نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے سال 2021 کے لیے تینزنگ نورگے نیشنل
ایڈونچر ایوارڈز کا اعلان کیا
صدر جمہوریہ ہند 30 نومبر 2022 کو ایوارڈ عطا کریں گے
Posted On:
23 NOV 2022 5:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23نومبر، 2022/
اہم جھلکیاں:
- ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مورتیاں، سرٹیفکیٹ اور 15-15 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
- یہ ایوارڈ چار زمروں میں دیا جائے گا، یعنی لینڈ ایڈونچر، واٹر ایڈونچر، ایئر ایڈونچر اور لائف ٹائم اچیومنٹ۔
حکومت ہند کی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، نے سال 2021 کے لیے "تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ" (ٹی این این اے اے ) کے نام سے قومی مہم جوئی ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
یہ ایوارڈ چار زمروں میں دیا جاتا ہے، جن میں لینڈ ایڈونچر، واٹر ایڈونچر، ایئر ایڈونچر اور لائف ٹائم اچیومنٹ شامل ہے۔ اس سال سیکرٹری (یوتھ افیئرز) کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں مہم جوئی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر ارکان شامل تھے۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اور مناسب جانچ پڑتال کے بعد، حکومت نے درج ذیل کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے:
نمبر شمار
|
نام
|
زمرہ
|
1۔
|
محترمہ نینا ڈھاکڑ
|
لینڈ ایڈونچر
|
2۔
|
جناب شبھم دھننجے ون مالی
|
واٹر ایڈونچر
|
3۔
|
گروپ کیپٹن کنور بھوانی سنگھ سامیال
|
لائف ٹائم اچیومنٹ
|
ایوارڈ یافتگان 30 نومبر 2022 کو راشٹرپتی بھون میں دیگر اسپورٹس ایوارڈ یافتہ افراد کے ساتھ صدر جمہوریہ ہند سے اپنے ایوارڈ حاصل کریں گے۔ انہیں مورتی، سرٹیفکیٹس اور 15 -15 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی ۔
تینزنگ نورگے نیشنل ایڈوینچر ایوارڈز ہر سال مہم جوئی کے شعبوں میں لوگوں کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے کرنے، نوجوانوں میں برداشت، خطرہ مول لینے، تعاون پر مبنی ٹیم ورک اور مشکل حالات میں فوری، تیار اور موثر اضطراب پیدا کرنے کی خاطر حوصلہ افزائی کے لیے دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد مہم جوئی کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے۔
متعلقہ لنکس:
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1830714
۔۔۔
ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔
U – 12867
(Release ID: 1878415)
Visitor Counter : 154