وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

عالمی فلمی برادری میں افی  کا نمایاں اثر اس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ سنیما لوگوں کو جوڑنے کا کام  کرتا ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

# افی  وڈ، نومبر 18، 2022

نائب صدر  جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے افی کے 53ویں ایڈیشن اور اس کی شاندار کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عالمی فلمی برادری میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ اس سے اس یقین کو تقویت ملتی ہے کہ سنیما لوگوں کو جوڑنے کا کام  کرتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان رابطہ قائم کرنے کے لیے رابطے کے ذریعہ کے طور پر  فلموں کی اہمیت کو بھی شامل کیا۔ ’’قومیتوں، ثقافتوں، مذاہب اور اس طرح کے دیگر امتیازات کی سرحدوں کے پار امن، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں فلموں کے کردار کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے‘‘۔

یہ فیسٹیول عالمی فلمی پیشہ ور افراد، شائقین اور مندوبین کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے، تاکہ فلموں کے لیے ان کی گہری محبت کو دریافت کیا جا سکے، انہیں پروان چڑھایا جا سکے۔

افی کا 53 واں ایڈیشن 20 نومبر 2022 کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم، تلیگاؤ، گوا میں اپنے رنگا رنگ جشن کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ViceP.JPEG766S.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م۔ ن ا۔

U-12850

iffi reel

(Release ID: 1878216) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi