وزارت اطلاعات ونشریات

خوشحال سرزمین کے سہانے خواب

Posted On: 23 NOV 2022 5:42PM by PIB Delhi

کوسٹا ریکا اس لیے مشہور ہے کیونکہ یہ دنیا کے سب سے خوشحال ممالک میں سے ایک ہے۔ کوسٹا ریکا کے لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرتے ہیں اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے میں یقین رکھتے ہیں۔ لہٰذا، سیلولائیڈ کی دنیا سے وابستگی کا احساس ہونا فطری بات ہے، جو زیادہ تر تفریح ​​کے مرکز میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوسٹا ریکا کی فلموں کا رنگین فارمیٹ ہر گزرتے سال کے ساتھ متحرک ہو رہا ہے۔

اس سال آئی ایف ایف آئی کے 53ویں ایڈیشن میں آپ کے لیے کوسٹا ریکا کی دو فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مقبول ترین گولڈن پیکاک کی دوڑ میں شامل ویلنٹینا موریل کی ہدایت کاری میں بنی ”آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز (2022)“ ہے۔ یہ فلم 16 سالہ لڑکی ایوا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے۔ اس میں نوعمر زندگی کی جدوجہد اور بیرونی دنیا کے ظلم کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں ایوا اور اس کے والد کے درمیان محبت اور نفرت کے رشتے کو جس طرح پیش کیا گیا ہے اس نے سامعین کو متاثر کیا ہے اور فلم کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

اس کے ساتھ ڈومنگو اینڈ دی مسٹ (2022) کو بھی آئی ایف ایف آئی کے دوران دکھایا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جس کا مرکزی کردار ڈومنگو اپنے گھر کی بندش کے خلاف ایک مشکل جنگ لڑتا ہے۔ ڈومنگو کے گھر میں ایک راز چھپا ہوا ہے۔ اسے گہری دھند میں اپنی مرحوم بیوی کے بھوت سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔ فلم ڈومنگو کے اس عزم کے گرد گھومتی ہے کہ وہ کبھی بھی اپنا علاقہ یا گھر نہیں چھوڑیں گے۔

کیا آپ گوا میں 20 سے 28 نومبر 2022 تک جاری 53ویں آئی ایف ایف آئی کے دوران کوسٹا ریکا کی فلموں سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہیں؟

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/dream-103H8.jpg

فلم ’آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز‘ کا ایک منظر

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/dream-25OJ1.jpg

فلم ’ڈومینگو اینڈ دی مسٹ‘ کا ایک منظر

 

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں:

 

سال 1952 میں قائم کردہ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا خیال فلموں، ان کی کہانیوں اور ان کے پیچھے موجود لوگوں کا جشن منانا ہے۔ ایسا کرکے، ہم فلموں کے تئیں پیار اور محبت کو پروان چڑھانے، انھیں فروغ دینے اور پھیلانے، لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے؛ اور انفرادی اور اجتماعی بہتری کی نئی چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میلے اس کا انعقاد ہر سال وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا، گورنمنٹ آف گوا، میزبان ریاست کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔ آئی ایف ایف آئی کی تمام متعلقہ اپ ڈیٹس فیسٹیول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org، پی آئی بی کی ویب سائٹ (pib.gov.in) پر، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر IFFI کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آئیے سنیما کے تہوار سے لطف اندوز ہوں… اور خوشیاں بانٹیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 12877



(Release ID: 1878407) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil