وزارت اطلاعات ونشریات

‘‘اداکاری ہی میراسب کچھ ہے ، یہ میری زندگی ہے’’ : افّی -53میں ‘‘دوبدوگفتگو’’ کے سیشن میں نوازالدین صدیقی

Posted On: 22 NOV 2022 8:09PM by PIB Delhi

نوازالدین صدیقی نے کہا:‘‘اگرآپ  کو صفر سے شروع کرنا ہے تو سب سے پہلے آ پ نے اب تک جو کچھ بھی سیکھا ہے اسے فرامواش کرناہوگا۔’’ بلیک فرائی ڈے ، نیویارک ، پیپلی لائیو، کہانی ، اورگینگس آف واسع پور جیسی بالی ووڈ کی بعض  بڑی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے والے مثالی اداکار نے آج ‘‘ ایک اداکار کے طورپر سفر’’ کے موضوع  پرمنعقد سیشن ‘‘دوبدو گفتگو’’ سے خطاب کیا۔ یہ سیشن بھارت کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول (افّی) کے موقع پر منعقدکیاگیاتھا۔ جب کہ فلم فیسٹول کا 20نومبرسے 28نومبر 2022تک گوا میں انعقاد کیاجارہاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NawajuddinPIET.jpg

افّی -53کے ‘‘دوبدوگفتگو ’’ سیشن میں فلم اداکار نوازالدین صدیقی

ایک  اداکار بننے کے اپنے  سفرکے بارے میں نوازالدین صدیقی نے کہاکہ ایک مقامی کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد، انھوں نے ایک مختصرمدت  کے لئے پیٹروکیمیکل کمپنی میں ایک کیمسٹ کی حیثیت سے کام کیاتھا۔ البتہ ایک اداکار بننے کے اپنے خواب کو پوراکرنے کی غرض سے ، وہ تھیئٹر کے ساتھ وابستہ ہوگئے اورآخرکار انھیں دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ  (این ایس ڈی ) میں داخلہ مل گیا۔

جب ان  سے ان کی جدوجہد  اورچیلنجوں کے بارے میں سوال کیاگیاجن کا کہ انھیں اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں سامنا کرنا پڑاتھا، تونوازالدین صدیقی نے بتایاکہ انھیں چھوٹے چھوٹے رول پیش کئے جاتے تھے ۔ اورچونکہ ان کے پاس اورکوئی متبادل نہیں تھا اورانھیں فلمی دنیا میں بنے رہنا بھی تھا، اس لئے انھیں وہ رول منظورکرنے پڑتے تھے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ یہ وہی مشکل دورہوتاہے جوکہ آپ کو مضبوط بناتاہے ۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ فلم گینگس آف واسع پور، ان کے اداکاری کے کریئرمیں کس طرح ایک فیصلہ کن تبدیلی ثابت ہوئی ، انھوں نے کہاکہ اس فلم نے انھیں خود پراعتماد کرناسکھایا۔ انھوں نے کہاکہ :‘‘میں پُراعتماد تھاکہ میری جدوجہد اس فلم کے بعد ختم ہوجائے گی اور لوگ اس فلم کی تعریف کریں گے ۔’’

نوازالدین صدیقی  نے نیٹ فلکس اوردیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پرویب سیریز میں کام کرنے سے متعلق اپنے تجربات کے بارے میں بھی بتایا۔ انھوں نے کہاکہ شروع میں وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پرسیریز میں کام کرنے سے ہچکچارہے تھے کیونکہ انھیں ، ان سب کے بارے میں کوئی بات معلوم نہیں تھی ۔ البتہ  ، انوراگ  کیشیپ نے انھیں ان پلیٹ فارمس پرکام کرنے کے لئے راضی کرلیا۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ ‘‘سیکریڈگیمس ’’ ویب  سیریز ، نیٹ فلکس پرزبردست ہٹ ہوئی تھی ۔

نوازالدین صدیقی نے بائیوپکس ‘‘منٹو’’ اورٹھاکرے میں ہمہ گیر کرداراداکرنے کے سلسلے میں اپنی مفید معلومات سے بھی مطلع کیا۔ منٹو فلم میں انھوں نے مشہور ومعروف اردو ادیب سعادت حسن منٹو کا کرداراداکیاتھا۔ جب کہ ٹھاکرے میں انھوں نے بھارت کے معروف سیاستداں بال ٹھاکرے کا کردار کیاتھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ہرروز کام کرنے کی تحریک اورترغیب کہا ں سے حاصل کرتے ہیں ، نوازالدین صدیقی  نے کہاکہ اداکاری  میراشوق ہے اورمیں  اداکاری سے کبھی  تھکتا نہیں ہوں ۔ انھوں نے مزید کہا:‘‘اداکاری  میرے لئے سب کچھ ہے ، یہ میری زندگی ہے ۔یہاں تک کہ اداکاری کے لئے میری پیاس کو تسکین دینے کے لئے ایک زندگی بھی کافی نہیں ہے ۔’’

اس سیشن کے دوران ، اداکارنے اپنی آنے والی فلم ‘‘ہڈّی ’’ میں ایک مخننث  کے طورپر اپنے کردار کے بعض مختصر سین بھی پیش کئے ۔

 

***********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12840



(Release ID: 1878214) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil