وزارت اطلاعات ونشریات

’میری شادی کے ساتھ محبت کا معاملہ‘،ایک با مقصد وسیلے کے طور پر، سائنس کے ساتھ محبت کے بارے میں موضوعاتی سوالات کا جواب دینے کی ایک کوشش ہے: ڈائریکٹر سگنی بومانے


میں نے ایک ذاتی کہانی سنائی - یہ حقوق نسواںپر مبنی اور سیاسی نظر آتی ہے کیونکہ معاشرتی قوتیں یہ کنٹرول کررہی ہیں  کہ خواتین کو کیا کرنا چاہئے: سگنی بومانے

ہم نے پیسہ اکٹھا کرنے کے لیے 7 سال تک مسلسل کام کیا، 1600 سے زیادہ لوگوں نے فلم کو حقیقت بنانے میں مدد کی: پروڈیوسرا سٹرجس وارنر

Posted On: 22 NOV 2022 5:57PM by PIB Delhi

#افّی وڈ، 22 نومبر 2022

مرکزی کردار زیلما کی خواتین پر تھوپے جانے والے دقیانوسی تصورات کے خلاف بغاوت کرنے والی ایک واضح منظر کشی- شادی کے ساتھ میری محبت کا تعلق - ڈائریکٹر سگنی بومانے کی اپنی ذاتی زندگی سے متاثر ہے اور اس کی مخصوص  وابستگی ہے- ان کی دوسری شادی کی ناکامی، خواتین کو مخصوص کرداروں میں ڈھالنےکے ساتھ پرورش کرنا اور اس طرح کے تصورات کے خلاف بغاوت - اس کے علاوہ وہ محبت اور رشتوں کی پیچیدگی اور جوہر کو قبول کرتی  نظر آتی ہے۔

پی آئی بی کے زیر اہتمام، 53 ویں افّی میں منعقدہ'ٹیبل ٹاک' میں میڈیا اور فلمی وفود سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ سگنی بومانے نے اس بارے میں بتایا کہ خواتین کس طرح کھانے، لباس، اٹھنےبیٹھنے، برتاؤ اور کس طرح/کس سے شادی کرنی ہیں کے اصولوں کے ساتھ پروان چڑھتی ہیں۔  اکثرماؤں جیسے رشتوں میں سب سے زیادہ گہرےتعلق سے شرائط کے ساتھ - اور انفرادی شخصیت کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے۔ معاملات کے غلط ہونے کی صورت میں، معاشرہ اس کا بھی ایک موافق حل فراہم کرتا ہے – ایک ایسے منظر میں حیرت انگیز طور پر منظر کشی کی گئی ہے، جہاں زیلما کی ماں، اسے اپنے شوہر سے زیادہ،اپنے بچوں سے پیار کرنے کا مشورہ دیتی ہے - یہ اس کی شادی میں پیدا ہونے والے کسی بھی تنازعہ سے فرار کے راستے کے طور پر ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی فلم کو حقوق نسواں کا عنوان دینا پسند کریں گی، محترمہ سگنی نے نشاندہی کی کہ لفظ ’’فیمنسٹ‘‘ خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی مساوات کے بارے میں کس طرح زیادہ تعلق رکھتاہے۔ خواتین کے کردار کے بارے میں معاشرے کے سخت تصورات کی وجہ سے انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے محسوس کیا کہ اس طرح کے تصورات کی وجہ سے، ان کی ذاتی بات کا بیان، بہت سے لوگوں کے لیے، سیاسی یا حقوق نسواں کے طور پر ظاہر ہو سکتا ہے۔

محترمہ سائن نے کہا ’’افراد کے لیے تنگ جگہیں - انہیں حیاتیاتی حقیقت کی 2 ناقابل معافی قوتوں بمقابلہ سماجی ہدایات کے درمیان کیسے رہنا چاہیے – دراصل یہ ہی وجہ ہے جس نے مجھےمتاثر کیا اوریہ فلم بنانے کے لیے مجھے ترغیب دی‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mylove-13Y1B.jpg

پروڈیوسراسٹراجس وارنر نے اس 7 سالہ سفر کے بارے میں بھی بتایا جو فلم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیا گیا تھا، جسے مختلف طریقوں سے 1600 شراکت داروں نے ممکن بنایا، جس کا فلم نے اپنے کریڈٹ میں اعتراف کیا ہے۔ مسٹر وارنر نے کہا کہ تھری ڈی سیٹ لگانا، اسٹاپ موشن اور اسٹیل فوٹوگرافی کرنااور پھر ان پر اینی میشن کرنا، سیاسی نقشہ اینی میشن کا حق حاصل کرنا وغیرہ اس فلم کو حتمی شکل دینے کے لیے کی جانے والی کوششیں تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mylove-2AA6E.jpg

ہندوستانی سینما کے میدان اور فلموں کے بارے میں، محترمہ سگنی نے یاد دہانی کرائی  کہ کس طرح سابق سوویت یونین میں پروان چڑھنے کے دوران، وہ ہندوستانی فلمیں دیکھتی تھیں جو صحت بخش تفریح ​​فراہم کرتی تھیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہندوستانی فلم ساز انفرادی تجربات پر مزید ذاتی کہانیاں لے کر آئیں۔ پروڈیوسراسٹرجس وارنر نے مزید کہا کہ ان جیسی فلمیں تمام ثقافتوں میں دیکھی جانی چاہئیں، اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز/ڈسٹری بیوٹرز کو ذاتی کہانیوں کو زیادہ سے زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

محترمہ سگنی نے سامعین پر اپنی فلم کے تصوراتی اثرات پر بات کرتے ہوئے کلمات کا اختتام کیا – انہوں نے محسوس کیا کہ آج کیے گئے انتخاب، کل کے ایک ترقی پسند معاشرے کی وضاحت کریں گے، اور یہ ان لوگوں پر بننے والی فلموں کے ذریعے ممکن ہو سکے گا جو مختلف ہیں، جو مختلف ہونے کا انتخاب کرتے ہیں اور معاشرہ انہیں مختلف ہونے کی موقع فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mylove-39O8Q.jpg

فلم’شادی کے ساتھ میرا محبت کا رشتہ‘ کی نمائش کل افّی 53 میں کی گئی اور اس کا پرجوش استقبال ہوا۔

فلم کا نام: شادی کے ساتھ میرا پیار

ہدایت کاری اور اسکرین پلے:سگنی بومانے

پروڈیوسر: رابرٹس ونووسکس،ا سٹرجس وارنر، سگنی بومانے، راؤل نڈالٹ

ایڈیٹرز: سگنی بومانے، اسٹرجس وارنر۔

اداکار: زیلمادگمارا ڈومینی زیگ،

بائیولوجی: مشیل پاوک۔

افسانوی سائرن: ٹریو لیمونیڈ - آئیوا کٹکووسکا، کرسٹائن پاستارے، الوٹا السبرگا

خلاصہ:

ابتدائی عمر سے ہی، گانوں اور پریوں کی کہانیوں نے زلما کو اس بات پر قائل کر لیا تھا کہ محبت اس کے تمام مسائل حل کر دے گی، جب تک کہ وہ معاشرتی توقعات کی پابندی کرتی رہے گی کہ لڑکی کو کیسے زندگی گزارنی چاہئے۔ لیکن جیسے جیسے وہ پروان چڑھتی  گئی ، اس نے محسوس کیا کہ محبت کے تصور کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں لگتا ۔ جتنا زیادہ اس نے موافقت کرنے کی کوشش کی، اتنا ہی اس کا جسم مزاحمت کرتا گیا۔ خواتین کی اندرونی شخصیت کی بغاوت کی قبولیت کے بارے میں ایک کہانی۔

یہاں مکمل ٹیبل ٹاک دیکھیں:

*****

U.No.12844

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1878320) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu