الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آئی آئی ٹی ایف میں ناگالینڈ پویلین کا دورہ کیا


’شمال مشرق کے ساتھ میری ایک طویل تاریخ رہی ہے، جب میرے بچپن میں میرے والد وہاں برسر کار تھے‘ جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 18 NOV 2022 6:36PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس  اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی ، ہنرمندی اور کاروبار کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج یہاں پرگتی میدان میں انعقاد پذیر ہند بین الاقوامی تجارتی میلے میں ناگا لینڈ پویلین کا دورہ کیا۔

انہوں نے ریاست کے مختلف محکموں ، غیر سرکاری تنظیموں اور ریاست کے کاریگروں کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔

 

 

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر ہندبین الاقوامی تجارتی میلے میں ناگا لینڈ پویلین کا دورہ کرتے ہوئے

 

وزیر موصوف نے ناگالینڈ کی نیہونو سورہی، جنہوں نے قومی ہینڈلوم ایوار(دو بار)اور سنت کبیر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے ہینڈلوم وراثت کو زندہ رکھنے میں قابل قدر تعاون دینے کے لئے اُن کی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے ڈریم ڈریگن فروٹ فارم کے اسٹال کا بھی دورہ کیا اور نوجوان ناگا خواتین کاروباری لوسی نگولی سے ملاقات کی، جو فرم کی مالکہ ہیں اور نامیاتی ڈریگن فروٹ وائن  کی پیداوار کے شعبے میں داخل ہوچکی ہیں۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے پچھلے سال دو بار ناگالینڈ کا دورہ کیا، جس میں ایک اولوالعزم ضلع کیفیر  سمیت ریاست نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دیما پور میں قومی الیکٹرونکس اور اطلاعات و ٹیکنالوجی ادارے (این آئی ای ایل آئی ٹی)کا افتتاح کیا تھااور اپنے دورے کے دوران کمیونٹی کے لوگوں، ضلعی حکام ، سماجی کارکنان، کارباری برادری کے نمائندوں اور طلباء کے ساتھ میٹنگیں بھی کی تھیں۔ انہوں نے زنہیبوٹو کا بھی دورہ کیا۔پچھلی چار دہائیوں کی مدت میں ایسا کرنے والے وہ پہلے مرکزی وزیر ہیں۔وزیر محترم نے کہا’’شمال مشرق کے ساتھ میری ایک طویل تاریخ رہی ہے، جب میرے بچپن میں میرے والد وہاں برسر کار تھے۔‘‘

                                      ************

 

                                                             

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12697



(Release ID: 1877152) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Manipuri