پنچایتی راج کی وزارت
قومی پنچایت ایوارڈز-2023 کے لیے،گرام پنچایتوں سے آن لائن درخواستیں طلب کرنے کےتئیں غیر معمولی ردعمل
اب تک 2.5 لاکھ سے زیادہ (91فیصد) گرام پنچایتوں نے درخواست دی ہے۔ آخری تاریخ 20 نومبر 2022 تک بڑھا دی گئی
ایوارڈز، 09پائیدارترقیاتی اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جیز) کے موضوع کے تحت دیئے جائیں گے
Posted On:
19 NOV 2022 5:03PM by PIB Delhi
ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی غرض سے، پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے ہر سال مختلف زمروں کے تحت، قومی پنچایت ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔ ایوارڈ برائےسال 2023 کے اصلاح شدہ قومی پنچایت ایوارڈز کے لیے، آن لائن نامزدگیوں کو 15 نومبر2022 تک مدعو کیا گیا تھا۔ پنچایتی راج کی وزارت نے آن لائن سوالنامہ بھرنے کی آخری تاریخ کو 20 نومبر2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ آن لائن درخواست کے عمل میں گرام پنچایتوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی جاسکے۔

پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے مسلسل اور سخت فالو اپ اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی جانے والی مدد کے نتیجے میں، قومی پنچایت ایوارڈ-2023 کے تحت گرام پنچایتوں کی تقریباً 91.33 فیصد کی حد تک شرکت غیر معمولی رہی ہے جن کی تعداد،18 نومبر 2022 تک ،ملک بھر کی کل 268711 گرام پنچایتوں میں سے (245426 گرام پنچایتیں) رہی ہے۔ بقیہ گرام پنچایتیں اس لنک پر محفوظ کردہ جوابات کو اپلائی/منجمد کر سکتی ہیں: https://panchayataward.gov.in

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کی تمام سرپنچوں/ گرام پردھانوں/ مکھیوں اور گرام پنچایتوں کے دیگر منتخب نمائندوں سے کی گئی اپیل کو، ملک بھر کی گرام پنچایتوں سے زبردست اور پرجوش شرکت ملی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے یکم ستمبر 2022 کو ایک خط کے ذریعے ملک کے تمام سرپنچوں/ گرام پردھانوں سے رابطہ کیا تھا، جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ وہ قومی پنچایت ایوارڈز- 2023کے لیے آن لائن درخواست کے عمل میں حصہ لیں۔
پنچایتوں کے درمیان پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان اہداف کو مقامی بنانے اور حاصل کرنے کی رفتار طے کرنے کے لیے، نو تیار شدہ قومی پنچایت ایوارڈز ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سال 2023 سے، یہ ایوارڈز 09پائیدارترقیاتی اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جیز) کے موضوع کے تحت دیئے جائیں گے جن میں 17 ایس ڈی جیز شامل ہیں۔
اس سال کا آن لائن درخواست کا عمل ،کئی طریقوں سے مخصوص تھا کیونکہ اس نے پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن کے بارے میں وسیع تر بیداری پیدا کرنے میں مدد کی اور تمام گرام پنچایتوں کو ایک متعین موضوعاتی ہدف کے حصول کے لیے،مربوط اور مشترکہ کوششیں کرنے کی ترغیب دی۔ پنچایتوں کو ایوارڈ دینے اور ان کو ترغیب دینے کے تئیں کارفرما ایک وسیع مقصد یہ ہے کہ تمام پنچایتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہیے اور تمام پنچایتی راج اداروں کو "سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس،سب کا پریاس" کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، گاؤں کی ہمہ جہت اور پائیدار ترقی کی طرف بڑھنا چاہیے۔ پنچایتی راج کی وزارت کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ غیر معمولی طور پر بہترین کام کرنے والی پنچایتوں کے بہترین طریقوں کی تقلید کے لیے دیگر پنچایتوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کرے۔
ہندوستان کو ایک خود کفیل ملک بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے ایل ایس ڈی جی کے نو موضوعاتی شعبوں میں ان کی مثالی کارکردگی کی بنیاد پر پنچایتوں کو ترغیب دینے کی ٹھوس کوششیں، خود کفیل پنچایتوں کے قیام کے لئے، اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے،ایل ایس ڈی جی کے اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں پیشرفت کو مزید تیز کرے گی۔
آن لائن درخواست کے عمل میں ملک بھر کی زیادہ سے زیادہ گرام پنچایتوں کی شرکت نے اس حقیقت کو ثابت کیا ہے کہ گرام پنچایتیں، نوموضوعات کے تحت پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرکے، دیہی ہندوستان کے خوابوں اور امنگوں کو بنیادی سطح پر مقامی نقطہ نظر کے تناظر میں حاصل کر کے، ملک کی جامع فروغ اور مجموعی ترقی میں اپنا حصہ رسدی کرنے تئیں پرعزم اور عہدبند ہیں۔
پس منظر
ہندوستان پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) 2030 کا دستخط کنندہ ہے اور ایس ڈی جیز کے لیے ہندوستان کا عہد، دیہی علاقوں میں ایس ڈی جیز(ایل ایس ڈی جیز) کی لوکلائزیشن سے ظاہر ہوتا ہے، جو ایل ایس ڈی جیز کے وسیع نو موضوعات کے تحت ملک بھر میں بنیادی سطح پر اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شامل کئے گئے ہیں۔
ہر سال قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر، یعنی 24 اپریل کو، پنچایتی راج کی وزارت خدمات اور عوامی سازو سامان کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے، ان کے اچھے کام کے اعتراف میں پنچایتوں کی ترغیب کے تحت، ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈ دیتی رہی ہے۔ اس سال، قومی پنچایت ایوارڈز کے فارمیٹ، طریقہ کار اور زمروں پرجامع نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ ایل ایس ڈی جیز کے نو موضوعات کے ساتھ کثیر سطحی مقابلہ قائم کیا جا سکے۔ اس سے دیہی علاقوں میں نو ایل ایس ڈی جیز سے متعلق اہداف کے حصول کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ تجدید شدہ ایوارڈ نظام کے بارے میں تفصیلی معلومات مخصوص پورٹل پر دستیاب کر دی گئی ہے: https://panchayataward.gov.in۔ قومی پنچایت ایوارڈز کے تجدید شدہ اور صارف دوست پورٹل کو 10 ستمبر 2022 کو تمام پنچایتوں کے لیے، قومی پنچایت ایوارڈز کے مختلف زمروں کے تحت ،ایوارڈز/درجہ بندی کے لیے آن لائن اندراجات کرانے کے لیے لائیو کر دیا گیا تھا۔
*****
U.No.12802
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1878082)