نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزارت کھیل کے ٹاپس نے نیرج چوپڑا اور تین دیگر ایتھلیٹ کے لیے غیر ملکی تربیتی کیمپ کی منظوری دی؛ تقریباً 94 لاکھ روپے کی فنڈنگ کی منظوری
Posted On:
19 NOV 2022 8:31PM by PIB Delhi
مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے 18 نومبر کو اپنی 86ویں میٹنگ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی برطانیہ کی لافبرو یونیورسٹی میں تربیت دینے کی تجویز کو منظوری دی۔ نیرج، کوچ ڈاکٹر کلاؤس بارٹونیٹز اور فزیو تھراپسٹ ایشان مرواہا کے ساتھ 63 دنوں تک لافبورو میں تربیت حاصل کریں گے اور اس ہفتے کے آخر میں برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے ۔
نیرج کے علاوہ، ایم او سی نےبیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت، پہلوان دیپک پونیا، جیولن تھروور انو رانی کی تجاویز کو بھی منظوری دے دی۔ کدامبی سری کانت جہاں اپنے کوچ اور فزیو تھراپسٹ کے ساتھ انڈونیشیا کےجکارتہ میں واقع پریزما اسپورٹس کلب میں 29 دنوں تک ٹریننگ حاصل کریں گے، وہیں پہلوان دیپک پونیا اپنے فزیو تھراپسٹ کے ساتھ متحدہ ریاستہائے امریکہ کے مشی گن میں 34 دنوں تک تربیت حاصل کریں گے۔ جیولن تھروور اور دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی انور انی اپنے فزیو تھراپسٹ کے ساتھ جرمنی کے لیچ تھلیٹک جمیناشافٹ (ایل جی) اوفین برگ میں کوچ ورنر ڈینیئلز جنہوں نے پہلے نیرج چوپڑا کو بھی تربیت دی تھی، کے زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔
ان کے لیے فنڈنگ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت فراہم کی جائے گی اور اس میں کھلاڑی اور ان کے معاون عملے کی پرواز، رہائش، مقامی سفر، اور دیگر اخراجات کے ساتھ کھانے کے اخراجات شامل ہوں گے۔ ٹاپس ہر کھلاڑی کو اپنے قیام کے دوران کسی بھی دیگر اخراجات کے لیے 50 امریکی ڈالرروزانہ جیب الاؤنس بھی فراہم کرے گا۔
مذکورہ تمام ایتھلیٹ کی تربیت کے لیے کل تخمینی لاگت تقریباً 94 لاکھ روپے ہوگی جسے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس)کے نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) کے تحت منظور کیا جائے گا۔
******************
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
12729
(Release ID: 1877491)
Visitor Counter : 156