وزارت اطلاعات ونشریات

دوستی کی خوشیوں اورحدود کی موثر داستان ہے- ’بیوٹیفُل بیئنگس‘


’’زیادہ تر لوگ حقیقت میں ہی اتنے الجھے رہتے ہیں کہ وہ اپنے فائدے کے لئے خوابوں کا استعمال کرنے میں  ہی ناکام رہ جاتے ہیں ‘‘۔ پروڈیوسر اینٹون منی سوانسن

Posted On: 22 NOV 2022 5:07PM by PIB Delhi

’بیوٹیفُل بیئنگس‘ آج کے نوجوانوں کی دنیا سے وابستگی کے اظہار کی ایک کوشش ہے۔ یہ ایک موثر داستان ہے جو دوستی کی خوشیوں اور حدود کی چھان بین بڑی باریکی سے کرتی ہے۔  آئس لینڈ کی اس فلم کے پروڈیوسر اینٹون منی سوانسن نے  یہ خیال53ویں آئی ایف ایف آئی کے دوران پی آئی بی کے ذریعہ منعقد ’ٹیبل ٹاک‘ سیشن  میں میڈیا اور فیسٹیول کے نمائندوں سے بات چیت  میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

بیوٹیفل بیئنگز کا بھارت میں پریمیر گوا میں منعقدہ 53 ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں کیا گیاہے۔ اس فلم  کی فیسٹیول کے ’سینما آف دی ورلڈ‘ سیکشن کے تحت  نمائش کی گئی۔

اینٹون نے کہا،اگرچہ ہماری فلم حقیقی حالات اور کہانیوں پر مبنی ہے، لیکن ہم یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خوشی ہمیشہ  انجام کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کے لئے کچھ کرنے سے ہی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا ، ’’ میرے ڈائرکٹر گوموندور ارنار گومونڈسن  کو اس حساس موضوع پر فلم بنانے کا خیال آیا، جس میں تشدد بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، جو ان کی اپنی زندگی کے تجربات پر مبنی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-22at5.17.25PMVAU2.jpeg

’بیوٹیفل بیئنگس‘ فلم ادّی کی زندگی کے سفر کی عکاسی کرتی ہے، جو ایک روشن ضمیر  ماں کے ذریعہ اپنایا گیا لڑکا ہے، جو باہری لوگوں کے اپنے گروہ میں ایک کنوارے لڑکے کو اپنانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ خود کو جاننے کی ان کے سفر میں ان کے حال پر چھوڑ دیا جاتا ہے، لڑکے جارحیت اور تشدد کی طرف جاتے ہیں لیکن وفاداری اور محبت کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔

اینٹون نے کہا، ’’کوئی بھی  دوست نہ ہونے کے بجائے ، کچھ برے دوست ہونے کے بیچ کی جدوجہد اور آپسی دیکھ بھال کےرشتے  قائم کرنے  کی انسانی فطرت  اس فلم میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہاں تک کہ اگر وہ تشدد میں ملوث ہوتے ہیں تو  ڈر  ہوتا ہے اور اسی سے وفاداری اور محبت پیدا ہوتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا، ’’ یہ بھی بتاتا ہے کہ کسی بھی رشتے میں ایک دوسرے کی حدود کو کیسے طے کرنا اور احترام کرنا ہے۔‘‘

فلم میں  ہیرو کے خواب دیکھنے پر تفصیل سے اور یہ کیسے واقعات کے بہاؤ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، اینٹون نے کہا کہ ’’ خواب دیکھنا یا چیزوں کو ان کے  رونماہونے سے پہلے دیکھنا ہمارے ملک میں کافی عام بات ہے۔اس کردار میں گہرے جذبات ہیں اور ہماری کوشش دنیا کو یہ بتانا ہے کہ اپنے دل کی بات سننا کتنا ضروری ہے۔ ‘‘ اینٹون نے کہا کہ زیادہ تر لوگ حقیقت میں اتنے پھنس گئے ہیں کہ وہ اپنے فائدے کے لئے خوابوں کو استعمال کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-22at5.17.27PMCI0E.jpeg

اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے وہ  جس سخت عمل سے ہوکرگزرتے ہیں، اس کی تفصیل بتاتے ہوئے، اینٹون نے  بتایا کہ انہیں چائلڈ اداکاروں کے انتخاب کے سب سے چیلنجنگ پہلو سے کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ’’ آئس لینڈ‘‘ میں ہمارے پاس کوئی چائلڈاداکار نہیں ہے، اس لئے ہم نے اوپن کاسٹنگ کے متبادل کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ ایک طویل عمل  تھا، کیونکہ ایک بار انتخاب کا عمل  ختم ہونے کے بعد بچوں کو کئی مہینوں تک ٹریننگ دینی تھی۔ ہم نے انہیں ایکٹنگ، انٹی میسی، فائٹنگ کی کوچنگ دی۔ ہم نے یہ یقینی بنانے کی کوشش کی کہ ان میں کام کے سبھی طرح کے  دباؤ کو برداشت کرنے کی ضروری طاقت ہو،کیونکہ ہم نے  ہر روز 10 گھنٹے کے طویل وقفے تک شوٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہم نے  ان کی اس طرح سے پرورش کی جیسےہم کسی کھیل ٹیم کوتیارکرتے ہیں۔

اپنے ڈریم پروجیکٹ کو دکھانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے آئی ایف ایف آئی 53 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اینٹون نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ فیسٹیول نے انہیں سنیما سے محبت کرنے والوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور ان کے ردعمل کا اندازہ لگانے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

برلن بین الاقوامی فلم فیسٹیول-2022 میں ’ بیوٹیفل بیئنگس‘ کا ورلڈ پریمیر ہوا تھا۔

فلم کے بارے میں کچھ معلومات:

ڈائریکشن اور اسکرین پلے: گومنڈور ارنار گومنڈسن

پروڈیوسر: اینٹون مانی سوانسن

ڈی او پی :ا سٹرلا برانتھ گروولین

ایڈیٹر: اینڈری اسٹین گؤجانسن اور اینڈرس اسکوف

کاسٹ:

برگیر ڈاگور بجرکسن، ایسکل ایئنر پالمسن، وکٹر بینونی بینیڈکٹسن، انیتا بریم، اسجرور گنرسڈوٹیر، اولفور ڈاری اولافسن

خلاصہ :

ادّی ، ایک  دوراندیش ماں کا پروردہ لڑکا ہے، جو باہری لوگوں کے اپنے گرو ہ میں ایک دھمکانے والے بے میل لڑکے کو اپنانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اپنے بھروسے چھوڑدیئے گئے یہ لڑکے جارحیت اور تشدد کا پتہ لگاتے ہیں، لیکن وفاداری اور محبت کےبارے میں بھی سیکھتے ہیں۔ جیسے جیسے ان   کا برتاؤ زندگی کے چیلنجنگ والی صورتحال کی طرف راغب ہوتا ہے ادّی کو خواب کی طرح  مناظر کے ایک سلسلے کا تجربہ محسوس ہونے لگتا ہے ۔ کیا اس کا نیا  علم اسے اور اس کے دوستوں کو ایک محفوظ راستے پر واپس لے جاسکتا ہے، یا کیا  وہ آگے مزید تشدد  میں ملوث ہوجائیں گے جہاں سے واپسی ناممکن ہے۔ ؟

ڈائریکٹر کی سوانح عمری: گوموندور ارنار نے فائن آرٹ  میں گریجویشن کیا اور اسکرین رائٹنگ کا مطالعہ کیا۔ ان کی فلموں کی کئی فیسٹیولز میں نمائش اوراعزاز سے نوازا گیا  ہے۔ ان حصولیابیوں میں کان فلم فیسٹیول، وینس فلم فیسٹیول اور یورپی فلم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں شامل ہیں۔ ان کی پہلی فلم ’ ہارٹ اسٹون‘ کا  پریمیئر وینس میں ہوا اور اس نے دنیا بھر میں 50 سے زیادہ ایوارڈز جیتے تھے۔

سیلس ایجنٹ: نیو یورپ فلم سیلس

ملک | سال | زبان | مدت:

آئس لینڈ، ڈنمارک، سویڈن، نیدرلینڈز،  چیک جمہوریہ۔ 2022 | آئس لینڈک | 123 منٹ | رنگین

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12818)



(Release ID: 1878162) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil