جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی یوم بیت الخلاء، 2022: 19 نومبر 2022 کو دیہی بھارت میں ’سووَچھتا دوڑ‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے

Posted On: 18 NOV 2022 4:56PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت کے ماتحت ، پینے کے پانی  اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) سووَچھ بھارت مشن (دیہی) کے تحت  19نومبر 2022 کو عالمی یوم بیت الخلاء منانے کی غرض سے دیہی بھارت میں ’سووَچھتا دوڑ‘ کا اہتمام کر رہا ہے ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گرام پنچایت (جی پی)کی سطح پر  ’’سووَچھتا دوڑ‘‘ کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس دوڑ میں مقامی سورماؤں، سووَچھتا گرہی، آشا کارکنان، رضاکاران، نوجوان، اسکولی بچوں اور مقامی دیہی فنکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں میں شرکت کے لیے جوش  وجذبہ پیدا کرنے کی غرض سے ’’دوڑ‘‘ کا آغاز کرنے کے لیے منتخبہ نمائندگان/کھیل کود سے وابستہ شخصیات/ معروف شخصیات/ معروف مقامی شخصیات کو مدعو کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ ’’دوڑ‘‘ کے آغاز کے وقت تمام شرکاء کے ذریعہ ’صفائی ستھرائی کا عزم‘لینے؛ ’’دوڑ‘‘ کے آغاز اور اختتام کے پورے راستے میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پر اور / یا گرام پنچایت کے دفتر میں، سووَچھ بھارت مشن (دیہی)مرحلہ 2 سے متعلق بینرس، پوسٹرس، نعرے اور دیگر آؤٹ ڈور آئی ای سی مواد کی نمائش؛ ہلکا پھلکا ناشتہ، میڈیکل کٹس، ٹی-شرٹس، دوڑ میں حصہ لینے کی سند کی فراہمی ، ان سب امور کی انجام دہی گرام پنچایتوں کے ذریعہ کی جانی چاہئے ، اور ان تمام تر امور کے بارے میں ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مطلع  کیا جا چکا ہے۔

  • عالمی یوم بیت الخلاء 2022 منانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گرام پنچایت کی سطح پر ’’سووَچھتا دوڑ‘‘کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
  • مقامی منتخبہ نمائندگان/ کھیل کود سے متعلق شخصیات/ معروف شخصیات / اثر و رسوخ کے حامل افراد عالمی  یوم بیت الخلاء 2022 منانے کے لیے ’’سووَچھتا دوڑ‘‘ کا آغاز کریں گے۔
  • عالمی یوم بیت الخلاء 2013 سے ہر سال بیت الخلاؤں اور صفائی ستھرائی کی سہولتوں تک رسائی سے محروم زندگی بسر کرنے والے عوام کے لیے بیداری میں اضافہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
  • ’عالی یوم بیت الخلاء‘ 2022 کا عنوان ’پوشیدہ کو نمایاں‘ کرنا ہے۔
  • اس دن کا مقصد عالمی صفائی ستھرائی بحران سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کاروائیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
  • سووَچھ بھارت مشن (دیہی) کو برتاؤ میں تبدیلی لانے والے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
  • سووَچھ بھارت مشن (گرامین) ’جن آندولن‘ نے دیہی بھارت کی آبادی کی زندگیوں کو تبدیل کیا ہے۔

سووَچھتا دوڑ سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے این آئی سی کے ساتھ مل کر ایک کلی طور پر وقف ای-ماڈیول تیار کیا ہے۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ’’دوڑ ‘‘ کے مقام کے بارے میں معلومات اپلوڈ کریں گے، معروف شخصیات فلیگنگ /دوڑ میں حصہ لیں گی، دوڑ میں حصہ لینے والے افراد اور تصاویر اور تقریب کی مختصر تفصیلات بھی اضلاع سے حاصل کی گئی تھیں۔’’دوڑ‘‘ سے متعلق نوٹیفکیشن سمیت ایس بی ایم – جی آئی ای سی مواصلاتی مواد کی سافٹ کاپی کیو آر کوڈ کے توسط سے ریاستوں کو فراہم کرائی گئی، جسے 17 نومبر 2022 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تیاری سے متعلق ویڈیو کانفرنسنگ میں ساجھا کیا گیا۔

2013 سے ہر سال منایا جانے والا یہ دن بیت الخلاؤں  اور صفائی ستھرائی  تک رسائی سے محروم زندگی بسر کرنے والے افراد کے لیے بیداری میں اضافہ کرنے کے مقصد سے منایا جاتا ہے۔ 2022 کے لیے موضوع ہے ’’پوشیدہ کو نمایاں کرنا‘‘ اور اس کے تحت اس امر پر روشنی ڈالی جا رہی ہے کہ کیسے غیر مناسب صفائی ستھرائی نظام کی وجہ سے انسانی فضلہ ندیوں ، جھیلوں اور مٹی میں مل کر زیر زمین آبی وسائل کو آلودہ کر رہا ہے۔ یہ مسئلہ بظاہر تو پوشیدہ ہے، کیونکہ پانی زیر زمین آلودہ ہوتاہے۔ یہ خصوصی دن عالمی صفائی ستھرائی بحران سے نمٹنے اور ہمہ گیر ترقیاتی ہدف (ایس ڈی جی) 6.2 : صفائی ستھرائی اور 2030 تک سب کے لیے پانی ، کی حصولیابی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگرکرنے کے بارے میں ہے۔ حالانکہ بھارت محفوظ صفائی ستھرائی تک رسائی سے متعلق ایس ڈی جی ہدف6.2  پہلے ہی حاصل چکا ہے اور پورے ملک نے 2019 میں کھلے میں رفع حاجت سے مبرا ہونے کا ہدف حاصل کر لیا تھا، تاہم ملک اب او ڈی ایف پلس درجہ حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

سووَچھ بھارت مشن (دیہی) کو رویہ میں تبدیلی لانے والے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔ یہ عوامی شراکت داری – ’جن آندولن ‘ کی اثر انگیز قوت کی نمائندگی کرتا ہے، جس نے سماجی فوائد، اقتصادی فوائد، ماحولیاتی تحفظ اور اس سے بھی اہم خواتین کے وقار اور سلامتی  کے لحاظ سے دیہی بھارتی افراد کی زندگیوں کو تبدیل کیا ہے۔ سووَچھ بھارت مشن (دیہی ) کے دوسرے مرحلے کے تحت صحت مند رویوں کی مضبوط بنیاد پر مزید کام انجام دینے اور او ڈی ایف پلس کے لیے معلومات فراہم کرانے، تعلیم دینے اور کاروائی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ’سووَچھتا دوڑ‘ اس مقصد کے لیے لوگوں کو شامل کرنے کی ایسی ہی ایک کوشش ہے۔ اس ’’دوڑ‘‘ کا مقصد ایس بی ایم (جی) مرحلہ 2 کے عناصر سے ہم آہنگ عوام کے درمیان بیت الخلاء استعمال کرنے ، محفوظ صفائی ستھرائی اور ویژووَل صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

’سووَچھتا دوڑ‘ کااہتمام کرنے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تحریر کیا گیا مراسلہ ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

19 نومبر 2022 کو دیہی بھارت میں ’سووَچھتا دوڑ‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے

19 نومبر 2022 کو دیہی بھارت میں ’سووَچھتا دوڑ‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12689


(Release ID: 1877168) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi