وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

‏'کاشی تمل سنگمم' میں شرکت کرنے والے تمل ناڈو کے طلبہ کے وفد نے 'تروینی سنگم' میں مقدس ڈبکی لگائی


‏پریاگ راج ‏ شہر میں اور اس کے آس پاس تاریخی دلچسپی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا‏

Posted On: 21 NOV 2022 4:28PM by PIB Delhi

‏تمل ناڈو کے طلبہ کے ایک بیچ نے پریاگ راج شہر کا دورہ کیا تو 'کاشی تمل سنگمم' 'سنگم نگری' بن گیا۔ 'سنگم گھاٹ' پہنچنے پر طلبہ کا گروپ بہت پرجوش تھا جو 'ہرہر مہادیو' اور 'بھارت ماتا کی جئے' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ پریاگ راج کے مقامی باشندوں نے دل کھول کر ان کا استقبال کیا۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012TG7.jpg

 

‏'تروینی سنگم' میں مقدس ڈبکی لگانے کے بعد، طلبہ کے ایک گروپ نے 'سنگم' کے کنارے واقع 'ہنومان جی' کا دورہ کیا، اس کے بعد 'شری آدی شنکر ویمانا منڈپم' کا دورہ کیا۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020OAE.jpg

‏پریاگ راج میں ضلع انتظامیہ نے آنے والے طلبہ کے وفد کے لیے ایک وسیع انتظام کیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کے منتخب ممبروں نے طلبہ کے وفد کو پریاگ راج شہر اور اس کے آس پاس دلچسپی کے مختلف مقامات یعنی اکشے وٹ ('ناقابل تسخیر برگد کا درخت'، جو کہ ہندو اساطیر میں مذکور برگد کا مقدس درخت ہے)، چندر شیکھر آزاد پارک، پریاگ راج میوزیم اور شری سوامی نارائن مندر دکھایا۔ سنگم نگری میں اپنے دورے کا اختتام کرتے ہوئے تمل ناڈو سے طلبہ کا وفد قدیم اور مقدس شہر ایودھیا کے لیے روانہ ہوا۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YU4B.jpg

‏ایودھیا کے لیے روانہ ہوتے وقت طلبہ کے گروپ کے ارکان پرجوش نظر آئے اور انھوں نے مختلف مقامات پر 'سیلفیاں' لیں جن کا انھوں نے دورہ کیا تھا۔ وہ ملاحظہ کردہ مقامات کی تاریخ کے بارے میں مزید جاننے کے خواہاں تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک پہل کے طور پر اپنی ٹیم کے ان ممبروں کا انتخاب کیا جو تمل زبان اور ثقافت سے واقف تھے تاکہ طالب علم کے وفد کی حفاظت کی جاسکے تاکہ گفت و شنید کے دوران کسی بھی لسانی رکاوٹ سے بچا جاسکے۔‏

***

(ش ح -ع ا - ع ر)

U. No. 12773


(Release ID: 1877789) Visitor Counter : 104