وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 2

'ہڈینیلنٹو' ان حساس مسائل کی تصویر کشی کرتا ہے ،جن کا ہمارے دور کے شہری معاشرے میں نوجوانوں کو سامنا ہے: ہدایت کار پرتھوی کونانور


فلم کو،اِفی- 53  میں انڈین پینورما فیچر فلمز سیکشن کے تحت ابتدائی فلم کے طور پر دکھایا گیا

‘ہڈینیلنٹو’ دو نوعمر طالب علموں کے بارے میں ایک پُرجوش اقدام ہے، جن کی زندگی ایک سراسر لاپرواہی کی وجہ سے وجود کی ایک ہنگامہ خیز حالت میں ڈال  دی گئی ہے۔

ہدایت کار پرتھوی کونانور نے آج گوا میں 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں پی آئی بی کے زیر اہتمام 'ٹیبل ٹاکس' میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان دو طالب علموں کے گرد گھومتی ہے، جن کے لیے زندگی اس وقت ایک ڈراؤنا خواب بن جاتی ہے جب ایک آزمائش دوسرے سے بدل جاتی ہے، اور اُن مشکلات  کا  بہاؤ جنہیں انہیں برداشت کرنا پڑتا ہے ،کبھی نہیں رکتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-21at9.14.11PM25WH.jpeg

کنڑ فلم، اِفی- 53 میں انڈین پینورما فیچر فلمز سیکشن کے تحت ابتدائی فلم تھی۔

 ہڈینیلنٹو، دیپا اور ہری کی کہانی سناتے ہیں، جنہوں نے کالج کے اوقات کے بعد کلاس روم میں اپنے جنسی لمحات کو ایک حرکت سے ریکارڈ کیا،جو آن لائن لیک ہو جاتی ہے اور یہ پھر کیسے آگ لگاتی ہے، جو قابو سے باہر ہو جاتی ہے ،جب کہ ذات پات اور معاشی تقسیم ان کی زندگی میں ولن کا کردار ادا کرتی ہے۔

پرتھوی کونانور کے مطابق، فلمیں مختلف موضوعات کو زیر بحث  لاتی  ہیں، جن میں پدرشاہی، ذات پات کی تفریق، معاشی تقسیم، سماجی ذمہ داریاں اور پیچیدگیاں شامل ہیں، جو امیر اور غریب کے درمیان واضح فرق  پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اس بات کی کھوج کرتی ہے کہ جب عام لوگ  غیر متوقع حالات میں الجھ جاتے ہیں، تو انہیں کیا برداشت کرنا پڑتا ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-21at9.14.17PM1ELR.jpeg

فلم کے اختتام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جہاں یہ نہ تو کسی کی طرف  داری کرتی ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ دیتی ہے، ہدایت کار نے کہا کہ ہم نے اسے ناظرین کے تصور کے لیے کھلا چھوڑ دیا ہے۔

ہدایت کار کے مطابق، ہڈینیلنٹو کا عنوان کنڑ الفاظ کے سترہ اور اٹھارہ کے امتزاج سے ماخوذ ہے، تاکہ مرکزی کردار کی نوجوانی کی عمر کو دکھایا جا سکے۔

اداکارہ شرلین بھوسلے اور نیرج میتھیو، جو مرکزی کردار دیپا اور ہری کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے بھی دیگر کاسٹ اور عملے کے ساتھ 'ٹیبل ٹاکس' میں شرکت کی۔

ہدایت کار پرتھوی کونانور کی فلمیں مختلف بین الاقوامی فلمی میلوں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں  اور  نامزد کی  گئی  ہیں اور ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ ہڈینیلنٹو ان کی یہ چوتھی فلم ہے اور اس کا ورلڈ پریمیئر بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 20 میں ہوا۔

فلم کے بارے میں:

ہدایت  کار : پرتھوی کونانور

پروڈیوسر: کوننور پروڈکشنز

اسکرین پلے: پرتھوی کونانور، انوپما ہیگڑے

سینماٹوگرافر: ارجن راجہ

ایڈیٹر: شیوکمارا سوامی

کاسٹ: شرلین بھوسلے، نیرج میتھیو، ریکھا کڈلیگی، بھوانی پرکاش، روی ہیبالی

خلاصہ:

درجہ 12 کے طلباء  دیپا اور ہری، کالج کے اوقات کے بعد دیپا کے فون پر ہفتہ کی دوپہر کو کلاس روم میں اپنے جنسی لمحات ریکارڈ کر تے ہیں۔ پیر کے روز انہیں پرنسپل نے طلب کیا اور ان سے کہا کہ ان کی ویڈیو اب انٹرنیٹ پر ہے۔ ان کے خاندان اجڑ جاتے  ہیں۔ کالج انتظامیہ ان کی قسمت کا فیصلہ کرتی ہے اور ان کا کالج سے اخراج کردیتی ہے۔ لیکن جب ان کی ذات  پات کا سوال سامنے آتا ہے، تو معاملات قابو سے باہر ہونے لگتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اک- ق ر)

U-12795

iffi reel

(Release ID: 1877898) Visitor Counter : 240


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil