وزارت اطلاعات ونشریات

جرمن فلم ’ڈسٹینز‘ عالمی وبا کے دوران بنائی گئی ایک ’وقت کی دستاویز‘ ہے


عالمی وبا بذات خود ایک مسئلہ نہیں تھا، لیکن اس نے ہمارے اندر موجود تمام مسائل کو آگے لانے کے لیے ایک عامل کی طرح کام کیا: ڈائریکٹر لارس نورن

Posted On: 23 NOV 2022 8:21PM by PIB Delhi

 

جرمن فلم ڈسٹینز (Distanz) عالمی وبا کے دوران بنائی گئی ایک ’وقت کی دستاویز‘ ہے۔ ہدایت کار لارس نورن اس فلم کو بنانے کے لیے تباہ کن عالمی وبا کے خوف اور غیر یقینی صورتحال سے متاثر تھے۔ گوا میں 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں ڈسٹینز (فاصلہ) کو ’دنیا کا سینما‘ زمرہ کے تحت دکھایا گیا ہے۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر لارس نورن نے تبصرہ کیا کہ ”میں نے اپنے ارد گرد رونما ہونے والے خوف اور تبدیلی کے درمیان انسانی ضرورت کو آگے بڑھانے کی کوشش کی“۔

 

 

فلم لاسزلو کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو عالمی وبا کے دوران خود کو الگ تھلگ کر لیتا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ ایک ہی اپارٹمنٹ کے اندر عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان کی گئی تھی۔ کاسٹ اور عملے کو تمام سماجی پروٹوکول پر عمل کرنا تھا اور عالمی وبا کی پابندیوں پر بھی عمل کرنا تھا۔ ”میں چاہتا تھا کہ فلم خام جذبات کو سامنے لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ حقیقت پسندانہ اور مستند نظر آئے۔ اداکاروں کو ایسے وقت میں ماسک پہن کر شوٹنگ کرنی پڑی جب میرے ساتھی ماسک پہنے ہوئے لوگوں کی شوٹنگ کرنے سے گریز کر رہے تھے۔

تاہم، یہ عالمی وبا پر فلم نہیں ہے، ڈائریکٹر نے واضح کیا۔ ”عالمی وبائی بیماری خود مسئلہ نہیں تھی، لیکن اس نے ہمارے اندر موجود تمام مسائل کو آگے لانے کے لیے ایک عامل کی طرح کام کیا۔ جب کہ کردار لاسزلو اپنی حفاظت کرتے ہوئے نظر آتا ہے، زو ایک مسئلہ یا وائرس کی طرح اپارٹمنٹ میں داخل ہوتی ہے اور ایک تباہ کن قوت بن جاتی ہے“، انھوں نے کہا۔

لارس نور نے یہ بھی کہا، ”میں اپارٹمنٹ کو ایک کردار کے طور پر پیش کرنا چاہتا تھا، جس میں ہر کمرے کی اپنی آواز اور لہجہ ہو“۔ ڈسٹینز تبدیلی کے خوف کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ”اگر آپ کو بدلنا ہے تو آپ کو خوف کو چھوڑنا ہوگا“، لارس نورن نے کہا۔ وہ ایک اپارٹمنٹ میں دو لوگوں کی کہانی کہنا چاہتا تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ ”کبھی کبھی آپ کو خود کو سنوارنے کے لیے خود کو تباہ کرنا پڑتا ہے“۔

 

 

پروڈیوسر فیلکس لیبرگ نے اسے ’وقت کی دستاویز‘ قرار دیا جو لاک ڈاؤن کے بغیر نہ ہوتا۔ فلم کی شوٹنگ اور تکمیل لاک ڈاؤن کے اندر ہی ہوئی۔ ”یہ وقت کا ایک ٹکڑا ہے، تاریخ کا ایک لمحہ جسے ہم تخلیقی انداز میں حاصل کرنا چاہتے تھے“، انھوں نے کہا۔ ہندوستانی معاشرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انھوں نے تبصرہ کیا، ”یہاں کی تاریخ اور ثقافت بہت زیادہ مربوط، اشتراک کرنے والی، مہربان اور محبت کرنے والی ہے“۔

 

 

عالمی وبائی امراض کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے چیلنجوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ، دونوں اداکاروں ہینا ایرلچ مین اور لوکاس انگلینڈر نے کہا کہ اگرچہ انفیکشن ہونے کا خدشہ تھا ، لیکن عملے کے ساتھ رہنے سے انھیں محفوظ محسوس ہوا۔ ہننا نے مزید کہا کہ اس کے کردار میں آنے سے انھوں نے اپنے آپ کا ایک سخت پہلو تلاش کیا۔

یہ فلم مسلسل بڑھتی ہوئی سماجی پابندیوں اور پیچیدگیوں سے آزادی کی خواہش کو بیان کرتی ہے۔ ”ڈسٹینز“ آج کے ہمارے معاشرے کا عکس ہے۔ لاسزلو اور زو اپنی خالص ترین انسانی شکل میں نقصان، تناؤ، انا، خوف، جنس اور محبت کے نتائج پر گفت و شنید کرتے ہیں۔ ڈسٹینز کو لاک ڈاؤن کے دوران لکھا گیا تھا، اسے صرف ایک اپارٹمنٹ میں شوٹ کرکے مکمل طور پر آزادانہ طور پر تیار کیا گیا تھا۔ ایک جدید ڈرامہ جو انسانی روح کی گہرائی میں اترتا ہے اور شناخت کے سوالات اور زندگی کے مسئلوں کو حل کرتا ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 12878



(Release ID: 1878412) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil