وزارت اطلاعات ونشریات

بعض اوقات جانور انسانوں جیسا برتاؤ کرتے ہیں اور انسان جانوروں جیسا برتاؤ کرتے ہیں: ڈائریکٹر روڈریگو گوریرو


آئی ایف ایف آئی 53 میں بین الاقوامی مسابقتی زمرے کے تحت سائیٹ پیروس (سات کتے) کی نمائش

Posted On: 22 NOV 2022 6:09PM by PIB Delhi

#افّی وڈ، 22 نومبر 2022

یہ اخبار میں ایک ایسے شخص کے بارے میں ایک مضمون تھا جو اپنے پالتو کتوں کی مناسبت سے، اپنے اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں کے ساتھ پریشانی میں مبتلا تھا جس نے ڈائریکٹر روڈریگو گوریرو کو ’’سائیٹ پیروس (سات کتے)‘‘ بنانے کی ترغیب دی۔ ڈائریکٹر نے آج گوا میں 53ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں پی آئی بی کے زیر اہتمام "ٹیبل ٹاکس’’ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بعض اوقات جانور انسانوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور انسان جانوروں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/sevendogs-1KAF4.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/sevendogs-24O0P.jpg

فّی ’’ٹیبل ٹاکس‘‘ میں ڈائریکٹر روڈریگو گوریرو

انہوں نے واضح کیا کہ عصری شہری ماحول میں تنہائی اور ہمدردی کے مسائل،  وہ موضوعات تھے جنکے وہ متلاشی تھے۔ فلم میں ایک کینائن خاندان، انسانی تعلق کے لیے عمل انگیزبن جاتا ہے۔

جانوروں کے ساتھ شوٹنگ کے چیلنجوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ جب تک پالتو جانور کنٹرولڈ سیٹ اپ میں رہےیہ حیرت انگیز طور پر آسان تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی اداکار اور جانوروں کو شوٹنگ سے پہلے ایک ہفتہ تک ایک دوسرے کے ساتھ مانوس ہونے کے لئےتربیت دی گئی تھی تاکہ وہ ایک دوسرے سےاچھی طرح واقف ہو جائیں۔
ڈائریکٹر روڈریگو گوریرو کی ہدایت کاری میں بننے والی 2021 کی فلم 'سائیٹ پیروس (سات کتے)' کو 53 ویں افّی، گوا میں نمائش کے لیے بین الاقوامی مقابلے کے زمرے کے تحت پروقار گولڈن میور کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فلم ارجنٹائن کے ڈائریکٹر کی چوتھی فیچر فلم ہے۔ صرف 80 منٹ سے کچھ زیادہ  وقت کی طوالت والی یہ فلم، ایک آدمی اور اس کے پالتو جانوروں کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/sevendogs-3.png7QLX.jpg

’سائیٹ پیروس‘ سے ایک منظر

بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 53 ویں ایڈیشن میں 15 فلمیں، پروقار گولڈن میور کے لیے مقابلہ کریں گی۔

اداکار اور کریڈٹس:

ڈائریکٹر: روڈریگو گوریرو

پروڈیوسر: روڈریگو گوریرو

اسکرین پلے: پاؤلا لوسی

ڈی او پیگوستوف تیجیدا

ایڈیٹر: ڈیلفینا کاسٹگنینو، سوانا لیونڈا

اداکار: لوئس مچین، میکسیملیانو بنی، نتالیہ دی سینزو، پاؤلا لوسی، ایوا بیانکو، پاؤلا ہرٹزوگ

خلاصہ:
ارنیسٹو اپنے سات کتوں کے ساتھ ارجنٹائن کے شہر کورڈوبا میں ایک عمارت  کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ اس کا  روزانہ کا واحدمعمول اپنے پالتو جانوروں کی ضروریات، اپنی صحت کے مسائل اور اپنے پیسے کے مسائل کےارد گرد گھومتا ہے۔ اس کے پڑوسی ایک  ثالث کا اہتمام کرتے ہیں اور اسے اپنے پالتو جانوروں کو اپارٹمنٹ سے باہر لے جانے کی تاکید کرتے ہیں۔ ارنسٹو اپنے کتوں کے بغیر نہیں رہنا چاہتا، اور وہ کہیں اور جانے کا متحمل  بھی نہیں ہو سکتا۔

ڈائریکٹر کی زندگی:

روڈریگو گوریرو (پیدائش 1982 قرطبہ، ارجنٹائن) نے نیشنل یونیورسٹی آف کورڈوبا سے فلم اور ٹیلی ویژن کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ا سپین کےلا ریوجا میں بین الاقوامی یونیورسٹی سے آڈیو وویزول اسکرین پلے بنانے میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 'ال انویرنو دی لاس راروس'( '(2011سے کیا اوراسکے بعد'ال ٹرسیرو،( (2014 اور 'وینیزیا'( (2019 کے ساتھ اس کی پیروی کی۔

یہاں مکمل تعامل دیکھیں:

*****

U.No.12843

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1878318) Visitor Counter : 1183