وزارتِ تعلیم
‘‘کاشی تمل سنگم ’’ میں عقیدت مندوں کے جوش وخروش میں تیزی آگئی ہے ، عقیدت مند ، مقامی ثقافت میں رچ بس رہے ہیں
Posted On:
21 NOV 2022 5:13PM by PIB Delhi
تمل ناڈو سے آئے وفود ، پیرکو ‘‘کاشی تمل سنگم ’’ کے تیسرے دن مقدس گنگا کے کناروں پر، کاشی کے مختلف النوع گھاٹوں پربڑے تعداد میں جمع ہوئے ہیں ۔‘‘ ہرہرمہادیو’’کے منتروں کا جاپ کرنے کے دوران ، گھاٹوں پرمقدس ڈبکی لگانے کے بعد ، انھوں نے مختلف گروپوں کی شکل میں شری کاشی وشواناتھ مندر کا دورہ کیا۔ انھیں بنارس کے لذیز کھانوں کاذائقہ لیتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتاہے، اس کے علاوہ وہ دستکاری کی مختلف النوع اشیاء اورمصنوعات دیکھنے اور خریدنے میں بھی مصروف رہے ہیں ۔

تمل ناڈوسے آئے عقیدت مند وارانسی ریلوے اسٹیشن اورہوائی اڈے پربڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں ۔ شہرکے زیادہ ترہوٹل اوردھرمشالائیں ، تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے آنے والے مہمانوں کے لئے بک کئے جاچکے ہیں ۔
تمل ناڈو میں رامیشورم شہرکے طلباء سے بات کرنے پرمعلوم ہوا کہ وہ ‘‘کاشی تمل سنگم ’’کے مقام پرجوش وخروش کے ساتھ پہنچ رہے ہیں کیونکہ وہ پہلی مرتبہ مقدس شہر وارانسی آئے ہیں ۔ انھوں نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی جانب سے کاشی تمل سنگم کی شکل میں ثقافت اوروراثت کو یکجاکرنے کی پہل کی ستائش کی۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 19نومبر، 2022کواس ایک ماہ طویل ‘کاشی تمل سنگم ’ تہوار کاافتتاح کیاتھا۔ اپنے اختتامی خطاب میں وزیراعظم نے کاشی اورتمل ناڈو کے درمیان صدیوں پرانے قدیمی تعلقات کا ذکرکیا اور یہ بھی کہاکہ ‘‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت ’’وژن اب حقیقت کی شکل اختیارکرتاجارہاہے ۔
میلے کے مقام پریومیہ بنیادپر رقص ڈرامہ ، موسیقی اورگیتوں وغیرہ کی شکل میں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیاجارہاہے ۔ یہ پروگرام بنارس ہندویونیورسٹی (بی ایچ یو)کے ایمفی تھیٹرگراؤنڈ میں منعقد ہورہے ہیں۔ تقریب کے مقام پرمقامی کاشی کے باشندے بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں اورانھیں تمل ناڈو کے مختلف پکوانوں سے لطف اندوز ہوتےہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے ۔

***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -12788
(Release ID: 1877895)