الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)  نے ’ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2022‘ کے مسودے پر رائے طلب کی ہے


باب وار فیڈ بیک 17 دسمبر 2022 تک جمع کرایا جا سکتا ہے

Posted On: 18 NOV 2022 4:29PM by PIB Delhi

 

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)  ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا اور اس کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کر رہی ہے، اور اس نے ایک مسودہ بل تیار کیا ہے، جس کا عنوان ’ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2022‘ ہے۔ مسودہ بل کا مقصد ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کی پروسیسنگ اس طریقے سے کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے جو افراد کے اپنے پرسنل ڈیٹا کی حفاظت کے حق اور قانونی مقاصد کے لیے پرسنل ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی ضرورت، اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات دونوں کو تسلیم کرتا ہو۔

بل کا مسودہ سمجھنے میں آسانی کے لیے سادہ اور عام فہم زبان استعمال کرتا ہے اور وزارت کی ویب سائٹ https://www.meity.gov.in/data-protection-framework پر ایک وضاحتی نوٹ کے ساتھ دستیاب ہے جو اس کی دفعات کا ایک مختصر جائزہ فراہم کرتا ہے، جو کہ https://www.meity.gov.in/data-protection-framework   پر دستیاب ہے۔

ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل ایک طرف شہری (ڈیجیٹل ناگرک) کے حقوق اور فرائض کا تعین کرتا ہے اور دوسری طرف ڈیٹا فیڈوشیری کے جمع کردہ ڈیٹا کو قانونی طور پر استعمال کرنے کی ذمہ داریاں طے کرتا ہے۔ یہ بل ڈیٹا اکانومی کے اردگرد درج ذیل اصولوں پر مبنی ہے:

یہ بل ہندوستان میں ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کے تحفظ کو کنٹرول کرنے والا جامع قانونی فریم ورک فراہم کرے گا۔ یہ بل ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کی پروسیسنگ کے لیے ایسا طریقہ کار فراہم کرے گا جو افراد کے پرسنل ڈیٹا، سماجی حقوق اور قانونی مقاصد کے لیے پرسنل ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی ضرورت کے تحفظ کے حق دونوں کو تسلیم کرتا ہو۔

وزارت نے مسودہ بل پر عوام سے رائے طلب کی ہے۔ گذارشات کو ظاہر نہیں کیا جائے گا اور اسے امانت کے طور پر رکھا جائے گا، تاکہ آراء جمع کرانے والے افراد کو یہ آزادانہ طور پر فراہم کیا جاسکے۔ گذارشات کو عوامی منظرنامے پر نہیں لایا جائے گا۔

مسودہ بل کے بارے میں فیڈ بیک باب وار انداز میں https://innovateindia.mygov.in/digital-data-protection/ پر 17 دسمبر 2022 تک جمع کیا جا سکتا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12685

 



(Release ID: 1877163) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi