نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وسط ایشیا کے ملکوں کے نوجوان وفد کے  ساتھ گفتگو کی

Posted On: 22 NOV 2022 9:51PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • نوجوانوں کے امور کا محکمہ 17سے23 نومبر 2022 تک ہندوستان میں آنے والے وسط ایشیا کے ملکوں کے سو رکنی نوجوانوں کے وفد کی میزبانی  کررہا ہے ۔
  • وفد نے پردھان منتری سنگراہلیہ ، دہلی میں جنگی یادگار ، ممبئی میں ٹاٹا میموریل اسپتال ، ممبئی فلم سٹی اور گیٹ وے آف انڈیا کا دورہ کیا تھا ۔

نوجوانوں کے امور کا محکمہ 17سے23 نومبر 2022 تک ہندوستان میں آنے والے وسط ایشیا کے ملکوں کے سو رکنی نوجوانوں کے وفد کی میزبانی  کررہا ہے ۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں نوجوانوں کے وفد کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ میٹس آر لوچن اور وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے ایک شاندار پروگرام کے دوران بالی ووڈ کے گانوں پر مختلف فنکاروں کی کارکردگی بھی دیکھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011NOR.jpg

 

ضیافتی عشائیہ کے دوران کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وفد کے ساتھ بات چیت کی ۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا بین الاقوامی نوجوانوں کے تبادلہ کے پروگراموں کا ایک حصہ ہے جس میں  وسط ایشیا کے چار ملکوں کے وفود  شامل ہیں۔ اس سے ان ملکوں کے ساتھ خوشگوار اور صحت مند تعلقات کو فروغ ملے گا۔ جناب ٹھاکر نے وفود کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح وسط ایشیا پر ہندوستانی سینما کا ایک بڑا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم دنیا کے مختلف حصوں میں اثر رکھتے ہیں لیکن ہماری کئی چیزیں مشترکہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کسی ملک کے سب سے اہم شراکتدار ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025PE8.jpg

 

ہندوستان میں اپنے دورے کے دوران وفود نے دہلی میں پردھان منتری سنگراہلیہ ،دہلی جنگی یادگار ، ممبئی میں ٹاٹا میموریل اسپتال ، ممبئی فلم سٹی اور گیٹ وے آف انڈیا کا نظارہ کیا اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاست کے گورنر کے ساتھ بات چیت کی۔وسط ایشیا کے وفود نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی گفتگو کی۔

 ہندوستان کے وزیر اعظم نے 27 جنوری 2022 کو ورچوئل فورمیٹ میں ہندوستان وسط ایشیا کی پہلی سربراہ کانفرنس کا اہتمام کیا تھا جس میں قزاقستان، کرغستان ،تاجکستان، ترکمینستا ن اور ازبیکستان  کے صدور نے شرکت کی تھی۔یہ سربراہ کانفرنس ہندوستان اور وسط ایشیا کے ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی تھی ۔وزیر اعظم نریندر مودی کو وسط ایشیا کے ملکوں کے لیڈروں نےہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر مبارکباد دی تھی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033GJL.jpg

 

ہندوستان اور وسط ایشیا کے ملکوں کے درمیان صدیوں پرانے قریبی، تہذیبی ، ثقافتی ،تجارتی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ لیڈران  آپسی اعتماد مفاہمت اور دوستی پر مبنی ایک  ہندوستان اور وسط ایشیا کے ملکوں کے درمیان طویل مدتی ،جامع اور دیرپا شراکتداری  قائم کرنے کے منتظر ہیں ۔ہندوستان کے وزیر اعظم نے یہ تجویز رکھی تھی کہ ہندوستان میں ہر سال وسط ایشیا کے ملکوں کے سو رکنی نوجوان وفد کی میزبانی کی جائے جس کا وسط ایشیا کے لیڈر وں کی طرف سے زبردست خیر مقدم کیا گیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004V0IB.jpg

 

ہندوستان کے وزیر اعظم نے علاقائی ترقی ، امن اور خوشحالی کے لئے سب کی حمایت ،سب کے لئے ترقی ، سب کا اعتماد ،سبھی کی کوششوں کے اپنے اصول کا ذکر کیا تھا ۔اس کے نتیجے میں ان ملکوں کے لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی ترقی انسانیت پر مبنی ہونی چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے ۔اس تناظر میں ان لیڈروں نے زیادہ اشتراک اور سب کی شمولیت والی عالمی ترقی اور پیشرفت کی حمایت کی تھی ۔ نوجوانوں کے امور کا محکمہ پہلے ہی وسط ایشیا کے ملکوں سمیت مختلف ملکوں کے ساتھ نوجوانوں کے تبادلہ کے پروگراموں کو نافذ کررہا ہے۔

 

متعلقہ رابطے:

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1869375

 

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12828



(Release ID: 1878175) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Marathi