وزارت اطلاعات ونشریات

چیک فلم ایرہارٹ نے  53ویں افی میں اپنا ایشین پریمیئر   کیا


ملک کی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں ایک رومانوی فلم: ڈائریکٹر جان بریزینا

Posted On: 22 NOV 2022 8:53PM by PIB Delhi

#افی وڈ، 22 نومبر 2022

ہدایتکار جان بریزینا نے اپنی پہلی فکشن فیچر فلم ’ایرہارٹ‘ کو  ’ملک کی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں ایک رومانوی فلم‘  قرار دیا ہے۔ جمہوریہ چیک کی فلم نے 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) میں اپنا ایشین پریمیئر کیا۔

یہ فلم ایک 23 سالہ نوجوان کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی ماں کو لینے کے لیے اپنے آبائی شہر لوٹتا ہے اور اسے اپنے خاندان کے ماضی اور مقامی کمیونٹی کی تاریک میراث کے بارے میں خطرناک سچائی کا پتہ چلتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Erhart-1J08M.jpg

پریس کانفرنس میں اپنے ملک کی تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جان بریزینا نے کہا ’’چیک جمہوریہ 30 سال قبل ایک سوشلسٹ حکومت سے سرمایہ دارانہ حکومت میں تبدیل ہو گیا تھا۔ یہ ایک طرح کی گڑبڑ تھی۔ وہ تمام جائیدادیں جو ریاست کی ملکیت تھیں، انہیں نجی  جائیدادیں قرار دے دیا گیا۔ اس سے جڑے جرائم  بھی تھے۔ یہ سب کچھ تیس سال پہلے ہوا تھا۔ لیکن اس کا اب بھی کچھ اثر ہے۔ لہذا، میرا خیال یہ دیکھنا تھا کہ آج جمہوریہ چیک کی نوجوان نسل اسے کس طرح  دیکھتی اور سمجھتی ہے‘‘۔

پروڈیوسر ماریک نوواک نے بتایا کہ یہ فلم جمہوریہ چیک میں اگلے سال موسم بہار یا موسم سرما میں ریلیز کی جائے گی۔ اپنے ملک کے فلم بازا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے وضاحت کی کہ ’’فلم بازار کے  حجم  کے لحاظ سے ہندوستان اور جمہوریہ چیک کا موازنہ کرنا معنی خیز نہیں ہے۔ ہم صرف 10 ملین افراد پر مشتمل ملک ہیں اور ہم ایک سال میں 30-35 فکشن فلمیں بناتے ہیں۔ ماریک نے یہ بھی بتایا کہ عالمی وبا کے بعد کے دور میں، فلموں کا ایک بہت بڑا بیک لاگ رہ گیا ہے جسے ملک میں ریلیز ہونے کا انتظار ہے کیونکہ ہر ہفتے پانچ سے چھ پریمیئر ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے حجم کے ملک کے لیے بہت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” اس لیے، ایرہارٹ ٹیم اس رش کے ختم ہونے تک انتظار کرنا چاہتی ہے‘‘۔

ایرہارٹ کو فلم فیسٹیول کوٹبس کے 32 ویں ایڈیشن میں دکھایا گیا ہے۔

اس فلم  سے متعلق  ٹیبل ٹاک  درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ ن ا۔

U-12835           



(Release ID: 1878198) Visitor Counter : 183


Read this release in: Hindi , Marathi , English , Tamil