کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستانی اسٹارٹ-اَپس کی ٹیکنالوجی، اختراعات  اور مسئلے کے حل کے نظریے سے ملک کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی برتری حاصل کرنے میں مدد ملے گی


او این ڈی سی بڑی ای-کامرس کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے چھوٹے کاروبار اور مام اور پاپ اسٹورس  کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا: جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے کہا کہ بنگلورو نے ایک ترقی یافتہ ملک بننےکی  سمت میں ہندوستان  کی پیش رفت کے لئے ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے

 سو یونیکارن میں سے 40 سے زیادہ بنگلورو میں ہے اور پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاروں ، تجارت کاروں، تحقیقی و ترقیاتی مراکز ، اِنکیو بیشن مراکز اور انتہائی اعلیٰ معیار والی صلاحیت کے ایک بڑے پول کی شکل میں یہاں ایک وسیع ایکو سسٹم بنایا گیا ہے:جناب پیوش گوئل

Posted On: 18 NOV 2022 8:02PM by PIB Delhi

 

کامرس و صنعت ، صارفین امور ، غذا و عوامی تقسیم نظام  اورٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ اسٹارٹ اَپس کی ٹیکنالوجی ، اختراعات اور مسئلے کا حل نکالنے والا نظریہ ایک طاقتور صلاحیت ہے، جو ہندوستان کو ٹیکنالوجی اور اختراعات میں عالمی برتری حاصل کرنے میں مدد کرے گی، وہ آج بنگلوروں میں 25ویں بنگلورو ٹیک سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اَپ وباء کے بعد کی ری کوری میں تقریبا ً ایک بوسٹر خوراک کا رول ادا کررہے ہیں، جس کی ہندوستان آگے بڑھ کر قیادت کررہا ہے۔ زمینی سیاسی چیلنجوں کے باوجودکہ جس نے عالمی تجارت کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور جب بہت سے ملک مندی کی حالت میں آرہے ہیں، یہ ہمارے ذہین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں، جنہوں نے ہندوستان کو عالمی اصلاحات کی قیادت کرنے میں مدد کی ہے۔

جناب گوئل نے حال ہی میں ہندوستانی ٹیکنالوجی صنعت کے ذریعے کی گئی اختراعات کا حوالہ دیا، جس کا پوری دنیا نے نوٹس لیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مربوط ادائیگی گیٹ وے ، یوپی آئی، کووڈ ٹیکہ کاری کا نظم اور آدھار کارڈ کی شکل میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں کے لئے ایک جیسا شناختی کارڈ ، آیوشمان بھارت کے توسط سے صحت دیکھ بھال اور ایک ملک- ایک راشن کارڈکے ساتھ سب سے غریب لوگو ں کو بلا رُکاوٹ راشن کی سپلائی جیسی پہل ،یہ تمام ہمارے نوجوان اختراع کاروں کے ذریعے تیار کئے گئے پلیٹ فارم کی مثال ہے۔

ہندوستانی معیشت کے لچیلے پن کی بات کرتے ہوئے وزیر محتر م نے کہا کہ ہمارا افراط زر گر رہا ہے اور آج بھی یہ دس سال پہلے کے مقابلے نصف ہے۔ ہمارے پاس ایسی صورتحال ہے، جہاں ہندوستانی معیشت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی آٹھ سالوں کی مسلسل کوششوں اور 15-2014 میں سینٹرل بینک کو افراط زر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے مجبور کرنے کے بعد اس مدت کے دوران ہمارے پاس افراط زر کی اوسط شرح تقریباً 4.5فیصد رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی بھی 6.5فیصد پر افراط زر کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہم عالمی اقتصادی اصلاحات کو طاقتور بنانا جاری رکھیں گےاور جب ہم 2047میں آزادی کے 100 سال پورا کریں گے تو ہم یقینی طور سے دنیا کی اعلیٰ تین معیشتوں میں شامل ہوں گے۔

بنگلورو کے بارے میں بولتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اس شہر نے درحقیقت ہندوستان کے لئے ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے،کیونکہ ہم ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہم بنگلورو کے ذریعے حاصل کی گئی حصولیابیوں پر نظر ڈال سکتے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ 100 میں سے 40 سے زیادہ یونیکارن بنگلورو میں رکھے گئے ہیں اور یہاں نجی ایکویٹی سرمایہ کاروں ، کاروباریوں، تحقیقی  و ترقیاتی مراکز ، انکیوبیٹر مراکز ، انتہائی اعلیٰ معیار والی صلاحیت اورافرادی ہنرمندی کی شکل میں ایک وسیع ایکو سسٹم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اور بنگلورو کل کے ہندوستان کے جھنڈا بردار ہیں۔

او این ڈی سی پہل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں سرکار ای-کامرس کو عوامی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار چھوٹے مام اور پاپ اسٹوروں کو زندہ ای-کامرس نیٹ ورک میں حصہ لینے کا موقع دے کر بچانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ترقی میں بنگلورو کا بڑا رول ہوگا اور جب یہ پہل کامیاب ہوگی اور عالمی سطح پر اسے جانا جائے گا  تو یہ یاد کیا جائے گا کہ شروعاتی تجربے کے ساتھ  اس کی ابتدا بنگلورو میں ہوئی تھی۔

 جناب گوئل نے بتایا کہ ہندوستان نے اس سال یکم دسمبر سے جی20کی صدارت سنبھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی حصولیابیوں اور مواقع کو باقی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا شاندار موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ساتھ مل کر یہ یقینی بنانے کے لئے کام کرنے جارہے ہیں کہ ہمارے اسٹارٹ- اَپس اور اختراع کاروں کو خود کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا موقع ملے۔

                                      ************

                                                             

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12699


(Release ID: 1877180) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada