وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

لوسٹ اسٹوڈیو پر مبنی فلم نہیں ہے، یہ حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی کہانی ہے: یامی گوتم


لوسٹ  ایک تحقیقاتی سنسنی خیز فلم ہے، جو ہمدردی اور دیانتداری کی کھوئی ہوئی اقدار کی بہتر تلاش کی نمائندگی کرتی ہے

لوسٹ کوئی اسٹوڈیو پر مبنی فلم نہیں ہے، یہ حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ایک کہانی ہے۔ یامی گوتم نے  گوا میں آج ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کے 53 ویں ایڈیشن کے موقع پر پی آئی بی کے زیر اہتمام ایک "ٹیبل ٹاکس" اجلاس میں کہا کہ آپ کو کہانی میں جانا ہے، ہر کردار کو محسوس کرنا ہے، جو ہمارے خود کے تجربے اور ہمارے آس پاس کی دنیا  کی نمائندگی کرتے  ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/lost-1HLEQ.jpg

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے،یامی گوتم نے کہا، جب ایسا کردار آپ کے سامنے آتا ہے، تو اسے انجام دینا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ "کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ کم  زیادہ ہے اور میں نے اس قول پر عمل کیا۔ میں نے اصل میں فلم میں کردار کو پیش کرنے کی کوشش نہیں کی۔ میں اُس کردار کے اندر ہی تھی جیسا کہ  وہ ہے"۔

یامی گوتم نے کہا کہ بعض اوقات لوگوں کو ایسے انتہائی تجربات ہوتے ہیں، جنہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہوتا ہے۔ "لوسٹ ایک تحقیقاتی  سنسنی  خیز  فلم  ہے، جو اس شدید ذاتی تجربے کی عکاسی کرتی ہے"۔

ڈائریکٹر انیرودھا رائے چودھری نے کہا کہ لوسٹ میڈیا کی ایمانداری کے مسئلے کو عملی طور پر اجاگر کرتا ہے۔

یامی گوتم کے کردار کے بارے میں مزید بریفنگ دیتے ہوئے، انیرودھا نے کہا کہ یہ ایک بہت شدید باطنی کشمکش ہے، جس سے یہ کردار گزرتا ہے۔ اس نے زور دے کر کہا کہ "کچھ کرداروں میں بہت سارے مکالمے اور عناصر ہوتے ہیں، جن کی آپ کو ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن یہ صرف ایک کردار نہیں ہے، یہ ایک یقین اور عزم ہے۔ آپ کو حقیقی یامی کو تلاش کرنے کے لیے فلم دیکھنے کی ضرورت ہے'' ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/lost-2UZ4I.jpg

یہ فلم آج اِفّی میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اسے ناظرین کا بہت اچھا رسپانس ملا۔

فلم کے بارے میں

1.ہدایت  کار: انیرودھ رائے چودھری

2. یامی گوتم (اداکارہ)

3. پنکج کپور (اداکار)

4. تشار پانڈے (اداکار)

خلاصہ:

سچے واقعات سے متاثر ہو کر، لوسٹ ایک روشن نوجوان خاتون کرائم رپورٹر کی کہانی ہے ،جو ایک نوجوان تھیٹر آرٹسٹ کی اچانک گمشدگی کے پیچھے سچ کی انتھک تلاش میں ہے۔ ایک تحقیقاتی سنسنی خیز فلم ،جو ایک اعلی جستجو  اور ہمدردی اور دیانتداری کی کھوئی ہوئی اقدار کی تلاش کی نمائندگی کرتا ہے۔

مکمل انٹریکشن یہاں دیکھیں:

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12882

iffi reel

(Release ID: 1878443) Visitor Counter : 184


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil