اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جکارتا میں منعقدہ ’کوالٹی کنٹرول سرکلز پر بین الاقوامی کنونشن ‘(آئی سی کیو سی سی)  میں آر آئی این ایل نے مقتدر طلائی تمغات حاصل کیے

Posted On: 18 NOV 2022 8:01PM by PIB Delhi

 

آر آئی این ایل کے وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کی لین کوالٹی سرکل (ایل کیو سی) کی تین ٹیموں نے آئی سی کیو سی سی – 2022 میں ’’طلائی تمغات‘‘ (اعلیٰ ترین ایوارڈس)حاصل کیے۔ انڈونیشیا کوالٹی مینجمنٹ ایسو سی ایشن (آئی کیو ایم اے) کے زیر اہتمام کوالٹی کنٹرول سرکلز پر بین الاقوامی کنونشن (آئی سی کیو سی سی -2022) کا انعقاد انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں ’’معیاری کوششوں کے ذریعہ بہتر تعمیر‘‘ کے موضوع پر، 15 سے 18 نومبر 2022 کے درمیان کیا گیا۔

جناب اتُل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل نے  آر آئی این ایل کے لیے ایک مرتبہ پھر تمغات جیتنے پر آر آئی این ایل لین کوالٹی سرکل ٹیموں کے تمام اراکین اور افسران کو مبارکباد پیش کی۔

 

آر آئی این ایل ، یعنی لائٹ اینڈ میڈیم مرچینٹ مل (ایل ایم ایم ایم) کی ’’اَلفا‘‘ٹیم، بلاسٹ فرنیس (بی ایف) کی ’’پروکسی ٹیک‘‘ ٹیم اور وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ (وی ایس پی) کے خصوصی بار مل (ایس بی ایم) کی ’’آتم نربھر‘‘ ٹیم  نے کنونشن کے دوران منعقدہ مقابلے میں اپنی اپنی کیس اسٹڈی پیش کی۔ جناب ایس جناب ہری راؤ، جناب کے وی بھاسکر، جناب ای وی نرائن، جناب پی وکرما راؤ اور جناب ڈی ایم کرشنا پر مشتمل ایل ایم ایم ایم محکمہ کی کیو سی ٹیم’’اَلفا‘‘ نے ’’چارجنگ گرڈ ڈرم شافٹ میں اسپلٹ بش بیئرنگ کا آسان متبادل‘‘ کے موضوع پر اپنی کیس اسٹڈی پیش کی۔

جناب ڈی رام ستیہ  نارائن، جناب احمد ولّی، جناب کے سورنا راجو، جناب ایس رنگا راجو اور جناب کے سریش پر مشتمل بی ایف محکمہ کی کیو سی ٹیم ’’پروکسی ٹیک‘‘ نے ’’بی ایل ٹی گریزنگ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے بیل لیس ٹاپ چارجنگ کو روکنے سے گریز ‘‘ کے موقع پر اپنی کیس اسٹڈی پیش کی اور ’’عمدہ ‘‘ ایوارڈ حاصل کیا۔جناب ایم وگنیش، جناب بی پرساد، جناب پی این آر لکشمن راؤ، جناب کناس بابو اور جناب بی کرن کمار پر مشتمل ایس بی ایم کی کیو سی ٹیم ’’آتم نربھر‘‘ نے ’’ایس بی ایم میں اسٹینڈس کے عمودی فریموں کی ترمیم‘‘ کے موضوع پر اپنی کیس اسٹڈی پیش کی اور ’’عمدہ‘‘ ایوارڈ حاصل کیا۔

ان تمام تینوں ٹیموں نے آئی سی کیو سی سی-2022 میں ’’طلائی تمغات‘‘ (اعلیٰ ترین ایوارڈس) حاصل کیے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12700


(Release ID: 1877191) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi