کامرس اور صنعت کی وزارتہ

عالمی معیشت میں غیر یقینیت کے باوجود ہندستان اقتصادی طور پر بہت اچھی  پوزیشن میں : تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر


تجارت کےمرکزی وزیر نے اکاؤنٹنٹس کی 21ویں عالمی  کانگریس سے خطاب کیا

Posted On: 20 NOV 2022 5:23PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک ، اور تقسیم عامہ  اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ ہندستان اقتصادی طو ر پر بہت اچھی پوزیش میں ہے جب کہ عالمی معیشت غیر یقینیت کا شکار ہے۔وہ ممبئی میں اکاؤنٹنٹس کی 21 ویں عالمی کانگریس سےخطا ب کررہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Piyush1.JPEG2X2Z.jpg

تجارت کے مرکزی وزیر نے کہا کہ  دنیا میں غیر یقینی، پیچیدہ، مبہم  اور اتار چڑھاؤ والی صورتحال کے باوجود، ہمارا ملک پائیدانہ کردار، صلاحیتیں  اور وہ مہارت رکھتا ہے جو اقتصادی بحالی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہوتی ہے۔  عالمی وبا کےذریعہ سامنے آنے والی مشکلات کے باوجود  بھارتی معیشت کو سنبھالے رکھنے  کی سمت میں بہت کی معقول اور نپے تلے اقدامات کئے گئے۔  ا ن اقدامات میں بڑی معیشت سے تعلق رکھنے والے بنیادی نکات پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔  ہماری حکومت نے معاشرے کی ہر فرد کی فلاح و بہبود کے لئے شمولیت والے اقدامات پر توجہ دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Piyush2.JPEGITBL.jpg

تجارت کےمرکزی وزیر نے کہا کہ آج دنیا  ہندستان کی  معیشت کی طرف  اس امید کے ساتھ دیکھ رہی ہے کہ وہ  ترقی کے راستے  پر آگے بڑھنے کے لئے روشنی دکھائے گی۔ ’’آج دنیا  ہندستان کے  مضبوط اقتصادی بنیادی اصولوں ، آبادی کے تنوع  کے ثمرات ، ایک بے مثال  کنزیومر بیس ،اور ہندستان کےنوجوانوں کی استعداد اور بندوبست کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے۔  

جی-20 ممالک کی صدارت کے عہدے کےحوالےسے  گفتگو کرتے ہوئے ،وزیر تجارت نےکہا   کہ جی-20 کی صدارت کے لئے ہماری تھیم  ’واسودیو کٹمب کم‘  ہے ۔’’ ہندستان کا یہ عقیدہ ہےکہ پوری دنیا ایک خاندان ہے۔ ہندستان پوری  دنیا کے لئے  سوچتا ہے اوریہ اسی بنا پر ہے کہ ہم نے اپنی پریزیڈنسی  کی تھیم ’ایک زمین ،ایک خاندان، ایک مستقبل ‘ قرار دی ہے۔   اس وقت  جب کہ  دنیا  صارفیت  پر مبنی  ترقی  پرتوجہ مرکوز کررہی ہے ، ہندستان پائیداری  پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اور یہاں فطرت کا احترام کیا جاتا ہے۔  ہندستان کا عقیدہ یہ ہے کہ   نسلوں کے درمیان مساوات قائم ہونی چاہئے اور یہ ہم میں سے سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے بعد والوں کے لئے اس سے بہتر زمین وراثت کے طور پر چھوڑیں جو کہ ہمیں وراثت میں ملی تھی۔ ‘‘

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم ہندستان کو سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژ ن کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہمیں  ہر ہندستانی کو خوشحال بنانا ہے۔  ’’وزیراعظم  جناب نریندر مودی  اور بھارت کے عوام  نے ایک ایسے مستقبل کا خواب دیکھا  ہے کہ جہاں ہم ہندستان کی آزادی کے 100 سالہ جشن کےموقع پر  اس ملک کو ایک ترقی یافتہ  قوم کی شکل میں دیکھ سکیں۔  ‘‘

اکاؤنٹنٹس کی  عالمی کانگریس میں  چارٹرڈ  اکاؤنٹنٹس  سےخطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر محترم نےکہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس  ا س ترقی پسندانہ وژن کے رکھوالے ہیں۔  ’’اس مشن کی ترقی کو یقینی بنانے  ، اس بات  کی تحقیق کرنے کے لئےکہ جس چیز  پر ممالک کے درمیان  ایک وعدہ کیا گیا ہے اور اس پر اتفاق کیا گیا ہے ، اس پر عمل کیا جارہا ہےیا نہیں، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس  کو سرگرم ہونا ہوگا۔  ا س طرح ہم ایک اصلی اور واضح  تصویر کی تصدیق کرسکیں گے۔  ‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’ عالمی معیشت  کی بحالی کے دوران  جب کہ  دنیا اپنے آپ کو  توانائی کے  بہتر تحفظ ، غذائی تحفظ کےلئے تیار  کررہی ہے اور جب کہ ہم مستقبل کو  ترقی کے لئے اختراع  اور ٹکنالوجی پر منحصردیکھ رہے ہیں ، یہ ہم تمام چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی ذمہ داری بنتی ہے  کہ حکومت اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

 اکاؤنٹنٹس کی 21ویں ورلڈ کانگریس 2022 کا انعقاد ممبئی میں   انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف  انڈیا کی طرف سے  ہائی برڈ موڈ میں یعنی اصالتاً  حاضری اور ورچوئل طور پر دونوں طریقوں سے  کیا جارہا ہے ۔  اکاؤنٹنٹس کی عالمی کانگریس  2022 کے لئے عنوان ’پائیداری کے لئے اعتماد سازی‘۔

*****

ش ۔ س ب. ۔ ج

UNO-12746



(Release ID: 1877626) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Marathi , Hindi