وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے '75 کریئیٹو مائنڈز' کے لیے '53 گھنٹے چیلنج' کا افتتاح کیا


وزیر موصوف نے افی میں فلم بازار کا افتتاح کیا

وزیر موصوف نے 'فلم ٹکنالوجی نمائش' اور 'تحریک آزادی اور سنیما' کے موضوعات پر نمائش کا افتتاح کیا

انھوں نے افی 53 میں انڈین پینورما سیکشن کے افتتاح میں بھی شرکت کی

Posted On: 21 NOV 2022 7:35PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) میں '75 کریئیٹو مائنڈز' کے لیے '53 گھنٹے کا چیلنج'، 'فلم بازار' اور 'انڈین پینورما سیکشن' جیسے اہم پروگراموں کا افتتاح کیا۔ انھوں نے 'فلم ٹکنالوجی نمائش' اور 'فریڈم موومنٹ اینڈ سنیما' نمائشوں کا بھی افتتاح اور دورہ کیا جس میں متعدد تکنیکی اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے فلم پروڈکشن اور بھارت کی آزادی کی جدوجہد کی کہانی سے متعلق جدید ترین ٹکنالوجی اور سازوسامان کی نمائش کی گئی۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ذریعے آج صبح شروع کیا گیا '53 گھنٹے کا چیلنج' 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کی سائیڈ لائن پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ مقابلہ ' 75 کریئیٹو مائنڈز آف ٹومورو' کے فاتحین کو چیلنج دے گا کہ وہ India@100 کے اپنے خیال پر ایک مختصر فلم تیار کریں، یہ سب 53 گھنٹوں کے اندر ہوگا۔ افی 53 کے اس حصے کو شارٹس ٹی وی کے تعاون سے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف سی) کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپوروا چندرا ان معزز شخصیات میں شامل تھے جنھوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1877715

آج دن میں، وزیر اطلاعات و نشریات نے جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ، فلم بازار، کا بھی افتتاح کیا۔ یہ پہل افی 53 کی سائیڈ لائنز پر منعقد کی گئی تھی جو جنوبی ایشیائی اور بین الاقوامی فلمی برادریوں کے درمیان تخلیقی اور مالی تعاون کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپوروا چندرا کے علاوہ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، فلم انڈسٹری کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=18777355

اگرچہ فلم ٹکنالوجی نمائش اس سال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کی نئی پہل ہے، لیکن فلم ٹکنالوجی اورآزادی کی تحریک اور سنیما پر نمائشیں بڑی تعداد میں فلم کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہیں۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے آج افی گوا میں فلم آرٹ / سنیما اور جمالیات سے متعلق ٹکنالوجی اور مختلف عناصر کی نمائش کرنے والی فلم ٹکنالوجی نمائش کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر انھوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور افی میں اس انوکھی پہلی نمائش میں دکھائے جانے والے جدید ترین آلات اور ٹکنالوجیوں کا تجربہ کیا۔

ایف ٹی آئی آئی، پونے کے ذریعہ تیار کردہ فلم ٹکنالوجی نمائش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) میں ایک نئی پہل ہے جس میں ٹکنالوجی اور فلمی آرٹ / سنیما اور جمالیات سے متعلق مختلف عناصر کی نمائش کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=18777555

آج مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے ذریعہ لگائی گئی ایک اور نمائش "فریڈم موومنٹ اینڈ سنیما" کا افتتاح کیا۔ ملٹی میڈیا ڈیجیٹل نمائش میں لگائے گئے اسٹالز میں تکنیکی اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کی آزادی کی جدوجہد کی پوری کہانی بیان کی گئی ہے۔

تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=18777111

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نےآج افی 53 میں انڈین پینورما سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔ افی 53 کا انڈین پینورما سیکشن، ملک کے ہر گوشے سے آنے والی بڑی اسکرین کی کہانیوں کے احیا کے ارادے ساتھ کھولا گیا۔ افتتاحی تقریب نے ناظرین کو اس سال کے لیے انڈین پینورما 2022 زمرے کے تحت افی کے 25 فیچر اور 20 نان فیچر فلموں کے آفیشیل انتخاب سے متعارف کرایا۔

تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں:https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=18777200

***

(ش ح -ع ا - ع ر)و

U. No. 12785



(Release ID: 1877878) Visitor Counter : 122