وزارت اطلاعات ونشریات

لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانا اور انہیں ہنساتے رہنا  ہی میری زندگی کا نصب العین ہے:اداکار ورن شرما کا خیال


فلموں کی کامیابیاں  ناکامی اور صدموں  کی  طرح ایک سیکھنے کا طریقہ ہے جس نے زندگی کے سفر کو  ایک شکل دی: ڈائریکٹر  مرگدیپ سنگھ لامبا

Posted On: 23 NOV 2022 7:13PM by PIB Delhi

میرے لئے کامیابی کا مقصد ہے ہرصبح جاگنا اور وہ کام کرنا جس سے میں لگا ؤ رکھتا ہوں اور جسے میں  ہمیشہ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ بات فوکرے فرنچائیز کے مشہور اداکار ورن شرما نے کہی۔ وہ فوکرے سیریز کے ڈائریکٹر مرگدیپ سنگھ کے ہمراہ آج گوا میں ’ہاؤ ٹو کروو نیچے‘‘ کے عنوان سے    بھارت کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول  میں’’ اِن کنورسیشن اجلاس میں سامعین سے خطاب کررہے تھے۔

ورن شرما نے بتایا کہ حالانکہ وہ  (سنسنی خیز اور منفی کرداروں) کے امکانات کا  پتہ لگانے کے لئے دل وجان سے کام کریں گے ۔پھر بھی کامیڈی ایسی چیز ہے جسے وہ پسند کریں گے اور وہ مختلف فلموں میں اپنے کرداروں  کے لئے لوگوں کے  پیار کے تئیں کافی  شکر گذار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا  کہ  شاید ان کی نیچے یعنی کامیڈی لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے  اور ہنساتے رہنے میں انہیں اطمینان  اور تسلی ہوتی ہے  جو  ان کی زندگی کا نصب العین ہے۔

 ایک اداکار کے طور پر اپنے کیریر کے بارے میں ورن  شرما نے کہاکہ شروع میں اداکار کامیڈی کرنے کے بارے میں نہیں لیکن یہ  سفر کے دوران سیکھی جاتی ہے۔  جبکہ مختلف رول ادا کرتے ہوئے یا کاسٹنگ جیسی دوسری  ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایک لمبے عرصے تک کام کیا۔

اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے ورن نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح وہ بازی گر دیکھنے کے بعد ایک اداکار بننا چاہتے تھے اور کس طرح دل والے میں ان کے لئےچیزیں مکمل دائرے میں  آئیں۔ انہوں نے  سرکس کی طرح  اپنے آئندہ پروجیکٹوں کے بارے میں کچھ  حصے بھی پیش کئے۔ سرکس  تقریباً کرسمس 2022 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

 اپنی فلموں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے  مرگدیپ سنگھ لامبہ نے کہا وہ  اپنی فلموں کی کامیابی منانے کے لئے زیادہ خوش فہمی میں  نہیں ہیں نہ ہی وہ  کسی سےمقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔  تاہم وہ اسے ناکامیوں اور صدموں  کی طرح  سیکھنے کے تجربے کے طور پر لینا چاہتے ہیں جس نے ان کے سفر کو ایک شکل دی ہے۔  

ڈائریکٹر  مرگدیپ سنگھ لامبا نے بتایا کہ انہوں نے شروع میں رام گوپال ورما کے کاموں سے تحریک لے کر ہارر فلمیں کا جوکھم اٹھایا تھا  اور سفر کے دوران ایک اسکرپٹ  اعتماد کی غرض سے انہیں دی تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ  کامیڈی بہت مشکل کام ہے۔

جس میں مزاح کے موضوعاتی تصورات، وقت کی اہمیت اور لہجے کی اہمیت ہے اور خوف ہے کہ لوگ اسے کس طرح قبول کریں گے۔ تاہم، یہ وہ متغیرات ہیں جو مخصوص ہدایت کاروں کو فلموں میں اپنے انداز کو چھپانے کی اجازت دیتے ہیں – انہوں نے پریہ درشن، انیس بزمی، ڈیوڈ دھون کی فلموں کا ذکر الگ الگ انداز کے ساتھ کیا جنہوں نے گزشتہ 2-3 دہائیوں میں سپر ہٹ فلمیں دیں۔

فوکرے فلموں کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے سامعین کے ساتھ بحث اور سوال و جواب متوقع طور پر اس کے عمل، استقبال اور خصوصیات کے  اردگرد مرکوز ہیں۔ ورون اور مرگدیپ دونوں نے اعتراف کیا کہ یہ کردار دہلی کے محلوں کے عام لوگوں سے متاثر ہیں۔ انہوں نے اظہار تشکر کیا کہ لوگ کرداروں سے محبت کرتے ہیں، اور ان سے بہت زیادہ تعلق رکھتے ہیں – سیکوئل لکھتے وقت انہیں اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ سامعین کرداروں سے کس طرح برتاؤ کی توقع کریں گے اور کامیڈی میں اس طرح کے پیرامیٹرز کے اندر فٹ ہونے کے لیے انہیں ڈھالنا ہوگا۔

فلم دل وال میں اپنے کردار کے علاوہ ورن شرما فوکرے فرنچائیز میں سپر پاور کے ساتھ   بوائےنیکسٹ ڈور کے کردار کے طو رپر بہت یادہ  تسلیم کئے گئے اور انہیں سراہا گیا۔   جن کی  تیسری فلم 2023 میں متوقع ہے۔  کیونکہ فرنچائزی ایک دہائی   مکمل کررہی ہے  ۔

ڈائریکٹر مرگدیپ سنگھ لامبہ نے بھی  ڈان (فرحان اختر کے ذریعہ ) اور یووراج  (سبھا ش گھئی) جیسی  فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ لیکن انہوں نے کامیڈین میں فوکرے ساگا پر کام کرنے سے پہلے اسسٹنٹ کے طو ر کام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vs-17VDL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vs-2TN5T.jpg

ہندستان کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں  ماسٹر کلاسیس اور ان کنورسیشن اجلاس  کا اہتمام مشترکہ طور پر ستیہ جیت رے اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ  ، این ایف ڈی سی، اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ ا آف انڈیا اور ای  ایس جی کی طرف سے کیا جارہا ہے۔  ماسٹر کلاسیز اور ان کنورسشین  پر مشتمل کل 23 اجلاس  اس سال منعقد کئے جارہےہیں تاکہ فلم سازی کے ہر پہلو  میں سنیما کے جوش سے پُر لوگوں اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

.*****

 

 ش ح۔ ح ا. ۔ ج

UNO-12880



(Release ID: 1878438) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil