بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی کے چیئرمین نے خود روزگار کے فروغ کے مقصد سے پسماندہ اور قبائلی اکثریتی اضلاع میں شہد کی مکھیوں کے 600 باکسز تقسیم کئے
Posted On:
22 NOV 2022 8:41PM by PIB Delhi
کھادی اور دیہی صنعتوں کی کمیشن (کے وی آئی سی) نے اپنے اہم پروگرام ’’ہنی مشن‘‘ پروگرام کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار دینے کے ذریعہ ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کی طرف ایک بڑی پیش رفت کی ہے۔ کھادی اور دیہی صنعتوں کی کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہنی مشن کے تحت مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں 10 استفادہ کنندگان کو 100 شہد کی مکھیوں کے باکس، چھتیس گڑھ کے بڈکی لیپل، تورنگور اور بستر اضلاع میں 20 مستفیدین کو 200 اور مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں 30 استفادہ کنندگان کو 300 شہد کی مکھیوں کے باکس تقسیم کرکے روزی روٹی کا موقع فراہم کیا۔
خود کفیل بھارت کی وزیراعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن نے پسماندہ اور قبائلی اکثریتی اضلاع کی نشاندہی کی ہے اور کل 600 بی باکس فراہم کئے ہیں۔ اس کے علاوہ استفادہ کنندگان کو پانچ دن کی تربیت فراہم کی گئی اور انہیں ساز و سامان فراہم کیا گیا۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کے وی آئی سی کے مجاز افسران کو مناسب مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی رہنما ہدایات بھی جاری کیں۔ جناب کمار نے ضروری ساز و سامان پر مشتمل کٹ کے ساتھ دیگر ضروری آلات کی فراہمی کے لئے نئی رہنما ہدایات تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ فی الحال یہ ٹول کٹ استفادہ کنندگان کو فراہم کی جارہی ہے جو شہد نکالنے اور شہد کے باکسز کے نقل وحمل کےجدید طور طریقوں کو اپنا رہے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منوج کمار نے اس طرح کی اختراعی پہل کی ستائش کی اور کہا کہ شہد کی مکھیوں کی پرورش کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنے سے مقای سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس قدم سے ہندوستان میں شہد کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جو شہد مشن کا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی پہل ہے۔ ہم نے قبائلی اور پسماندہ علاقوں میں ان کی دہلیز پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے آتم نربھر بھارت کی طرف ایک اہم پہل کی ہے۔
چیئرمین نے ملک کے حساس اور دور دراز علاقوں میں 6 سیلف ہیلپ گروپ میں کام کرنے والی خاتون استفادہ کنندگان کے کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے ان خاتون استفاد کنندگان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کے دوران جو بھی مسائل سامنے آئیں گے، ان کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے سبکدوش فوجی افسران کو ہنی مشن پروگرام کے فوائد سے واقف کرانے کے امکانات کودریافت کرنے کی بھی اپیل کی۔
کے وی آئی سی کے چیف ایکزیکیٹیو افسر جناب ونیت کمار نے کہا کہ شہد کی مکھیوں کی دیکھ بھال کا مشن ، نوجوانوں کے لئے مقامی صنعتوں کو فروغ دے کر آتم نربھر بھارت کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے مطابق ہے۔شہد کی مکھیوں کے کاروبار سے نہ صرف ہندوستان میں شہد کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ شہد کی مکھیوں کا کاروبار کرنے والوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ شہد کے چھتے کا موم، پھولوں کا زیرہ، بھورا، مومی مادہ ، خالص شہد اور شہد کی مکھیوں کا بِس بھی بازار میں فروخت کئے جانے میں آسانی پیدا ہوگی اور اس سے مقامی لوگوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔
کے وی آئی سی نےہنی مشن کی شروعات کسانوں، قبائلی، خواتین اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے کی ہے۔ کے وی آئی سی نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اب تک 175509 شہد کی مکھیوں کے باکسز کی تقسیم کئے ہیں۔ آج 700 باکسز کی تقسیم کے بعد اس کی تعداد بڑھ کر 176209 ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح- ع ح۔ ن ا۔
U-12831
(Release ID: 1878185)
Visitor Counter : 111