، "دیہی علاقوں میں کچھ رسومات ہیں جہاں، جب ایک شخص بھوک سے مرتا ہے، تو ایک جانور کی قربانی دی جاتی ہے اور اسے مردہ کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ دل دہلا دینے والا ہے، لیکن میرے مرکزی کردار کو صرف اس رسم کی پابندی کرنے کا اپنا عزم ترک کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک پدرانہ معاشرے میں رہتی ہے۔

اداکار کالی دوس سی، اداکار جس نے مرد کا مرکزی کردار ادا کیا، نے بھی سنیماٹوگرافر سراوانا ماروتھو کے ساتھ اجلا س  میں شرکت کی۔ منی میگھلائی نے خاتون  کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/wings-3429C.jpg

اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ انہوں نے اداکار کالی دوس سی پر کس طرح  توجہ مرکوز کی ، نوین کمار نے کہا کہ مرد کردار ان کے والد اور انکے  ارد گرد کے ماحول سے متاثر ہے۔ "ہم ایک ایسے اداکار کی تلاش میں تھے جو اس کردار کے لیے موزوں ہو اور وہ کالی دوس سے ملے، جو ایک نکڑ ناکٹ کا حصہ ہے جو لوگوں میں کافی بیداری پیدا کررہا ہے۔

  'لٹل ونگز' کو انڈین پینوراما کے غیر فیچر فلموں کے زمرے میں دکھایا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/wings-46YYV.jpg

نوین کمار متھیا ایک ایسے امنگ بھرے اسکرپٹ رائٹر  اور فلم ساز ہیں جنہوں نے خود سیکھا ہے۔ لٹل ونگز، کامریڈ ٹاکیز کے تحت دلانی رابندرن اور راجوموروگن کے ذریعہ تیار کی گئی ہے اور وی ایف پی کے تعاون سے تیار کردہ بطور ہدایت کار ان کی یہ  پہلی مختصر فلم ہے۔

*****

 ش ح۔ ح ا. ۔ ج

UNO-12885

 



(Release ID: 1878455) Visitor Counter : 423


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil