وزارت دفاع

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کمبوڈیا میں امریکی وزیر دفاع جناب لوئڈ آسٹن  کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی

Posted On: 22 NOV 2022 6:18PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے آج کمبوڈیا کے سی ایم ریپ میں امریکی وزیر دفاع جناب لائڈ آسٹن کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔جناب راجناتھ  سنگھ اور جناب لائڈ آسٹن نویں آسیان وزرائے خارجہ  کی میٹنگ (اے ڈی ایم ایم) پلس میٹنگ  میں حصہ لینے کے لئے کمبوڈیا میں ہیں ۔دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے ملاقات کی اور بڑھتے دوطرفہ دفاعی تعلقات پر اطمینان  کا اظہار کیا۔وزیر دفاع کے ساتھ دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسر بھی موجود تھے۔

دونوں وزرائے دفاع نے ایک مضبوط بھارت امریکی دفاعی تعاون کےلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے  باہمی مفادات کے مسئلوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔جناب راجناتھ سنگھ نے فوجی ہوابازی ،آرٹیفیشل انٹیلی جنس  اور سائبر ٹیکنولوجی جیسے اہم شعبوں میں صلاحیت کی تعمیر کےلئے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HFYI.jpg

وزیر دفاع بھارت اور امریکہ کے درمیان زیادہ دفاعی صنعتی تعاون کےلئے ایک روڈمیپ بنانے کےلئے  پرعزم ہیں۔انہوں نے طیارہ رکھ رکھاؤ ،مرمت اور اوورہال (ایم آر او)اور جہاز کی تعمیر،مرمت اور ریفٹ  میں بھارت کی بڑھتی  مہارت پر روشنی ڈالی اور ایسے خصوصی شعبوں کی تجویز دی جہاں امریکی دفاعی کمپنیاں بھارت میں بھارتیہ حصہ داروں کے ساتھ ٹیکنولوجی  تعاون اور مینوفیکچرنگ  مواقع کی تلاش کر سکتی ہیں۔سکریٹری آسٹن نے تجویز کا خیر مقدم کیا اور وزیردفاع کو اس سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کی۔

دونوں  رہنماؤں نے نیویگیشن ،اوورفلائٹ اور بلا رکاوٹ تجارت کی آزادی کے ساتھ ایک پائیدار اور اصولوں پر مبنی  انڈو پیسیفک کے تئیں اپنے عہد  کا اظہار کیا۔انہوں نے سمندری ڈومین بیداری سمیت دونوں رہنماؤں نے علاقائی سکیورٹی کی صورت حال پر  اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

*****

ش ح ۔ا م۔

U:12825



(Release ID: 1878159) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi