وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی ) کی قومی کونسل کی میٹنگ سے خطاب کیا ، صنعت پر زور دیا کہ وہ  قومی تعلیمی پالیسی - 2020 کے جذبے کے ساتھ ایک فعال ماحولیاتی نظام تشکیل دیں

Posted On: 21 NOV 2022 4:55PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی  وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سی آئی آئی  کی قومی کونسل کی میٹنگ سے خطاب کیا اور 21ویں صدی اور اقتصادی ترقی اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کی خاطر  مستقبل کے لئے تیار افرادی قوت بنانے کے لئے  صنعت، اکیڈمی اور پالیسی سازوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

image0019ZQ0.jpg

این ای پی - 2020 کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی – 2020 ، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ایک فلسفیانہ دستاویز ہے ، وہ زیر نفاذ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچپن سے لے کر اعلیٰ تعلیم اور ہنر کی نشوونما تک، ہم ہر سطح پر جامع آموزش  کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

          وزیر موصوف نے مزید کہا کہ تعلیمی نظام کو رکاوٹوں کو توڑ کر طلباء کو بااختیار بنانا چاہیے۔ ہم تعلیمی ماحولیاتی نظام کو مزید جامع بنانے کے لئے مادری زبانوں اور مقامی زبانوں میں تعلیم متعارف کروا رہے ہیں۔

image0048YL9.jpg

 

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے معاشرے میں دولت پیدا کرنے والوں کی ضرورت کے بارے میں بات کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس کے جذبے کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جناب پردھان نے کہا کہ ہمارے دولت بنانے والوں کو بھی 21ویں صدی کی افرادی قوت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی - 2020 کے جذبے کے مطابق  ان خطوط پر  ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ علم کی صحیح طلب پیدا کرکے، آر اینڈ ڈی میں مزید سرمایہ کاری کرکے، موجودہ افرادی قوت کی دوبارہ ہنر مندی، موجودہ افرادی قوت کی ہنر مندی میں اضافے پر توجہ مرکوز کرکے، صنعت کے ارکان ایک زیادہ متحرک افرادی قوت پیدا کرنے اور بھارت کے مستقبل کی تعمیر میں اپنا اہم تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  12771



(Release ID: 1877831) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Telugu