وزارت اطلاعات ونشریات

‏مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج '75 کریئیٹو مائنڈز' کے لیے '53 گھنٹے کا چیلنج' کا افتتاح کیا‏


‏'75 کریئیٹو مائنڈز'  India@100کے خیال پر مختصر فلمیں تیار کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے‏

Posted On: 21 NOV 2022 4:11PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے‏‏امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 'کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو' پہل کے فاتحین کے لیے '53 گھنٹے کے چیلنج' کے افتتاح کے موقع پر کہا، "کریئیٹو مائنڈز وزیر اعظم کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے کہ نوجوانوں کو سیکھنے اور‏‏ بڑھنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شارٹس ٹی وی کے ذریعے 53 گھنٹے کے چیلنج 'کرییٹو مائنڈز' کے لیے مختصر وقت میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک موقع ہے۔‏

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/75Cre-1MAKV.jpg

‏مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ذریعے '75 کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو' پہل کے فاتحین کے لیے 53 گھنٹے کے چیلنج کا‏‏ ‏‏افتتاح کیا گیا‏

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/75Cre-27WF8.jpg

‏مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر ‏‏'75 کریئیٹو مائنڈز' پہل کے فاتحین کے لیے '53 گھنٹے کے چیلنج' کے افتتاح کے‏‏ ‏‏موقع پر خطاب کرتے ہوئے‏

 

‏نئی دہلی: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج '53 گھنٹے کے چیلنج' کا افتتاح کیا، جس کا انعقاد بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (افی) کی سائیڈ لائنز پر کیا جا رہا ہے۔ یہ مقابلہ 75 'کریئیٹو مائنڈز' کو چیلنج دے گا کہ وہ 53 گھنٹوں میں India@100 کے اپنے خیال پر ایک مختصر فلم تیار کریں۔ افی 53 کے یہ حصہ شارٹس ٹی وی کے تعاون سے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف سی) کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپوروا چندرا ان معزز شخصیات میں شامل تھے جنھوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔‏

‏مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے 1000 سے زیادہ درخواست دہندگان میں سے منتخب کیے گئے '75 کریئیٹو مائنڈز' کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا،‏‏ آپ اپنی زندگیوں میں ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، ہماری ماسٹر کلاسز قومی اور بین الاقوامی دماغوں کے ذریعے آپ کی پرواز میں بلندی لائیں گی۔" انھوں نے مزید کہا کہ یہ 75 نوجوانوں کے لیے نیٹ ورک بنانے، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، بہترین سے سیکھنے اور اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔‏

‏مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ‏‏' 75 کریئیٹو مائنڈز' پہل کے سفر کے‏‏ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی قیادت میں یہ سفر پچھلے سال شروع ہوا تھا، جس کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو افی میں پلیٹ فارم فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو مشغول کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی صلاحیتوں کی جستجو کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ 75 کریئیٹو مائنڈز کا دوسرا ایڈیشن ہے اور ہم نے پہلے ہی 150 مضبوط افراد کی ایک کمیونٹی بنائی ہے جو سنیما، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کے لیے ان کی مشترکہ محبت کے ذریعہ منسلک ہے۔‏

‏فلموں اور او ٹی ٹی شوز میں گذشتہ سال کے '75 کریئیٹو مائنڈز' کے‏‏فاتحین کی شراکت کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ نوجوان اور باصلاحیت دماغ بھارتی سنیما اور فلم انڈسٹری کے مستقبل میں خاص طور پر‏‏امرت کال‏‏ کے اگلے 25 برسوں کے دوران نمایاں کردار ادا کریں گے۔‏

‏ وزیر موصوف نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کریئیٹو مائنڈز کہا جاتا ہے لیکن ہمیں اسے تخلیقی معیشت کے طور پر بھی دیکھنا چاہیے، یہ سافٹ پاور کی ایک شکل ہے اور قوموں کو اکثر کس طرح جانا جاتا ہے۔ بھارت کے لیے، افی بھارتی سنیما کو بھارتی سافٹ پاور کی ایک شکل بنانے میں اس تبدیلی کو لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی رہا ہے۔ بصورت دیگر اتنے سارے بین الاقوامی چہروں کو افی کا حصہ بنانا اتنا آسان نہیں ہے۔‏

‏وزیر موصوف نے ہزاروں درخواستوں میں سے بہترین کا انتخاب کرنے میں جیوری کی کاوشوں کا بھی اعتراف کیا۔‏

***

(ش ح -ع ا - ع ر)

U. No. 12772



(Release ID: 1877788) Visitor Counter : 131