وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی بحریہ کے سکریٹری جناب کارلوس ڈیل ٹورو کا دورۂ ہندوستان

Posted On: 18 NOV 2022 4:45PM by PIB Delhi

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی بحریہ کے سکریٹری جناب کارلوس ڈیل ٹورو17 سے 21 نومبر 2022 تک بھارت کے دورے پر ہیں، جس کے دوران وہ  نئی دہلی میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمیرل آر ہری کمار اور حکومت ہند کے اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال کریں گے۔ جناب کارلوس ڈیل ٹورو کا کوچی میں واقع ہندوستانی بحریہ کی جنوبی بحریہ کمان کا بھی دورہ کرنے کا پروگرام ہے، جس میں وہ ایس این سی کے کمانڈر انچیف کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور کوچین شپ یارڈ میں ہندوستان کے پہلے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان اور امریکہ نے روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات باہمی اعتماد اور بھروسے پر مبنی رہے ہیں، جس میں جون 2016 میں ہندوستان کو اہم ’دفاعی پارٹنر اسٹیٹس‘ دیے جانے کے بعد یکسر تبدیل ہوگیا ہے۔ مزید برآں  دونوں ممالک نے کچھ بنیادی معاہدوں کو انجام تک پہنچایا ہے، جن میں 2015 میں دستخط شدہ دفاعی فریم ورک معاہدہ شامل ہے، جو دونوں ممالک کی دفاعی تنصیبات کے درمیان اشتراک کا بلیو پرنٹ پیش کرتا ہے، جس میں  2016 میں دستخط شدہ لاجسٹک ایکسچینج میمورنڈم آف ایگریمنٹ (ایل ای ایم او اے)  بھی شامل ہے، جو ایک بنیادی معاہدہ ہے، جو دونوں ممالک کے مسلح افواج کے درمیان باہمی لاجسٹک تعاون کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس میں  6 ستمبر 2018 میں دستخط شدہ کمیونی کیشنز، کمپیبلٹی اینڈ سکیورٹی ایگریمنٹ (سی او ایم سی اے ایس اے)  بھی شامل ہے، جو دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اطلاعات کے اشتراک کی سہولت بہم پہنچاتا ہے۔ اس  صف میں، حال ہی میں کیا گیا بیسک ایکچینج کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) بھی شامل ہے، جو وزارت دفاع اور امریکہ کی نیشنل جیو اسپیشل ایجنسی (این جی اے) کے درمیان جیو- اسپیشل اطلاعات مشترک  کرنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ہندوستانی بحریہ متعدد امور پر امریکی بحریہ کے ساتھ قریبی تعاون کرتی ہے، جس میں آپریشنل تعاملات جیسے مالابار، جس کا آخری ایڈیشن 09 سے 15 نومبر 2022 کے دوران جاپان کے یوکوسوکا میں ہوا، اور مشقوں، ٹریننگ ایکسچینج، وائٹ شپنگ انفارمیشن کے تبادلے کے سلسلے پر مشتمل آر آئی ایم پی اے سی 22   اور متعدد شعبوں میں سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ کا تبادلہ شامل ہے، جن کے درمیان سالانہ ہونے والی ایگزیکٹو اسٹیئرنگ گروپ (ای ایس جی) میٹنگوں کے ذریعے تال میل قائم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں بحریہ کے جنگی جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر باقاعدگی سے پورٹ کال کرتے ہیں۔ دونوں بحریہ ایک ’مفت، کھلے اور جامع انڈو پیسیفک کے مشترکہ مقصد کے ساتھ تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی خاطر بھی تعاون کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MRCARLOSDELTOROSECRETARYOFNAVYUNITEDSTATESVISITTOINDIA(2)7O1S.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MRCARLOSDELTOROSECRETARYOFNAVYUNITEDSTATESVISITTOINDIA(6)COHD.JPG

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12683

 


(Release ID: 1877116) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Marathi , Hindi