ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کی وزارت  آئی آئی ٹی ایف پویلین میں ‘ایودھیا ریلوے اسٹیشن’ کی تھیم کے ساتھ اپنی کامیابیوں اور ترقی کی نمائش کررہی ہے


ویزیٹرس خصوصی سیلفی بوتھ‘آئی ایم ایٹ ریلوے پویلین ’ پر تصویریں کھینچ کر اپنے سفر کو یادگار بنا سکتے ہیں

Posted On: 22 NOV 2022 5:43PM by PIB Delhi

ریولے کی وزارت پرگتی میدان ،نئی دہلی میں 14 سے 27 نومبر 2022 کے درمیان منعقد 41 ویں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف)2022 میں حصہ لے رہی ہے۔وزارت نے ہال نمبر پانچ کو ‘ایودھیا ریلوے اسٹیشن ’کی تھیم دی ہے۔

اس میں بھارتیہ ریلوے کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے،جہاں فوٹو،ٹرانسلائٹ اور ماڈل وغیرہ کے ذریعہ سے مختلف موضوعات کو ان کی  تکنیکی اور ساختی ترقی  کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ریلوے پویلین نے اترپردیش میں ایودھیا ریلوے  اسٹیشن کی نئی شکل کی  خوبصورت کو پیش کیاہے،جہاں ریلوے کھلاڑیوں کے ذریعہ جیتے گئے مختلف انعامات کی نمائش کرنے والی ایک اسپورٹس گیلری  ہے،وہیں باہر  کی اور بھاپ انجن کے  دور سے وندے بھارت تک اور آگے بولیٹ  ٹرین کی طرف بڑھ رہے سفر  کی نمائش کی گئی ہے۔آزادی  کی ریل گاڑی اور اسٹیشنوں کی تھیم پر مبنی دیواریں مجاہد آزادی اور بھارتیہ ریلوے کے درمیان تعلقات کی نمائش کرتی ہیں ۔ساتھ ہی اس میں کئی ماڈل بھی شامل ہیں ،جیسے:

شری رام جنم بھومی مندر سے تحریک  یافتہ ڈیزائن کے ساتھ تعمیر نو ایودھیا ریلوے اسٹیشن

  • بھارت کا پہلا بولیٹ ٹرین پروجیکٹ ،ممبئی احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور کا سابرمتی ملٹی ماڈل پسنجر  ہب اور کاسٹنگ یارڈ۔
  • دنیا کا سب سے اونچا ریلوے آرچ برج،مشہور چناب برج،قومی پروجیکٹ اودھم پور سرینگر بارہمولہ ریلوے لنک کا حصہ
  • بینا سولر پاور پلانٹ،اپنی طرح کا پہلا سولر پروجیکٹ جو ٹرینوں کو چلانے کےلئے 25 کے وی اوور ہیڈ الیکٹریکل آلات پر براہ راست  شمسی توانائی پیدا اور سپلائی کرتا ہے۔
  • میٹرو ریلوے،کولکاتہ کے ایسٹ ویسٹ میٹرو کاریڈور کا بھارت کا پہلا انڈر واٹر (سباکیس ٹنل)ریلوے سسٹم کا حصہ
  • وندے بھارت ایکسپریس ،بھارت کی پہلی گھریلوے سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین

اگر جاننا چاہتے ہیں کہ کتنا  شاندار اور زبردست ہوگا بھگوان شری رام کی نگری ایودھیا کا ریلوے اسٹیشن ،تو آئیے پرگتی میدان ،نئی دہلی میں منعقد 41 ویں آئی آئی ٹی ایف 2022 کے ہال نمبر پانچ میں  واقع بھارتیہ ریلوے  کے پویلین میں

ریلوے پویلین میں ہر عمر کے زمرے کےلئے کچھ نہ کچھ دلچسپ مل سکتا ہے۔اسٹیشن تعمیر نو ویڈیو  کی نمائش کرنے والی انٹر ایکٹو کنسول پر مبنی اسکرین ،بھارتیہ ریلوے  کے بارے میں زیادہ جاننے کےلئے فلپ بک اور تعلیمی،اطلاعاتی اور مزیدار ہونے کے مقصد سے پرکشش انعامات کے ساتھ ایک انٹرایکٹو کویز بچوں کےلئے باعث تفریح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015TW4.jpg

آئی آئی ٹی ایف 2022 میں ریلوے پویلین کے سفر کی معلومات بھری ہے۔یہاں  ویزیٹرس  کو نئی پہلوں سے مطلع  کرانے کے ساتھ ساتھ بھارتیہ ریلوے کی ترقی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

خصوصی سیلفی بوتھ ‘آئی ایم ایٹ ریلوے پویلین’ پر تصویریں کھینچ کر اپنے سفر کو یادگار بنایا جا سکتا ہے۔

*****

ش ح ۔ا م۔

U:12821


(Release ID: 1878155) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi