وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گوا شپ یارڈ میں کوسٹ گارڈ کے آلودگی کنٹرول کرنے والے دو جہازوں ( پی سی وی )  کی تعمیر کے لئے بنیاد رکھی گئی ہے


پی سی وی  ایک نئی نسل کا خصوصی رول والا جہاز ہے ، جو کثیر کردار ادا کرنے کے قابل جدید ترین آلات سے لیس ہو گا

Posted On: 21 NOV 2022 5:01PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ایز  سمیت دیسی فرموں سے سازوسامان اور سسٹمز کی فراہمی کے لئے ملک کے میک ان انڈیا عہد کے خطوط پر ، بھارتی کوسٹ گارڈ نے 21 نومبر ، 2022 ء کو گوا شپ یارڈ میں کوسٹ گارڈ کے آلودگی کنٹرول والے دو  بحری جہاز، جی ایس ایل یارڈ 1267 اور 1268 کے لئے بنیادی پیندا تیار کیا  ہے ۔ آلودگی پر قابو پانے والے دو جہازوں کو گوا شپ یارڈ نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے، جو بالترتیب فروری ، 2025 ء اور اگست ، 2025 ء تک فراہم کئے جائیں گے۔

پیندا تیار کرنا بحری جہازوں کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو برتھ کی تعمیر کے لئے بحری جہازوں کو بنانے کے عمل کے با ضابطہ آغاز کی علامت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل جناب وی ایس پٹھانیا نے بتایا کہ آلودگی پر قابو پانے والے جہاز ایک نئی نسل کے خصوصی کردار والے جہاز ہوں گے، جو انتہائی جدید آلات اور ساز و سامان سے لیس ہوں گے اور ان میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے متعدد رول ادا کرنے کی خاطر ساحلی پٹی پر  وسیع رینج تک سمندری آلودگی سے نمٹنے کی صلاحیت ہو گی ۔

پی سی ویز  جدید ترین ٹیکنالوجی، جدید اور انتہائی حساس آلودگی پر قابو پانے کے آلات، نیویگیشن اور مواصلاتی آلات، سینسر اور مشینری سے لیس ہوں گے۔ بحری جہاز آلودگی کی روک تھام، بازیابی، علیحدگی اور منتشر کرنے کے لئے تیل کے اخراج کو روکنے  کی کارروائیوں کو انجام دینے کے قابل ہوں گے۔ بحری جہاز کو آلودگی پر قابو پانے کے جدید آلات سے لیس کیا جائے گا ، جس میں دو فلش قسم کے سائڈ سویپنگ آرمز بھی شامل ہیں ، جو حرکت میں رہتے ہوئے تیل کے رساؤ کو روکنے کے قابل ہوں گے۔

 ایک جدید سافٹ ویئر تیل کے اخراج کے پیچیدہ پیٹرن کے پھیلاؤ کی پیش گوئی کرنے میں مدد کرے گا اور ڈائنامک پوزیشننگ سسٹم جہاز کو محدود علاقوں میں درستگی کے ساتھ چلانے کے قابل بنائے گا۔ اس جہاز کو 300 ٹن فی گھنٹہ کی شرح سے ہلکے سے سب سے زیادہ چپکنے والے تیل صاف کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بحری جہاز آگ بجھانے اور بچاؤ کے نظام سے بھی لیس ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  12770


(Release ID: 1877829) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu