وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظ دستے نے گجرات میں 20ویں قومی سمندری کھوج اور بچاؤ بورڈ کی میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 18 NOV 2022 4:48PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے سالانہ سمندری کھوج اور بچاؤ (ایم- ایس اے آر) میٹنگوں کے سلسلے کے تحت 18 نومبر 2022 کو گجرات کے کیوڑیا میں 20ویں قومی سمندری کھوج اور بچاؤ (این ایم ایس اے آر) بورڈ کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت آئی سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب وی ایس پٹھانیا نے کی، جو این ایم ایس اے آر بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

چیئرمین جناب پٹھانیا نے اپنے افتتاحی خطاب میں بورڈ کے تحت ایم – ایس اے آر خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر شراکت داروں / وسیلہ ایجنسیوں کے ساتھ باہمی تعاون سے آئی سی جی کی مختلف پہل قدمیوں کو اجاگر کیا۔ اس میٹنگ کے دوران جناب وی ایس پٹھانیا نے قومی سمندری کھوج  اور بچاؤ منصوبہ – 2022 کا آغاز کیا۔ یہ ایم – ایس اے آر نظام  کے کام کاج میں ایک مربوط اور ہم آہنگ نقطہ نظر  لانے کی غرض سے سبھی شراکت دار ایجنسیوں اور حصہ داروں کے لیے ایک پالیسی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے۔

پالیسی فریم ورک اور بیداری پروگراموں کے توسط سے مختلف بحری سلامتی سے متعلق مسائل پر غور و خوض اور ایس اے آر خدمات میں بہتری کے شعبوں کی شناخت کے علاوہ آئی سی جی ، اسرو، مہاراشٹر ریاستی ماہی پروری اور کرناٹک ریاستی ماہی پروری کے موضوع پر ماہرین نے تکنیکی پرزنٹیشن بھی دیں۔ بعدازاں شراکت داروں کی جانب سے ایجنڈا نکات پر غور و خوض کے سیشن اور تبادلہ خیالات کا سلسلہ جاری رہا۔

این ایم ایس اے آر بورڈ کی میٹنگ ہر سال بھارتی کھوج اور بچاؤ خطہ (آئی ایس آر آر) کے بڑے 46 لاکھ مربع کلو میٹر علاقہ میں ملاحوں اور ماہی گیروں کے لیے پالیسی موضوعات، رہنما خطوط اور ضوابط وضع کرنے، قومی سمندری کھوج اور بچاؤ منصوبہ کی اثر انگیزی کا تجزیہ کرنے اور خدمات پر تبادلہ خیالات کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ اس میں مختلف مرکزی وزارتوں/ ایجنسیوں، مسلح دستوں، تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر علاقوں کی جانب سے مجموعی طور پر 31 اراکین ہوتے ہیں۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12687


(Release ID: 1877192)
Read this release in: English , Marathi , Hindi