محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او پے رول ڈاٹا :ای پی ایف او نے ستمبر 2022 کے مہینے میں 16.82لاکھ خالص ممبر جوڑے

Posted On: 20 NOV 2022 5:18PM by PIB Delhi

 

20نومبر 2022 کو جاری ای پی ایف او کے عبوری پے رول ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ای پی ایف او نے ستمبر 2022 کے مہینے میں 16.82لاکھ خالص ممبرجوڑے ہیں ، جو سال در سال پے رول ڈاٹا کے مقابلے ستمبر 2022 میں خالص ممبر شپ میں 9.14 فیصد کا اضافہ ہے۔پچھلے سال 2021میں اسی مہینےکے مقابلے میں ستمبر 2022 ماہ کے دوران خالص نامزدگی پچھلے مالی سال کے دوران درج ماہانہ اوسط سے 21.85فیصد زیادہ ہے۔اعدادو شمار کے مطابق تقریباً 2861 نئے اداروں نے ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ اور دیگر التزامات ایکٹ 1952کے تحت اپنے ملازمین کو سماجی تحفظ کور کو یقینی بنانا شروع کردیا ہے۔

ماہ کے دوران جوڑے گئے کل 16.82 لاکھ ممبروں میں سے تقریباً 9.34لاکھ نئے ممبر پہلی بار ای پی ایف او کے دائرے میں آئے ہیں۔نئے ممبروں میں سب سے زیادہ تعداد 18 سے 21سال کی عمر زمرے کے لئے رجسٹرڈ کی گئی، اس میں 2.94لاکھ ممبر تھے۔ اس کے بعد 2.54لاکھ ممبروں کے ساتھ 21 سے 25 سال کے عمر زمرے کا مقام تھا۔ تقریباً 58.75فیصد 18 سے 25 سال کی عمر گروپ سے ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی بار نوکری چاہنے والے اپنی تعلیم کے بعد بڑی تعداد میں منظم سیکٹر کے ورک فورس میں شامل ہورہے ہیں اور منظم سیکٹر میں نئی نوکریاں بڑے پیمانے پر ملک کے نوجوانوں کو جارہی ہے۔

ماہ کے دوران تقریباً 7.49لاکھ خالص ممبر ای پی ایف او سے باہر ہوگئے، لیکن ای پی ایف او کے ذریعے کور کئے گئے اداروں کے اندر اپنی نوکری تبدیل کرکے ای پی ایف او میں پھر سے شامل ہوگئے اور حتمی نمٹارے کے بجائے پچھلے پی ایف کھاتے سے اپنے فنڈ کو چالو کھاتے میں منتقل کرنے کا متبادل چنا۔ پے رول ڈاٹا ظاہر کرتا ہے کہ ای پی ایف او کے کوریج سے باہر نکلنے والے ممبروں کی تعداد میں پچھلے تین مہینے کے دوران مسلسل گراوٹ آئی ہے۔ماہ در ماہ کے تقابل سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے مہینے کے مقابلے ستمبر 2022 کے دوران تقریباً 9.65فیصد کم ممبر ای پی ایف او سے باہر نکلے ہیں۔

پے رول ڈاٹا کے صنف وار تجزیے سے اشارہ ملتا ہے کہ ستمبر 2022 میں خالص خاتون ممبروں کی نامزدگی 3.50لاکھ رہی ہے۔ نامزدگی ڈاٹا کے سال در سال تقابل سے پتہ چلتا ہے کہ منظم ورک فورس نے خواتین کی خالص ممبر شپ 6.98فیصد کے اضافہ شرح کے ساتھ ستمبر 2022 میں بڑھی ہے۔ ستمبر 2021میں پچھلے سال کے دوران خالص خاتون ممبر شپ کے مقابلے ماہ کے دوران ای پی ایف او میں شامل ہونے والے کل نئے ممبروں میں خاتون ورک فورس کی نامزدگی 26.36فیصد درج کی گئی ہے۔

ریاست وار پے رول کے اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ مہاراشٹر، گجرات ، اترپردیش، راجستھان، آندھر پردیش، اُڈیشہ، وغیرہ ریاستوں میں خالص ممبروں کو جوڑنے میں ماہ در ماہ اضافے کا عمل دیکھا گیا۔مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، ہریانہ، گجرات اور دہلی نے ماہ کے دوران تقریباً 11.41لاکھ خالص ممبر جڑے۔ اس طرح یہ ریاستیں سر فہرست رہی ہیں، جو تمام عمر گروپوں میں کل خالص پے رول اضافے کا 67.85 فیصد ہے۔

صنعت وار پے رول ڈاٹا کی زمرہ بندی یہ اشارہ کرتی ہے کہ خاص طور سے دو زمروں یعنی ’ماہرین خدمات‘(افرادی قوت والی ایجنسیاں، ذاتی تحفظ والی ایجنسیاں اور چھوٹے ٹھیکیداروں وغیرہ کو ملاکر)اور تجارتی ادارے مہینے کے دوران کل ممبر اضافے کا 48.52فیصد حصہ ہیں۔ پچھلے ماہ کے ساتھ صنعت وار اعدادو شمار کا تقابل کرنے پر صنعتوں میں اعلیٰ درجے کی نامزدگی دیکھی گئی ہے۔ جیسے ’قومیائے بینکوں کے علاوہ دیگر بینک‘، ’کپڑا‘، ’عام بیمہ‘، ’ہوٹل‘، ’اسپتال‘ وغیر۔

پے رول ڈاٹا عبوری ہے، کیونکہ  ڈاٹر جنریشن ایک مستقل عمل ہے اور ملازمین ریکارڈ کو اَپ ڈیٹ کر نا بھی ایک مسلسل عمل ہے۔ اسی لئے پچھلا ڈاٹا ہر مہینے اَپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اپریل 2018 کے مہینے سے ای پی ایف او ستمبر 2017 کی مدت کو کور کرتے ہوئے پے رول ڈاٹا جاری کررہا ہے۔ ماہانہ پے رول ڈاٹا میں آدھار تسلیم شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر(یو اے این)کے توسط سے پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہونے والے ممبروں، ای پی ایف او کے کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ ممبروں اور ممبر کے طورپر پھر سے شامل ہونے والوں کی گنتی کو خالص  ماہانہ پے رول پر پہنچنے کے لئے لیا جاتا ہے۔

ای پی ایف او ہندوستان کا ایک اہم ادارہ ہے ، جو ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر التزامات ضابطہ 1952 کے تحت  منظم سیکٹر کے ورک فورس کو سماجی تحفظ کوریج مہیا کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ یہ اپنے ممبروں کو پروویڈنٹ فنڈ ، ان کی سبکدوشی پر پنشن فائدہ اور خاندانی  پنشن اور ممبر کی ناوقت موت کے معاملے میں ان کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرنے جیسے امور انجام دیتاہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12737)



(Release ID: 1877560) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Kannada