صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود  کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار 24 سے25 نومبر 2022 کو عمان میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس پر تیسری عالمی کانفرنس میں حصہ لیں  گی

Posted On: 23 NOV 2022 5:55PM by PIB Delhi

 

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار مسقط، عمان میں 24 سے25 نومبر 2022 کو ہونے والی ’اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس  ‘  پر  تیسری عالمی اعلیٰ سطحی وزارتی کانفرنس میں حصہ لیں گی۔

مرکزی وزیر وفد کے سربراہان کے بیانات کے لیے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران  بھارت کی طرف سے  قومی بیان دیں گی ۔ کانفرنس کے دوران، ڈاکٹر پوار دیگر رہنماؤں، پالیسی سازوں، اہم عالمی ماہرین، نجی شعبے کے نمائندوں، سول سوسائٹی، تحقیقی اداروں اور کثیر سطحی تنظیموں کے ساتھ اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) پر  تفصیلی بات چیت کریں گی، جو کہ سب سے بڑے خطروں میں سے ایک ہے۔ عالمی صحت عامہ اینٹی بائیوٹکس دواوں کا استعمال کرکے جراثیم سے ہونے والی  بیماریوں کے علاج کو روکتی ہے۔

’ دی اے ایم آر پینڈمک : فرام پالیسی ٹو ون ہیلتھ ایکشن ‘  کے موضوع  کے تحت  کانفرنس اے ایم آر سے نمٹنے اور 2014 اور 2019 میں نیدرلینڈز میں منعقد پچھلی دو اعلیٰ سطحی وزارتی سطح کی  کانفرنسوں کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی تعاون کو بڑھائے گی۔ کانفرنس سے اے ایم آر پر2024 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں  ملکوں کے لئے جرأت مندانہ اور مخصوص سیاسی عہدبستگیوں کے ساتھ آنے کی راہ ہموار کرنے کی بھی امید ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12866)


(Release ID: 1878353)
Read this release in: English , Marathi , Hindi