وزارت اطلاعات ونشریات

براہ راست سینما  براہ راست آئی ایف ایف آئی کا وقت


گوا میں ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول(آئی ایف ایف آئی) میں آغاز

ہسپانوی فلم ڈائریکٹر کارلوس سورا کوہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

سال 2022 کی ہندوستانی  فلمی شخصیت کا اعلان آئی ایف ایف آئی کی افتتاحی تقریب میں کیا جائے گا

Posted On: 19 NOV 2022 7:03PM by PIB Delhi

ساحلی ریاست گوا کے ساحلوں پر سینما کے جشن کی لہریں چھلک رہی ہیں۔ جی ہاں، یہ تیراکی کا وقت ہے،خود کو فلموں، آرٹ ، زندگی کے ابدی جشن میں غرق کرنے کاوقت ہے۔ آئی ایف ایف آئی کا 53 واں ایڈیشن، بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا، کل سے شروع ہونے والا ہے، جس میں ہونہار ، پیشہ ور  اور خواہشمند فلمی شائقین کو9 دنوں تک فنکارانہ تحریک اور جشن سے روبرو کرایا جائے گا۔ فلم فیسٹیول کا یہ ایڈیشن فلمی مندوبین کو 280 فلموں کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے، جس میں انہیں 79 ممالک کے لوگوں کی زندگیوں، امنگوں اور جدوجہد میں خود کو غرق کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

ایشیا کے قدیم ترین فلمی میلوں میں سے ایک کا 53 واں ایڈیشن آسٹریا کے ڈائریکٹر ڈائیٹر برنر کی فلم  الما اور آسکر کے ساتھ شروع ہونے والا ہے۔ وینا کی سوسائٹی گرینڈ ڈیم الما مہلر (1879-1964) اور آسٹریا کے  آرٹسٹ اوسکر کوکوسکا (1886-1980) کے درمیان پرجوش اور ہنگامہ خیز تعلقات اس بایوپک کا موضوع ہے۔

حسب روایت، میلے کی افتتاحی تقریب گوا  کے پنجی میں واقع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ فلمی شخصیات مرنال ، ٹھاکر ، ورون دھون، کیتھرین ٹریسا، سارہ علی خان، کارتک آرین اور امریتا کھانولکر افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن؛ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت؛ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں بہت ساری ثقافتی پیش کش نظر آئیں گی جن میں ہندوستان بھر کی اعلیٰ فلمی شخصیات شامل ہوں گی اور اس میں دنیا بھر کے موسیقی اور رقص کے گروپ بھی شامل ہوں گے۔ ان میں سے ا سپین کے فنکاروں کے ذریعہ  ایک شاندار فلمینکو کی نمائش کی جائے گی۔

آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے افتتاحی تقریب کا تھیم ’’گزشتہ 100 سالوں میں ہندوستانی سینما کا ارتقاء‘‘ ہے۔

ڈائیٹر برنر کی ہدایت کاری میں آسٹریا کی فلم الما اور آسکر سے اس فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔ فلم کےافتتاح کےلیے ریڈ کارپٹ آئی نوکس آئی ، پنجی میں دوپہر 2.00 بجے شروع ہوگا، جس کے بعد فلم کی نمائش ہوگی۔

پولش فلم کرزستوف زانوسی کی پرفیکٹ نمبر اختتامی فلم ہے۔ اختتامی فلم کے لیے ریڈ کارپٹ آئی نوکس آئی ، پنجی میں 28 نومبر کو دوپہر 2.00 بجے شروع ہوگا، اس کے بعد فلم کی نمائش ہوگی۔

جرمنی، کناڈا اور امریکہ میں سیٹ کی گئی مرسڈیز برائس مورگن کی 2022 کی فلم فکسیشن مڈ فیسٹ فلم ہے۔

ہندوستان کی 25 فیچر فلمیں اور 19 غیر فیچر فلمیں ’انڈین پنورما‘ میں دکھائی جائیں گی جبکہ 183 فلمیں بین الاقوامی پروگرامنگ کا حصہ ہوں گی۔

یہ فیسٹیول 52ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ آشا پاریکھ کے لیے ایک خصوصی سیکشن پیش کرے گا ، جس میں تین فلمیں تیسری منزل، دو بدن اور کٹی پتنگ کی نمائش کی جائے گی۔

منی پوری سینما کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر، منی پوراسٹیٹ فلمز فلم ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے تیار کردہ پانچ فیچر اور پانچ غیر فیچر فلموں کا ایک خصوصی پیکج، انڈین پنورما کے تحت دکھایا جا رہا ہے۔

شمال مشرقی ہندوستان کی فلموں کو فروغ دینے کی پہل کے طور پر، 5 فیچر اور 5 غیر فیچر فلمیں، منی پوری سینما کی گولڈن جوبلی منائیں گی۔

بہترین غیر ملکی زبان کے زمرے میں آسکرکے لیے  ہندوستان کی باضابطہ انٹری کے طور پر  پان نلین کے چیلو شو — دی لاسٹ فلم شو اور مدھر بھنڈارکر کے انڈیا لاک ڈاؤن کی خصوصی نمائش ہوگی ۔

نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا کی فلمیں این ایف ڈی سی کے ذریعہ ’انڈین ریسٹورڈ کلاسکس‘ سیکشن میں دکھائی جائیں گی۔ ان میں سہراب مودی کا 1957 کا کاسٹیوم ڈرامہ نوشیروان عادل، رمیش مہیشوری کی 1969 کی نیشنل ایوارڈ یافتہ پنجابی فلم نانک نام جہاز ہے، کے وشواناتھ کا 1980 کا تیلگو میوزیکل ڈرامہ شنکر بھرنم اور ستیہ جیت رے کے دو کلاسیکی ڈرامے، 1977 کے شطرنج کے کھلاڑی اور 1989 کے گن شترو شامل ہیں۔

ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ہسپانوی فلم ڈائریکٹر کارلوس سورا کو دیا جا رہا ہے۔ ان کی بیٹی اینا سورا افتتاحی تقریب میں نامور فلمساز کی جانب سے ایوارڈ قبول کریں گی۔ فیسٹیول میں ان کی تخلیق کا ایک منظر پیش کیا جا رہا ہے۔

فرانس اسپاٹ لائٹ ملک ہے اور کنٹری فوکس پیکیج کے تحت 8 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

فلم بازار‘ مختلف حصوں میں کچھ بہترین فلموں اور فلم سازوں کی نمائش کرے گا۔ پہلی بار، آئی ایف ایف آئی کے پویلین مارش  ڈو کین جیسی بڑی بین الاقوامی منڈیوں کے مطابق دکھائی دیں گے۔ اس سال کل 42 پویلین ہوں گے۔ ان میں مختلف ریاستی حکومتوں، شرکت کرنے والے ممالک، صنعت کاروں اور وزارت کی میڈیا اکائیوں کے فلم دفاتر ہوں گے۔ یہ بھی  پہلا موقع ہو گا جب بہت سے بحال شدہ کلاسکس 'دی ویونگ روم' میں دستیاب ہوں گے جہاں کوئی ان فلموں کے حقوق خرید سکے گا اور انہیں دنیا بھر کے فلمی میلوں میں استعمال کر سکے گا۔

ہومیج‘سیکشن میں پندرہ ہندوستانی اور پانچ بین الاقوامی فلمیں شامل ہوں گی۔ بھارت رتن لتا منگیشکر، گلوکار، موسیقار بپی لہڑی، کتھک کے استاد پنڈت برجو مہاراج،اداکار رمیش دیو اور مہیشوری امّا، گلوکار کے کے، ڈائریکٹر ترون، آسامی اداکار نپون داس اور تھیٹر آرٹسٹ، مجمدر اور گلوکار بھوپندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جب کہ بین الاقوامی سیکشن میں، فیسٹیول میں باب رافیلسن، ایوان ریٹ مین، پیٹر بوگڈانووچ، ڈگلس ٹرمبل اور مونیکا وٹی کے جینئس کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

نشریات اور اطلاعات کی وزارت کی ایک پہل ’75کریئٹو مائنڈس آف ٹومورو‘ (مستقبل کے75 تخلیقی اذہان) کا دوسرا ایڈیشن ایک اور توجہ کا مرکز ہے۔ تسلیم شدہ فلم سازوں کی یہ  تعداد ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی علامت ہے۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ آنے والے سالوں میں اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے نوجوان شرکاء کی تعداد میں ایک ایک کرکے اضافہ ہوگا۔

رچرڈ اٹنبرو کی آسکر جیتنے والی گاندھی جیسی فلموں'دیویانگ جن' سیکشن میں دکھائی جائیں گی، جو آڈیو-ویزوول کا انتظام ہوگاجو آڈیو ڈسکرپشن اور سب ٹائٹلز سے لیس ہوں گی۔ یہ مختلف طور پر معذور فلموں کے شائقین تک بھی قابل رسائی بنائے گا اور شمولیت کے جذبے کو فروغ دے گا۔

کتابوں میں طباعت شدہ اچھی کہانیوں اور کتابوں پر بنائی جانے والی اچھی فلموں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے نیا بک ایڈپٹیشن پروگرام، بکس ٹو باکس آفس متعارف کرایا گیا ہے۔ کچھ بہترین ناشرین کی بھی ان کتابوں کے حقوق فروخت کرنے کے لیے موجود ہونے کی توقع ہے جنہیں اسکرین کے مواد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

’انڈین پنورما‘ کا آغاز پرتھوی کوننور کی کنڑ فلم ہدیلینتو کے ساتھ ہوگا جب کہ دیویا کاواس جی کی دی شو مسٹ گو آن سے غیر فیچر فلم سیکشن کاآغاز ہوگا۔

سینما کی حمایت اور فروغ کے لیے ہندی فلموں کے کئی گالا پریمیئر ہوں گے جن میں ان کے اداکار موجود ہوں گے۔ ان میں پریش راول کی دی اسٹوری ٹیلر، اجے دیوگن اور تبو کی درشیم 2، ورون دھون اور کریتی سینن کی بھیڑیا اور یامی گوتم کی لوسٹ شامل ہیں۔ آنے والی تیلگو فلم، ریمو، دپتی نول اور کلکی کوچلن کی گولڈ فش اور رندیپ ہوڈا اور الیانا ڈی کروز کی تیرا کیا ہوگا لولی کابھی آئی ایف ایف آئی میں  پریمیئر ہوگا، اس کے ساتھ ودھاندھی، خاکی اور فودا سیزن 4 جیسے او ٹی ٹی شو کے ایپی سوڈ بھی ہوں گے۔

بڑی قرعہ اندازی  میں وہ فلمیں ہوں گی جنہوں نے کان، برلن، ٹورینٹو اور وینس جیسے دنیا بھر کے معروف فلم فیسٹیول میں متعدد ایوارڈ جیتے ہیں۔ان میں سے کچھ فلمیں آسکر جیتنے والوں کی زیر ہدایت ہیں ۔ ان فلموں میں پارک-چان ووک اور روبن اوسٹلنڈ کی اداسی کا مثلث، دی وہیل از ڈیرن اورونوفسکی اور گیلرمو ڈیل ٹورو کی پنوچیو، کلیئر ڈینس کی بوتھ سائڈ آف دی بلیڈ اور گائے ڈیوڈی کی انوسینس (معصومیت)، ایلس ڈیوپ کی سینٹ اومر اور مریم توزانی کی دی  بلیو کافتان شامل ہیں۔

نامور فلم سازوں اور اداکاروں کے ساتھ 23 ’ماسٹر کلاسس‘ اور 'ان کنورسیشن' سیشن کے ساتھ، یہ ایک دلچسپ ہفتہ ہوگا۔ وی وجیندر پرساد کی اسکرین رائٹنگ اور اے سری کر پرساد کی ایڈیٹنگ پر ایک ماسٹر کلاس ہوگی اور انوپم کھیر اداکاری سے متعلق کلاس لیں گے۔ اے سی ای ایس پر ایک ماسٹر کلاس میں آسکر اکیڈمی کے ماہرین ہوں گے، جبکہ اینی میشن پر مارک اوسبورن اور کرسچن جیزڈک ہوں گے۔ ’ان کنورسیشن‘ کی نظامت سیشن آشا پاریکھ، پرسون جوشی، آنند ایل رائے، آر بالکی اور نوازالدین صدیقی سمیت دیگرکریں گے۔

آئی ایف ایف آئی کا 53 واں ایڈیشن  ورچوئل انداز میں  دیکھا جا سکتا ہے۔ رجسٹرڈ صارفین کو ان ماسٹرکلاس،بات چیت ، پینل ڈسکشن اور افتتاحی اور اختتامی تقریب کا حصہ بننے کا موقع ملے گا خواہ ہو گوا میں موجود نہ ہوں۔ ان براہ راست سیشن کے پروگرام کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں ، گوا میں نہ ہونے کے باوجود۔ کوئی بھی ان لائیو سیشنز کے شیڈول کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتا ہے۔

ایف ٹی آئی آئی کے ذریعہ منعقدہ میڈیا اور تفریح ​​کی ٹیکنالوجی کی نمائش، سی بی سی کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو پر نمائش، 26 نومبر 2022 کو شگ موتسو (اسپرنگ فیسٹیول) اور 27 نومبر 2022 کو گوا کارنیول آئی ایف ایف آی کے 53 ویں ایڈیشن کے  دیگر پرکشش تقریبات  ہیں۔

1952 میں قائم کیا گیا، فلم فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے، جو اس وقت عالمی سنیما کا جشن منانے کے لیے ریاست گوا میں منعقد ہو رہا  ہے۔

20 سے 28 نومبر 2021 تک منعقد ہونے والا آئی ایف ایف آئی مختلف ملکوں کی فلمی ثقافتوں کو ان کے سماجی اور ثقافتی اخلاقیات کے تناظر میں سمجھنے اور ان کی تعریف کرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس میلے کا انعقاد نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی) اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا، گورنمنٹ آف گوا نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12728



(Release ID: 1877521) Visitor Counter : 1193