امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شریپدنائک نے روزگار میلہ کے تحت گوا میں  منعقد ایک پروگرام میں 64 تقرری نامے تقسیم کیے

Posted On: 22 NOV 2022 3:13PM by PIB Delhi

روزگار میلہ کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تقریباً 71,000 تقرری نامے کی دوسری قسط ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والوں کو جاری کیے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شریپد نائک نے گوا میں نئے بھرتی ہونے والوں کو 64 تقرری نامے سونپے۔ آفس آف کمانڈنٹ، سی آئی ایس ایف یونٹ، مورموگاو پورٹ اتھارٹی، گوا نے اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ، سی آئی ایس ایف رنجیت کمار ساہنی، وائس چیئرمین ایم پی اے جناب گرو پرساد رائے موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-22at3.05.42PM99LQ.jpeg

مرکزی وزیر نے مرکزی مسلح دستے میں نئے بھرتی ہونے والوں کو 64 تقرری نامے سونپے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-22at3.05.41PMWDJM.jpeg

نئے بھرتی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے شریپد نائک نے کہا کہ روزگار میلہ حکومت کے اس عہد کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے جس سے روزگار پیدا کرنے کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بامعنی مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا۔

اس سے قبل اکتوبر میں روزگار میلہ کے تحت 75 ہزار نئے بھرتی کیے گئے افراد کو تقرری نامے سونپے گئے تھے۔ جناب نائک نے مزید کہا کہ مختلف مرکزی مسلح افواج میں وزارت داخلہ کی طرف سے کافی تعداد میں آسامیاں بھری جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-22at3.05.41PM(1)XPXN.jpeg

جناب نائک نے مزید کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں سبھی نئے بھرتی ہونے والوں  کے لیے آن لائن اورینٹیشن کورس جو کہ بھرتی مہم کا حصہ ہے، امیدواروں کو ان کی زندگی میں ترقی کرنے میں مدد کرے گا۔ انہیں igotkarmayogi.gov.in پلیٹ فارم پر دوسرے کورسز کو دریافت کرنے کا موقع بھی ملے گا تاکہ وہ اپنے علم، مہارت اور قابلیت کو بڑھا سکیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12809

 


(Release ID: 1878015) Visitor Counter : 120