سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اگلے سال ہندوستان میں منعقد ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس کی سائنس-20 میٹنگوں کی تیاریوں کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 19 NOV 2022 6:06PM by PIB Delhi

 

  • وزیر موصوف نے کہا  کہ سائنس اور ٹیکنالوجی، بائیوٹیکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارتھ سائنسز، اسپیس اور اٹامک انرجی سمیت سائنس کی  سبھی 6 وزارتیں اور محکمے آئندہ جی -20 سربراہی اجلاس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
  • ایس -20 سمٹ کے کچھ متوقع ڈیلیوریبلز،  ماحولیات کے تئیں  ذمہ دار ٹیکنالوجیز کے لیے بہتر اور حوصلہ افزا فریم ورک کی تشکیل اور آئی پی  شیئرنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی، اسٹارٹ اپ مینٹرشپ اور فنڈنگ ​​کے لیے ایک عالمی ماحولیاتی نظام کی تشکیل  ہوں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اگلے سال دہلی میں منعقد ہونے والے جی -20 سربراہی اجلاس کے سائنس-20 میٹنگوں  کی تیاریوں کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر اجے کمار سود اور سائنس اور ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارتھ سائنسز، اسپیس اور اٹامک انرجی سمیت سائنس کی سبھی چھ  وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KNAP.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میٹنگ کے بعد کہا کہ ان کے ماتحت سائنس کی سبھی 6 وزارتیں اور محکمے آئندہ جی -20 سربراہی اجلاس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ وزیر موصوف نے سائنس کی وزارتوں کو تفویض کردہ موضوعات اور مضامین کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا، تمام اسٹیک ہولڈرز اس ہفتے جی -20 کے شیرپا،جناب  امیتابھ کانت سے دوبارہ ملاقات کریں گے تاکہ تفویض کردہ موضوعات کے لیے انسانی وسائل اور ماہرین کو مضبوط کیا جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ ایس -20 سمٹ اور سائیڈ میٹنگز کے علاوہ، ڈی ایس ٹی کو تفویض کردہ ایک اور اہم ایونٹ ریسرچ انوویشن انیشیٹڈ گیدرنگ (آر آئی آئی جی) ہے جس میں سائڈ ایونٹس شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایس-20 اور آر آئی آئی جی کی متوقع ڈیلیوریبلز، ماحولیات کے تئیں ذمہ دار ٹیکنالوجیز کے لیے بہتر اور حوصلہ افزا فریم ورک کی تخلیق اور آئی پی  شیئرنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی، اسٹارٹ اپ مینٹرشپ اور فنڈنگ ​​کے لیے ایک عالمی ماحولیاتی نظام کی تشکیل،   میگا سائنس پروجیکٹس، عالمی مجموعی صحت کے پروگرام اور دماغی صحت کے پروگرام کے لیے فریم ورک کی تشکیل، مزید مشغولیت کے پروگراموں اور بین الضابطہ شراکت کے ذریعے سائنس کے لیے مشترکہ ثقافتی مکالمے کی تشکیل، ایک مشترکہ ڈیجیٹل عالمی ورثے کی تخلیق جو تمام شہریوں کے لیے قابل رسائی ہوحوصلہ افزا ثابت ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W6VM.jpg

سائنس-20 سمٹ کا اجلاس کوئمبٹور میں 21 سے 22 جولائی، 2023 تک منعقد ہوگا جس کا موضوع ’’ اختراعی اور پائیدار ترقی کے لیے ڈسرپٹیو سائنس‘‘ ہے۔ ذیلی موضوعات (سائیڈ ایونٹ کے عنوانات) ہیں- سبز مستقبل کے لیے غیر روایتی توانائی، سائنس کو معاشرے اور ثقافت سے جوڑنا اور کلی صحت: بیماری کا علاج اور روک تھام۔

ایس-20 کے لیے میٹنگ کا شیڈول اور مقامات حسب ذیل ہیں- شروعاتی میٹنگ: پانڈیچری (30-31 جنوری 2023)، سائیڈ ایونٹ1: بنگارام آئی لینڈ، لکشدیپ (27-28 فروری 2023)، سائیڈ ایونٹ2: اگرتلہ (3-4 اپریل) 2023)، سائیڈ ایونٹ3: اندور (16-17 جون 2023)۔

ایس -20 سکریٹریٹ کی صدارت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو کے ڈاکٹر وجے پی بھاتکر کریں گے۔ پروفیسر اجے کے سود اور پروفیسر گوتم دیسی راجو بھی سکریٹریٹ کے نامور ارکان ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ڈی ایس ٹی ریسرچ انوویشن انیشیٹیڈ گیدرنگ (آر آئی آئی جی) کا بھی خیال رکھے گا جس کا  موضوع  ’’مساوات کے لیے ریسرچ اینڈ انوویشن‘‘ ہے۔ آر آئی آئی جی اجتماع کی  ذیلی تھیم/موضوعات پائیدار توانائی (سی ایس آئی آر)، پائیدار بلیو اکانومی (ایم او ای ایس ) کے حصول کے لیے سائنسی چیلنجز اور مواقع، حیاتیاتی وسائل/ حیاتیاتی تنوع اور حیاتیاتی معیشت ( ڈی بی ٹی ) اور ماحولیاتی اختراعات کے لیے ۔ توانائی کی منتقلی (ایس ای آر بی ) ہوں گے۔

آر آئی آئی جی کے لیے میٹنگ کا شیڈول اور مقامات درج ذیل ہیں: شروعاتی میٹنگ: کولکاتہ (9-10 فروری 2023)، سائیڈ ایونٹ 1: رانچی (21-22 مارچ 2023)، سائیڈ ایونٹ 2: ڈبرو گڑھ اور ایٹا نگر (24-25 مارچ 2023) ، سائیڈ ایونٹ 3: شملہ (19-20 اپریل 2023)، سائیڈ ایونٹ 4: دیو (18-19 مئی 2023) اور آر آئی آئی جی سمٹ اور ریسرچ منسٹر میٹنگ، ممبئی (4-6 جولائی 2023)۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12719

 



(Release ID: 1877345) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi