وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے افی 53 کے لیے سب کا پرتپاک خیر مقدم کیا
’’گزشتہ برسوں میں، افی نے بین الاقوامی نقطہ نظر سے سنیما کے ابھرتے ہوئے عصری رجحانات کو اپنی گرفت میں لیا ہے‘‘
#افی وڈ، نومبر 18، 2022
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اس سال 20 سے 28 نومبر تک گوا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کے 53 ویں ایڈیشن کے لیے سبھی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔
ایک تحریری پیغام میں مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ افی ہماری تاریخ، ثقافت اور ہر ایک کی زندگی پر سنیما کے وسیع اثرات کو نمایاں کرنے کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ، 1952 سے، افی نے ہندوستانی فلمی صنعت کو عالمی محاذ پر اپنی متنوع فلمی زبانوں کی نمائش کے لیے ایک اہم کثیر الجہتی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ ’’فلموں کی دنیا کے سرکردہ پروڈیوسروں میں سے ایک کے طور پر، ہندوستان نے خود کو ایک تخلیقی صنعتی پاور ہاؤس کے طور پر کھڑا کیا ہے‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ برسوں کے دوران، افی نے بین الاقوامی نقطہ نظر سے سنیما کے ابھرتے ہوئے عصری رجحانات کو اپنی گرفت میں لیا ہے اور نوجوان فلم سازوں اور تخلیقی طور پر ذہین افراد کی یکساں شرکت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ افی 2022 کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ناظرین اور فلم ساز سینما کے پرزم سے بنے ہوئے ثقافت، زبانوں اور مختلف قوموں کے ورثے کی ایک پیچیدہ ٹیپسٹری (گل کاری) کا تجربہ کر سکیں گے۔ ’’مجھے یقین ہے کہ افی کا 53 واں ایڈیشن سب کے لیے ایک پُرجوش تجربہ ہوگا‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م۔ ن ا۔
U-12851
(Release ID: 1878217)
Visitor Counter : 140