صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

راشٹرپتی بھون اگلے مہینہ یکم دسمبر سے ہفتہ میں پانچ دن  عوام کے دیکھنے کے لیے کھلا رہے گا

Posted On: 21 NOV 2022 7:08PM by PIB Delhi

راشٹرپتی بھون 01 دسمبر، 2022 سے ہفتہ میں پانچ دن عوام کے دیکھنے کے لیے کھلا رہے گا۔ راشٹرپتی بھون کا دورہ بدھ، جمعرات، جمعہ، سنیچر اور اتوار (سرکاری چھٹی کو چھوڑ کر) کو روزانہ پانچ وقت کے سلاٹ – یعنی صبح 1100-1000 بجے، 1200-1100 بجے، دوپہر 1300-1200 بجے، دوپہر بعد 1500-1400 بجے اور شام کو 1600-1500 بجے  دستیاب ہوگا۔

راشٹرپتی بھون کے دورہ کے علاوہ یہاں آنے والے لوگ ہفتہ میں چھ دن منگل سے اتوار (سرکاری چھٹی کو چھوڑ کر) راشٹرپتی بھون  کے میوزیم والے حصے میں جا سکتے ہیں۔

یہاں آنے والے ہر سنیچر کو صبح 0800 بجے سے 0900 بجے تک راشٹرپتی بھون  کے دالان میں چینج آف گارڈ تقریب بھی دیکھ سکتے ہیں۔ سرکاری چھٹی ہونے پر یا راشٹرپتی بھون کے ذریعے نوٹیفائی کیے جانے پر یہ تقریب سنیچر کو نہیں ہوگی۔

دورہ کرنے والے ویب سائٹ http://rashtrapatisachivalaya.gov.in/rbtour پر اپنے سلاٹ آن لائن بک کرا سکتے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12780



(Release ID: 1877882) Visitor Counter : 112